DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Former PM Shahid Khaqan Abbasi Hospitalized After Heart Attack

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل،

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03، نومبر، 2025ء) —سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل*سابق وزیراعظم کے دو اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، حالت خطرے سے باہرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسلام آباد میں مقیم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہارٹ اٹیک ہوا جبکہ ٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔شاہد خاقان عباسی اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | November 3, 2025) —
Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has been hospitalised after suffering a heart attack. According to reports, he was rushed to Al-Shifa Hospital in Islamabad after experiencing severe chest pain.

Doctors confirmed that the former prime minister had a heart attack, and tests revealed blockages in two arteries. Medical staff immediately performed an angioplasty procedure, placing two stents in his heart.

Hospital sources stated that Shahid Khaqan Abbasi is currently under treatment and that his condition is out of danger.

فرقہ واریت نے امت مسلمہ کو تقسیم کر دیا، قرآن سے دوری ہماری تمام مشکلات کی اصل وجہ ہے، شجاع الدین شیخ

Sectarianism Has Divided the Ummah and Distanced Us from Islam, Says Tanzeem-e-Islami Ameer Shujauddin Sheikh

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03، نومبر، 2025ء) —تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں تفرقوں سے بچنے کا حکم دیا ہم آج بھی فرقوں میں نہ صرف منقسم ہیں بلکہ ایک دوسرے کو کافر قرار دینے کی فیکٹریاں بھی قائم کر رکھی ییں ہم اتنی توجہ اسلام کی ترویج و اشاعت پر نہیں دیتے جتنی شدت سے ہم ایک دوسرے کو کافر قرار دیتے ہیں انہوں نے اتوار کے روز کلرسیداں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت نے ہمیں نعشیں گرانے اور مسلم امہ کی تقسیم اور نفرت کے سوا ہمیں دیا ہی کیا ہے؟ہم مسلمان ہوکر بھی دین اسلام قرآن و سنت سے دور ہیں ہم اسلام کو ترک کرکے مختلف خرافات میں مگن ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسائل کا علاج قرآن مجید میں موجود ہے مگر ہم اسے پڑھتے نہیں ہم آج جن مسائل و مصائب کا شکار ہیں اس کی واحد وجہ قرآن سے دوری ہے ہم درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیئے آج بھی قرآن سے رہنمائی حاصل کرکے دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قرآن مجید پڑھنے عمل کرنے اور اس کے نفاذ کو یقینی بنانا ہی ہم سب کی ترجیح ہونی چاہیئے آج ہماری نئی نسل کو قرآن مجید سے اپنے رشتے استوار کرنا ہوں گے لوگ پوچھتے ہیں کہ کون سے ترجمے کا قرآن پڑھیں تو گزارش ہے کہ حکومتی سربراہی میں تمام مسالک کے جید علمائے اکرام کے تعاون اور رہنمائی سے ایک متفقہ ترجمے کی منظوری دی جاچکی ہے پنجاب کے سکولوں میں بھی یہی قرآن بمعہ ترجمہ پڑھایا جا رھا یے اس کے علاؤہ علم فاؤنڈیشن سے بھی یہ قرآن حکیم دستیاب ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں مسلکی اختلافات جید علما تک محدود رہنے چاہیئے عوام کو اس بابت بحث نہیں کرنی چاہیے مسلمان ہر مسلمان کے پیچھے نماز پڑھے تو ہم نفرتیں کم کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تنظیم اسلامی ووٹ مانگتی ہے نہ نوٹ کی طلب گار ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم مسلمانوں کی عین اسلام کے مطابق تربیت کرکے انہیں اللہ کا اطاعت گزار اور پیغمبر اسلام کی سنتوں پر عمل کرنے والا بندہ بنائیں،اللہ کے دین کا غلبہ ہم سب کا نصب العین ہونا چاہیے امت کا عروج قرآن سے وابستہ ہے اگر ہم دین کی نصرت کو مقصد بنائیں تو اللہ بھی ہماری مدد کرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا کلمہ طیبہ اور دین اسلام ہماری بنیاد ہے ہم نے اللہ کی حاکمیت تسلیم کیا مگر ہمارے پاکستان میں اسلام کہیں دکھائی نہیں دیتا ہمارے انتشار کی وجہ اسلام سے دوری اور پیغمبر کے مشن کو ترک کرنا ہے ہم ووٹ مانگتے ہیں نہ نوٹ صرف دین اسلام کے نفاذ کے نفاز کے لیئے کوشاں ہیں ہماری کوشش ہے کہ مسلمان فرقہ وارانہ تعصبات ترک کرکے قرآنی احکامات اور ارشادات پیغمبر اسلام پر عمل پیرا ہوں تو پھر ہمیں اللہ کے فیوض و برکات کے ساتھ ساتھ فتح و نصرت بھی عطا ہوگی۔

Wedding Reception of Mirza Faizan Ali, Son of Divisional Volleyball Association Rawalpindi’s General Secretary, Held in Kallar Syedan


ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شمریز مرزا کے صاحبزادے مرزا فیضان علی کی دعوتِ ولیمہ کلر سیداں میں منعقد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03، نومبر، 2025ء) —ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شمریز مرزا کے فرزند مرزا فیضان علی کی شادی مرزا محمد مبین کی دختر کے ساتھ سرانجام ہائی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں منعقد ہوئی جس میں بیرسٹر حیدر خداداد خان،ازاد کشمیر والی بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سردار محمد فاروق،چوھدری شاہد گجر،راجہ ظفراقبال، راجہ ظفر محمود،سردار محمد اصف،سید شہاب ثاقب،محمد شہزاد، راجہ عاصم صدیق، ٹھیکیدار ملک رفاقت و دیگر نے شرکت کی

Retired Teacher Chaudhry Manzoor Hussain Passes Away; Funeral Held in Chak Sathwani

ریٹائرڈ مدرس چوھدری منظور حسین انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ چک ستھوانی میں ادا کی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03، نومبر، 2025ء) —ریٹائرڈ مدرس چوھدری منظور حسین انتقال کرگئے نمازجنازہ چک ستھوانی میں ادا کی گئی جس میں چوھدری شاہد گجر،سردار صلاح الدین احمد،احسان الحق قریشی،سردار محمد آصف،چوھدری عبدالغفار، چوہدری کامران عزیز، چوہدری فیصل حفیظ، نمبردار چوہدری وقاص گجر،چوہدری ایاز گجر،چوھدری ثوبان ایاز، چوہدری محمد شفیق، ماسٹر محمد رمضان و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button