DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: CM Maryam Nawaz Allocates Rs. 300 Million for Narh–Danoi Rest House Kotli Sattian Road Project

نرڑ تا دنوئی ریسٹ ہاؤس کوٹلی ستیاں روڈ کیلئے 30 کروڑ کے فنڈز جاری

کہوٹہ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 28 اکتوبر 2025)— وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے نڑھ تا دنوئی ریسٹ ہاؤس کوٹلی ستیاں تیس کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے۔ جبکہ نرڑ تا بڑوئی سڑک کی تعمیر پر ایک ارب پچیس کروڑ کی خطیر گرانٹ سے کا م تیز رفتاری سے جاری ہے۔ سفری مشکلات سے عوام کو نجات ملے گی۔ جبکہ پنجاڑ تا نرڑ منصوبہ تقریباََ ایک ارب کی لاگت سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ سٹی بائی پاس کا م منصوبہ جلد دوبارہ شروع ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور،ایم پی اے بلال یامین ستی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ افغانستان کی سر زمین اس وقت پاکستا ن کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پاکستان کی افواج اور پاکستان کی سرزمین و لوگ عزیز ہیں۔ روزانہ ہزاروں پاکستانیوں اور فوجیوں کو شہید کرنے والوں کے ساتھ مزاکرات نہیں ہو سکتے۔ افغانستان اس وقت انڈیا کی پراکسی وار لڑ رہا ہے۔ ٹی ٹی پی کو استعال کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبہ میں آٹے کے ریٹ کنٹرول نہیں کر سکتی۔ عمران خان پاکستان سے بڑا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور،ایم پی اے بلال یامین ستی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سردار حسن اورنگزیب، ممتاز قانون دان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ یاسر ایڈووکیٹ، فیصل باغی کو آر ڈینیٹر، گل اندا زستی، عبدالقدوس عباسی، حاجی مشتاق عباسی اور دیگر مقررین نے نرڑ تا دنوئی ریسٹ ہاؤ س کوٹلی ستیا ں سڑک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر تحصیل کہوٹہ کے گاؤں نرڑ میں بڑے جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک کو معاشی بد حالی کا شکار کیا۔ انہوں نے تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن قوتوں کاآلہ بنے کی بجائے مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہو نا چاہیئے۔ پاک افواج نے ہمیشہ پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز اور سنیئر وزیر مریم اورنگ زیب کا مقررین نے نعروں کے ساتھ شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلال یامین ستی نے تاریخی منصوبہ مکمل کرایا۔ تقریب سے خطاب کے دوران بلال یامین ستی ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 6نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستا ن کی جڑیں کھوکھلی کیں۔ علاقہ کی تعمیر وترقی کے لیے حلقہ کے لوگ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اقتدار آئین اور قانون کے مطابق واپس لیا گیا۔ دوسری نسل سے حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار میں حلقہ کی عوام کو مایوس کیا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم تعمیر و ترقی کے کام کسی اور سے مانگیں اور نتائج کسی اور کو دیں۔ ایک ارب پچیس کروڑ کی لاگت سے نرڑ بروہی روڈ، 80کروڑ کی لاگت سے، پنجار نرڑ روڈ اور تیس کروڑ کی گرانٹ سے نرڑ دنوئی ریسٹ ہاؤس کوٹلی ستیاں روڈ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میاں شہاز شریف،وزیر اعلی مریم نواز، سنیئر منسٹر مریم اورنگزیب، ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور،ایم پی اے بلال یامین ستی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا حلقہ کی عوال کے لیئے تحفہ ہے۔جلسہ سے خطاب کے دوارن ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میرا دامن کرپشن سے پاک ہے۔ ہمیشہ غریب اور مظلوم کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک اور حلقہ کو تباہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت موجودہ پانچ سال کے بعد آئندہ پانچ سال بھی اقتدار میں رہے گی۔ دس سال مسلم لیگ حکومت کرے گی۔ عمران خان بوڑھا اور پاگل ہو کر جیل سے نکلے گا۔ مقررین نے بلال یامین ستی اور اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta (Pothwar.com — Imran Zamir | October 28, 2025) – Punjab Chief Minister Maryam Nawaz has released Rs. 300 million for the Narh to Danoi Rest House Kotli Sattian Road project. Work on the Narh to Barohi road, funded with Rs. 1.25 billion, is progressing rapidly, while the Panjar to Narh road, costing nearly Rs. 1 billion, is in its final stages of completion.

At a large public gathering in Narh, PML-N leaders, including MNA Raja Usama Sarwar, MPAs Bilal Yameen Satti, and Raja Sagheer Ahmad, addressed the crowd, highlighting the development initiatives under the leadership of Maryam Nawaz and Shahbaz Sharif. They criticised the previous PTI government for economic mismanagement and expressed full support for Pakistan’s armed forces.

