روات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 30 اکتوبر 2025ء)حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،20 مقدمات درج،افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 5 مالک مکان گرفتار،74 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لیکر ہولڈنگ سنٹر منتقل کر دیا گیا،مقدمات تھانہ صدر بیرونی،جاتلی،روات،گوجر خان،دھمیال،ٹیکسلا،واہ کینٹ،صدر واہ،سول لائنز،مورگاہ،نصیر آباد،پیرودھائی وارث خان اور بنی میں درج کیے گئے،شہری غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو اپنی پراپرٹی ہرگز کرایہ پر نہ دیں،تمام شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی اطلاع پولیس کو فراہم کریں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 20 مقدمات درج کرکے افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 5 مالک مکان گرفتارکیے گئے،74 غیر ملکی افغانیوں کوبھی تحویل میں لیکر ہولڈنگ سنٹر منتقل کر دیا گیا،مقدمات تھانہ صدر بیرونی،جاتلی،روات،گوجر خان، دھمیال، ٹیکسلا، واہ کینٹ، صدر واہ،سول لائنز،مورگاہ،نصیر آباد،پیرودھائی وارث خان اور بنی میں درج کیے گئے،شہری غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو اپنی پراپرٹی ہرگز کرایہ پر نہ دیں،غیر قانونی مقیم غیر ملکی مکان،دوکان یا کوئی بھی پراپرٹی کرایہ پر نہیں لے سکتے،شہری اپنی پراپرٹی کس غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو فروخت بھی نہ کریں،شہری اپنی گاڑی،رکشہ یا دیگر اشیاء بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو نہ دیں،شہری کسی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کے ساتھ کسی قسم کے کاروباری معاملات، لین دین یا کاروباری سرگرمی نہ کریں،کوئی شہری کسی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو ملازمت پر نہ رکھے،قانونی طور پر مقیم غیر ملکی متعلقہ تھانہ میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں،تمام شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی اطلاع پولیس کو فراہم کریں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،حکومت پنجاب کی ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد ضروری ہے بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 30, 2025) — Acting on special directives of the Punjab Government, police launched a major crackdown against illegally residing Afghans and other foreign nationals across the province. A total of 20 cases were registered, and five property owners were arrested for renting out houses to Afghan residents.
Police detained 74 Afghan nationals and transferred them to a holding center. The cases were filed in several police stations, including Rawat, Gujar Khan, Dhamiyal, Wah Cantt, Taxila, and others. Authorities have warned citizens not to rent, sell, or engage in any business dealings with illegal foreign residents. Citizens are urged to report such individuals to the police, assuring that their identity will remain confidential.
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بنو قابل پروگرام کا امتحان راولپنڈی میں منعقد
Alkhidmat Foundation Holds Bano Qabil Program Test in Rawalpindi
روات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 30 اکتوبر 2025ء)الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام جاری بنو قابل پروگرام کے پہلے مرحلے کا تحریری امتحان آج بروز جمعرات گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن، سِکس روڈ راولپنڈی میں ہو رھا ہے، جو شام 3 بجے شروع ہوگا الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان کے مطابق بنو قابل ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے کلر سیداں میں جدید لیب قائم کی جائے گی جہاں انہیں تین ماہ پر مشتمل فری آن لائن کورس کروایا جائے گا۔یہ اقدام الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Rawalpindi Police Officers Honored for Outstanding Performance on CPO’s Directive
سی پی او کی ہدایت پر بہترین کارکردگی دکھانے والے راولپنڈی پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس
