DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Violent Clash Over Land Dispute in Sahot Bagial: Three, Including a Woman, Seriously Injured
سہوٹ بگیال میں زمین کے تنازعے پر جھگڑا، خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27 اکتوبر، 2025) —چوآخالصہ کے نواحی گاؤں سہوٹ بگیال میں زمین کے پرانے تنازعے پر خوفناک جھگڑا چھڑ گیا جس میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بہن بھائیوں کے درمیان زمین کا دیرینہ تنازعہ میدانِ جنگ میں بدل گیا، جھگڑے کے دوران کلہاڑیوں، پتھروں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ خواتین، مرد اور بچے سب ہی اس تصادم میں شامل ہو گئے اور جس کے ہاتھ جو آیا، اس نے اٹھا لیا۔
جھگڑے کے نتیجے میں راشد محمود، صبیحہ خاتون اور بشارت علی شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا۔
بعد ازاں صبیحہ خاتون کو تشویشناک حالت کے باعث راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات اے ایس آئی نشاط
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | October 27, 2025) —
A violent clash erupted in the village of Sahot Bagial, near Choa Khalsa, over a long-standing land dispute, leading to the serious injury of three people, including a woman.
According to local sources, the dispute between siblings over ancestral property turned into a battlefield when men, women, and even children got involved. Axes, stones, and sticks were freely used during the confrontation, as everyone grabbed whatever weapon they could find.
As a result, Rashid Mahmood, Sabiha Khatoon, and Basharat Ali sustained severe injuries. Rescue 1122 teams arrived at the scene, providing first aid to the injured before shifting them to THQ Hospital Kallar Syedan.
Due to her critical condition, Sabiha Khatoon was later transferred to Rawalpindi for advanced medical treatment. ASI Nishat Amjad is currently leading the investigation into the incident.
Sahot Badhal; 45-Year-Old Inmate Dies of Heart Attack in Adiala Jail
کلر سیداں کے رہائشی ممتاز حسین اڈیالہ جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، منشیات کے الزامات کی ہمیشہ تردید کی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27 اکتوبر، 2025) —کلر سیداں کے نواحی گاؤں سہوٹ بدہال کا رہائشی 45 سالہ ممتاز حسین، جو منشیات فروشی کے الزام میں اڈیالہ جیل میں قید تھا،دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ اسے 18 جولائی 2025 کو کلر سیداں پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے قبضے سے 1600 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔گرفتاری کے بعد ممتاز حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا جہاں سے وہ مقدمے کا سامنا کر رہا تھا۔ 29 اکتوبر 2025 کو اس کی آئندہ پیشی طے تھی مگر وہ اڈیالہ جیل میں اس کی طبیعت اچانک بگڑنے پر جیل انتظامیہ نے اسے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کرنے کی کوشش کی، مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ممتاز حسین کے وکیل وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے مطابق اس کے مؤکل نے ہمیشہ اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا تھا۔وہ اکثر ملاقات کے دوران کہتا تھا کہ میں نے کبھی منشیات نہیں بیچی، پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کر کے میری زندگی تباہ کر دی۔
کلر سیداں کے علاقے ڈریال میں 22 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
22-Year-Old Youth Commits Suicide by Shooting Himself in Daryal, Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |27, اکتوبر، 2025)– 22 سالہ نوجوان نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمی کر دیا۔ خودکشی کا یہ واقعہ کلرسیداں کے علاقے ڈریال میں پیش آیا جہاں 22 سالہ عرفان نامی نوجوان درخت کاٹ کر گھر آیا اور گھر والوں کو کہا کہ چائے بناؤ اور ساتھ ہی کمرے میں چلا گیا جہاں پستول پڑا ہوا تھا اور فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈیوٹی افیسر اے ایس آئی نشاط انجم موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کرنے کے بعد ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
Three Injured as Two Motorcycles Collide on Rawat–Kallar Syedan Road
روات کلر سیداں روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، تین افراد زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |27, اکتوبر، 2025)–روات کلرسیداں روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ٹریفک کا یہ حادثہ مہیر سنگال میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں واصف علی، عتیق اور جہانگیر نامی موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔ 75 سالہ عتیق کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ20 سالہ واصف نامی نوجوان کو سینے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Wedding Ceremony of IESCO Choa Khalsa Sub-Division Line Superintendent Alamgir Pracha’s Daughter
آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کے لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ کی دختر کی رخصتی کی تقریب
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |27, اکتوبر، 2025)–آٸیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کے لائن سپرٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ کی دختر کی رخصتی کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوٸی جس میں سپریٹنڈنٹ انجینئر پرراولپنڈی کینٹ سرکل انجینئر شہزاد احمد جلیل، ایس ڈی او کلرسیداں انجینئرچوہدری جمال لطیف، چوہدری صداقت حسین، مسعود احمدبھٹی،راجہ داود اکبر ،قاضی جاوید ظفر، نمبردار چوہدری لیاقت، شیخ مثیم کربلائی،ملک طیفور،عظمت لنگڑیال، ابرار بھٹی،عرفان خان کے علاؤہ آئیسکو کلرسیداں، چوآ خالصہ کے ملازمین نے شرکت کی۔
Renowned Religious Scholar Mufti Qari Maulana Abdul Rahim Naqshbandi Laid to Rest at Jamia Rahimia Rahmanabad
معروف عالم دین مفتی قاری مولانا عبد الرحیم نقشبندی مجددی کو جامعہ رحیمیہ رحمان آباد میں سپردِ خاک کر دیا گیا




