DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Order to Convert Pond Land into Funeral Ground in Doberan Kallan Challenged in Court

دوبیرن کلاں میں تالاب کی زمین جنازہ گاہ میں تبدیل کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |25, اکتوبر، 2025)–دوبیرن کلاں میں غیر ممکن تالاب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کی جانب سے جنازہ گاہ میں تبدیل کرنے کے حکم کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا، دوبیرن کلاں کے رہاشی محمد شبیر خان نے بذریعہ سردار یاسین خان ایڈووکیٹ نے ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی کی عدالت میں آرