DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Norway; Rahmani Mosque Moss’s Remarkable Religious Contribution in Oslo
رحمانی مسجد موس (ناروے)کی شاندار دینی خدمت ختمِ نبوت ﷺ پروجیکٹ کے لیے 50,000 کراؤن کا عطیہ موس

ناروے(پوٹھوار ڈاٹ کوم — عقیل قادر,| 29 اکتوبر، 2025) —رحمانی مسجد موس نے ایک عظیم دینی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ختمِ نبوت ﷺ پروجیکٹ کے لیے پچاس ہزار (50,000) نارویجین کراؤن عطیہ کیے۔ یہ رقم مسجد کی انتظامیہ اور رضاکاروں نے فوڈ سیل کے ذریعے جمع کی، جس میں گھروں پر تیار کردہ پاکستانی کھانے — بریانی، چاول، گوشت، چائے، کیک، سموسے اور دیگر لذیذ اشیاء — فروخت کے لیے پیش کی گئیں۔
یہ پروجیکٹ اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے اور نور 92 پبلیکیشنز کے تحت جاری ہے۔ اس کا مقصد عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کے علمی و فکری پہلوؤں کو نارویجن زبان میں اجاگر کرنا اور نئی نسلوں تک اس پیغام کو مدلل، مؤثر اور مثبت انداز میں پہنچانا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت نارویجن زبان میں ختمِ نبوت ﷺ سے متعلق پانچ مختلف کتابیں شائع کی جا رہی ہیں، جن میں سے کم از کم دس ہزار کتابیں عوام میں مفت تقسیم کی جائیں گی۔ اگر مسلمانوں نے تعاون جاری رکھا تو یہ تعداد پندرہ سے بیس ہزار تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
اسلامک لٹریچر سوسائٹی نے رحمانی مسجد موس کی انتظامیہ، امام، صدر شکیل الرحمٰن اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اخلاص و محبت کے ساتھ اس کارِ خیر کو کامیابی سے مکمل کیا۔
اللہ تعالیٰ اس پروجیکٹ میں حصہ لینے والوں کے رزق، علم اور عمل میں برکت عطا فرمائے۔




