DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Police Raid in Murree: 90 People Arrested from Private Hotel over Alleged Immoral Activities

مری میں پولیس کی بڑی کارروائی، نجی ہوٹل پر چھاپہ، 90 افراد گرفتار

روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03، نومبر، 2025ء) —ضلع مری میں فحاشی کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے خصوصی اقدامات کے تحت ڈی پی او مری آصف امین اعوان کی ہدایت پر پولیس کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ تھانہ پھگواڑی کے ایس ایچ او سعید کیانی اور دیگر افسران کی سربراہی میں بھوربن موہڑہ روڈ کے ایک نجی ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے 60 مرد اور 30 سے زائد خواتین کو گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق مذکورہ ہوٹلمیں بدکاری اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ علاقے میں فحاشی اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہو رہا ہے اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی یاد رہے کہ ایس ایچ او سعید کیانی کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں سکرانہ سے ہے۔

Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | November 3, 2025) —
As part of special measures to curb immoral activities in Murree District, police carried out a major operation on the directions of DPO Murree Asif Ameen Awan. Under the supervision of SHO Phagwari Saeed Kayani and other officers, police raided a private hotel located on Bhurban Mohra Road. During the raid, 60 men and more than 30 women were taken into custody.

According to police sources, complaints had been received about immoral and illegal activities taking place at the hotel. Acting on a tip-off, the police conducted the operation, registered a case against the arrested individuals, and initiated further investigation.

DPO Murree stated that a zero-tolerance policy is being enforced against obscenity and crime in the area, and such operations will continue in the future. It is noteworthy that SHO Saeed Kayani hails from the village Sakrana in Kallar Syedan.

Rest of the day news…

روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03، نومبر، 2025ء) —پیرودھائی پولیس کی کارروائی،تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 5 افراد گرفتار،داؤ پر لگی رقم 20 ہزار 600 روپے،3 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد،پیرودھائی پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا،زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جاۓ گا، ایس پی راول قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، ایس پی راول

روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03، نومبر، 2025ء) — تھانہ سول لائنز پولیس کی کارروائی، بلا لائسنس اسلحہ رکھنے والا شخص گرفتار، زیر حراست شخص سے پسٹل اور گولیاں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلا لائسنس اسلحہ رکھنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں، سول لائنز پولیس نے مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا، اسلحہ کی تشہیر قانوناً جرم اور ناقابل برداشت ہے، کسی کو بھی شہریوں کے لئے خوف کی علامت نہیں بننے دیا جائے گا۔

روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03، نومبر، 2025ء) —چکلالہ پولیس کی کارروائی، سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا ایک اور اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے ایک اور اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری نے ساتھی کے ہمراہ جون 2022 میں شہری کو قتل کیا تھا، چکلالہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، زیر حراست اشتہاری کے ساتھی کو قبل ازیں گرفتار کیا چکا ہے، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03، نومبر، 2025ء) سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کی جرائم پر بہترین گرفت، جرائم کی شرح میں ریکارڈ کمی،سال 2023 کی نسبت 2024 میں کمی اور اسی طرح سال 2024 کی نسبت رواں سال جرائم کی شرح میں مزید اور واضح کمی ریکارڈ کی گئی،راولپنڈی پولیس شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کی جرائم پر بہترین گرفت، جرائم کی شرح میں ریکارڈ کمی ہوئی،سال 2023 کی نسبت 2024 میں کمی اور اسی طرح سال 2024 کی نسبت رواں سال جرائم کی شرح میں مزید اور واضح کمی ریکارڈ کی گئی،رواں سال کار چھیننے کے واقعات میں مزید 83 فیصد کمی ریکارڈ،دیگر گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں مزید 78 فیصد کمی ریکارڈ،موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں مزید 41 فیصد کمی ریکارڈ،کار چوری کے واقعات میں مزید 38 فیصد کمی ریکارڈ،دیگر گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں مزید 54 فیصد کمی ریکارڈ،سرقہ بالجبر کے واقعات میں مزید 23 فیصد کمی ریکارڈ، ڈکیتی کے واقعات میں مزید 20 فیصد کمی ریکارڈ،گزشتہ سال بھی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں سال کی کارکردگی گزشتہ سال کے مقابلے میں مزید بہتر اور جرائم میں کم ترین شرح کی عکاس ہے،جرائم میں ریکارڈ کمی واضح طور پر راولپنڈی پولیس کی موثر و مربوط پولیسنگ کا ثبوت ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03، نومبر، 2025ء)حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،51 مقدمات درج،افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 16مالک مکان گرفتار،163 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لیکر ہولڈنگ سنٹر منتقل کر دیا گیا،تمام شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی اطلاع پولیس کو فراہم کریں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری،51 مقدمات درج کرکے افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 16مالک مکان گرفتار کیے گئے،163 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لیکر ہولڈنگ سنٹر منتقل کر دیا گیا،مقدمات تھانہ سٹی، پیرودہائی،وارث خان، بنی، نیوٹاؤن،صادق آباد،رتہ امرال، آراے بازار، ریس کورس، واہ کینٹ، چکلالہ، ائیر پورٹ، ٹیکسلا،صدرواہ،سول لائنز،مورگاہ، نصیر آباد،مندرہ، جاتلی،صدربیرونی،گوجرخان، دھمیال، کلرسیداں اور روات میں درج کیے گئے،شہری غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو اپنی پراپرٹی ہرگز کرایہ پر نہ دیں،غیر قانونی مقیم غیر ملکی مکان،دوکان یا کوئی بھی پراپرٹی کرایہ پر نہیں لے سکتے،شہری اپنی پراپرٹی کس غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو فروخت بھی نہ کریں،شہری اپنی گاڑی،رکشہ یا دیگر اشیاء بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو نہ دیں،شہری کسی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کے ساتھ کسی قسم کے کاروباری معاملات، لین دین یا کاروباری سرگرمی نہ کریں،کوئی شہری کسی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو ملازمت پر نہ رکھے،قانونی طور پر مقیم غیر ملکی متعلقہ تھانہ میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں،تمام شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی اطلاع پولیس کو فراہم کریں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،حکومت پنجاب کی ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد ضروری ہے بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،شہریوں کی آگاہی کے لئے سوشل میڈیا پر پیغامات اور مساجد سے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. Well done Saeed Kayani on the good work! Keep it up! You have made the local area proud 🙂

Back to top button