The leaders stated that the new infrastructure projects would ease travel difficulties and bring significant development to the Kahuta and Kotli Sattian regions.

اسلام آباد میں راجہ مجاہد قمر کی دعوتِ ولیمہ، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت معزز شخصیات کی شرکت

Raja Mujahid Qamar’s Wedding Reception Held in Islamabad; Attended by Former PM Shahid Khaqan Abbasi and Other Dignitaries

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کبیر احمد جنجوعہ،28اکتوبر2025ٰ)
کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت راجہ قمر یعقوب کا صاحبزادہ،نوجوان سیاسی و کاروباری شخصیات راجہ آفاق قمر اور راجہ فہد قمر کا چھو ٹا بھائی راجہ مجاہد قمر رشتہ ازواج میں منسلک،دعوت ولیمہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سمیت ممبران اسمبلی،عسکری شخصیات،سابق بلدیاتی نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی شرکت،دعوت ولیمہ کی تقریب گلبر گ گلرین اسلام آباد کے خوبصورت حال میں منعقد ہوئی،تقریب میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، لیفٹینٹ جنرل (ر) سید انیس اکبر،مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد،کرنل شہاب جنجوعہ، سابق وزیر داخلہ کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمن،سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاونین حافظ عثمان عباسی،شوکت اقبال جنجوعہ،معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی،رئیس دروالہ چیئرمین چوہدری محمد حنیف،چوہدری منور، چوہدری شکیل ڈی ایچ اے،چوہدری قمر،معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد عظیم آف میرپور حال مقیم یو کے، چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی، وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود،سابق ممبر ضلع کونسل افضل کھوکھر،سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری قیوم،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،قاضی عبد القیوم،کواڈینیٹر ٹو ایم این اے راجہ یاسر اختر ایڈووکٹ، محمد حفیظ عباسی،چیئرمین یوسی بیورراجہ محمد فیاض، چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، چیئرمین یوسی سکھوراجہ سجاد،نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عمران ستار جنجوعہ،محکمہ مال کہوٹہ کے گردآور راجہ احتشام انور، راجہ طاہر آف مٹور، سید نعیم اکبر شاہ، معروف سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری مدثر عظیم، وجاہت مسعود جنجوعہ کہوٹہ راجگان، چوہدری وقار مشتاق، چوہدری سجاد،رفاقت جنجوعہ، معروف سماجی و کاروباری شخصیت خواجہ نوید،چوہدری قاسم جندران،نوجوان سیاسی شخصیت ثاقب ستی، ماسٹر راجہ تیمور اختر، راجہ معراج اسلم،راجہ تنویر بنارس، صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،میزبان راجہ قمر یعقوب نے تمام معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔

Former DSP Abdul Majeed Kayani of Kalyal Laid to Rest; Hundreds Attend Funeral

سابق ڈی ایس پی عبدالمجید کیانی آف کلیال سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کبیر احمد جنجوعہ،28اکتوبر2025ٰ)
سابق ڈی ایس پی عبدالمجید کیانی آف کلیال سپرد خاک نمازے جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں کلیال کی رہائشی محترمہ کرنل کوکب مجیدکے والد محترم، سابق نائب ناظم ہوتھلہ عابد حسین کیانی،سب انسپکٹر خالق کیانی،زاہد کیانی کے چاچا جان انعام کیانی (پنجاب پولیس)، عرفان کیانی کے ماموں جان اور نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی آف کلیال کے نانا سابق ڈی ایس پی اٹک پنجاب پولیس عبدالمجید کیانی آف کلیال کو ان کے آبائی گاؤں کلیال میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازے جنازہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،سابق ایم این اےغلام مرتضیٰ ستی،سابق ایم پی اے،کرنل محمد شبیر اعوان،سابق ایم پی اےمیجر لطاسب ستی،سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاونین حافظ عثمان عباسی،شوکت اقبال جنجوعہ،معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید اختر ستی،ایس پی (ر) فدا ستی،معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی،علامہ زکیر احمد صابری،سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید احمد ستی،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی،سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،چیئرمین یوسی بیورراجہ محمد فیاض، چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی،سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مددحسین آف جباں،سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین،خضرستی محکمہ سی ڈی اے، بزرگ لیگی رہنماء انور ستی محلہ چاہات،خطہ پوٹھوہار کے معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی،حاجی محمد سلیم، زوہیب وحید ستی،کونسلر منیر ستی، چیئرمین کوکب جرال، مجیب اللہ ستی ڈاکٹر مناء،سابق وائس چیئرمین اسد محمود ستی،خالد ستی سابق انجینئر ہائی وئے،بابو عابد محکمہ ہائی وئے،کونسلر راجہ گلزار گلزاری،نوجوان سیاسی شخصیت ملک عاصم حبیب بھون،عدیل افضل صدر لیبر ونگ پی ٹی آئی،فہد خالد ستی محکمہ ہائی وئے،ناہب صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button