DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Woman’s Body Found Stuffed in Sack Near Nala Ling

کہوٹہ کے قریب نالہ لنگ سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 02 نومبر 2025)–تھانہ کہوٹہ کی حدود میں واقع کالج کالونی کے قریب نالہ لنگ سے ایک خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے پر اہلِ علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال ہو اور علاقے میں امن قائم رہے۔

Kahuta (Pothwar.com  — Imran Zamir | November 02, 2025)
A woman’s body packed inside a sack was discovered near Nala Lang, close to College Colony in the jurisdiction of Kahuta Police Station, sparking fear and panic among local residents.

Upon receiving the information, Kahuta Police rushed to the scene, recovered the body, and shifted it to the Tehsil Headquarters Hospital, Kahuta, for autopsy. According to police sources, the body appears to be several days old, and further details will be revealed after the post-mortem examination.

Police have collected evidence from the crime scene and launched a thorough investigation to identify the victim and trace those responsible.

Local residents have expressed serious concern over the gruesome incident and urged the authorities to arrest the culprits at the earliest to ensure justice and restore a sense of safety in the community.

تھوہا خالصہ کے راجہ عرفان سرور کی قیادت میں وفد کی ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور سے ملاقات — علاقے کے مسائل کے حل اور فنڈز کے اجرا کا اعلان

Raja Irfan Sarwar Leads Delegation to MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2025)
راجہ عرفان سرور آف تھوہا خالصہ امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور کی قیادت میں وفد کی ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور سے ملاقات علاقے سے مسائل کے حوالے سے گفتگو، راجہ اسامہ اشفاق سرور بجلی، گیس، سڑکیں،سکول،گلیات کے حوالے سے تمام مسائل حل کرنے اور گلیات کے لیے فنڈز دینے کا اعلان، راجہ عرفان سروراور وفد کے دیگر ارکان نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر کواڈینٹر ایم این اے راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت نوجوان قیادت (فرزند تھوہا) عوام علاقہ کے دلوں کی دھڑکن راجہ عرفان سرور آف تھوہا خالصہ امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورکی قیادت میں وفدمسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرورملاقات کی وفد میں راجہ ارسلان رضا آف موہڑہ راجوال، سائیں شعبان آف تھلہ، راجہ افتخار آف چھنی بندوال اور ساہیں راجہ شوکت شامل تھے، راجہ عرفان سرور آف تھوہا خالصہ نے ایم این اے راجہ اسامہ سے گیس، بجلی، گلیات اور موہڑہ راجوال سکول سے سمبلاڑہ روڈ کی خستہ حالی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرورنے نوجوان قیادت (فرزند تھوہا) عوام علاقہ کے دلوں کی دھڑکن راجہ عرفان سرور آف تھوہا خالصہ امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورکو جلد از جلد تمام مسائل حل کرنے کا یقین دیلایا، راجہ عرفان سروراور دفد میں شریک نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Crime Rate Soars in Kahuta — Poor Police Performance, Tout Mafia Influence, and Rising Lawlessness Alarm Residents

کہوٹہ میں جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ — پولیس تھانہ کہوٹہ کی ناقص کارکردگی، ٹاؤٹ مافیا کا راج اور عوام غیر محفوظ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2025)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی ناقص کارکردگی کہوٹہ میں جرائم کی شرع میں بے پناہ اضافہ،کہوٹہ شہر اور گر د و نواح میں چوریاں، ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اور منشیات فروشی معمول بن گئی ہے جبکہ تھانے میں ٹاؤٹ مافیا کا راج، تفشیشیوں نے مال بنانے کے لیے تھانے میں اپنی اپنی ” دوکان کھول لیں،پولیس کے اعلیٰ حکا م سے از خود نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق کہوٹہ میں جرائم کی بڑھتی لہر کہوٹہ تھانہ کی حدود میں چوریاں، ڈکیتیاں اور منشیات فروشی معمول بن گئی ہے شہریوں کے مطابق پولیس کی نااہلی رشوت خوری اور ٹاؤٹ مافیا کے تھانے میں اثر کے باعث انصاف کا حصول مشکل ہو گیا ہے، گزشتہ روز دن دیہاڑے دو ڈکیتیاں ہوئی اور ملزمان آسانی سے فرار ہو گئے جبکہ شہریوں کے مال مویشی بھی محفوظ نہیں ہیں کافی عرصے سے پرس اور موبائل فونز کی چھینا جھپٹی بھی جاری تھی لیکن اب اس میں تیزی آ چکی ہے اور اس کا شکار عموماً خواتین ہیں موٹر سائیکل سوار گینگ کہوٹہ شہر میں کافی متحرک ہے عوام گھروں میں اور گھروں سے باہر غیر محفوظ ہو چکے ہیں، منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کو جکڑ رکھا ہے خوبصورت اور جوان لڑکے منشیات فروشوں کا شکار ہو چکے ہیں عوام خصوصاً کاروباری حضرات نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ کہوٹہ میں فرض شناس ایماندار افسران تعینات کیے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button