روات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 30 اکتوبر 2025ء)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی،ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا نے ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی اور ڈی ایس پی کینٹ خالد محمود کو تعریفی لیٹر دئیے،ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے ایس ایچ او رتہ امرال انسپکٹر جواد عباس، ایس ایچ او چکلالہ انسپکٹر سکندر نواز،ایس ایچ او مورگاہ انسپکٹر گلناز بیگم، ایس ایچ او ٹیکسلا انسپکٹر حامد کاظمی،انچارج اسٹیبلشمنٹ برانچ انسپکٹر اعجاز شاہ،ایس ایچ او جاتلی سب انسپکٹر جمال نواز، ایس ایچ او صدر واہ سب انسپکٹر آفتاب حسین،ایس ایچ او دھمیال سب انسپکٹر اسرار حسین، ایس ایچ او ویسٹریج سب انسپکٹر عبدالرحمٰن،ریڈر ایس پی پوٹھوہار اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید فخر،محرر تھانہ چکلالہ ہیڈ کانسٹیبل فہد شاہ کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضا تنویر سپرا۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا نے ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی اور ڈی ایس پی کینٹ خالد محمود کو تعریفی لیٹر دئیے،ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے ایس ایچ او رتہ امرال انسپکٹر جواد عباس، ایس ایچ او چکلالہ انسپکٹر سکندر نواز،ایس ایچ او مورگاہ انسپکٹر گلناز بیگم، ایس ایچ او ٹیکسلا انسپکٹر حامد کاظمی،انچارج اسٹیبلشمنٹ برانچ انسپکٹر اعجاز شاہ،ایس ایچ او جاتلی سب انسپکٹر جمال نواز، ایس ایچ او صدر واہ سب انسپکٹر آفتاب حسین،ایس ایچ او دھمیال سب انسپکٹر اسرار حسین، ایس ایچ او ویسٹریج سب انسپکٹر عبدالرحمٰن،ریڈر ایس پی پوٹھوہار اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید فخر،محرر تھانہ چکلالہ ہیڈ کانسٹیبل فہد شاہ کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے،ایس ایس پی انوسٹیگیشن کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
Sadiqabad Police Arrest Suspect Involved in Mall Thefts, Recover Rs 3.2 Million
صادق آباد پولیس کی کارروائی، شاپنگ مالز سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار، 32 لاکھ روپے برآمد
روات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 30 اکتوبر 2025ء)صادق آباد پولیس کی اہم کارروائی، شاپنگ مالز/ مارٹس سے لاکھوں روپے چرانے والا ملزم گرفتار، 32 لاکھ روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شاپنگ مالز/ مارٹس سے لاکھوں روپے چرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، 32 لاکھ روپے برآمدہوئے،گرفتار ملزم نے تین مالز /مارٹس میں چوری کی واردات کی، ملزم مال بند ہونے سے پہلے مال میں چھپ جاتا اور مال بند ہونے کے بعد واردات کرتا، ملزم مال بند ہونے کے بعد تالے توڑ کر بھی واردات کرتا تھا، صادق آباد پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں، ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کی گرفتاری اور بھاری رقم کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، اے ایس پی نیو ٹاؤن، ایس ایچ او صادق آباد اور ٹیم کو شاباش دی۔
Ratta Amral Police Arrest Two Suspects Wanted in Murder and Attempted Murder Case
رتہ امرال پولیس کی کارروائی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
روات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 30 اکتوبر 2025ء)رتہ امرال پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو افراد کو گرفتار کرلیا،زیر حراست افراد نے معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ اور تشدد کر کے ایک شخص کو قتل اور 3 کو زخمی کر دیا تھا، زیر حراست افراد کو رتہ امرال پولیس نے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،زیر حراست افراد کے 2 ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے، ایس پی راول سعد ارشد کاکہناتھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
Rawalpindi Police Success: Court Sentences Check Dishonor Convict to 2 Years Jail
راولپنڈی پولیس کی موثر کارروائی، چیک ڈس آنر کے مجرم کو 2 سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانہ
روات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 30 اکتوبر 2025ء)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنا دی،مجرم جواد احمد کو 2 سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنا دی،مجرم جواد احمد کو2 سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم کے خلاف تھانہ گوجرخان پولیس نے نومبر 2018 میں مقدمہ درج کیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹیگیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔
Rawalpindi Police Seize Alcohol and Weapons, Four Arrested
راولپنڈی پولیس کی کارروائی، 4 افراد سے شراب اور اسلحہ برآمد
روات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 30 اکتوبر 2025ء) راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کوحراست میں لے کر 20 لیٹر شراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 10لیٹر شراب برآمد کی، سول لائنز پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 10لیٹر شراب برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن، چونترہ پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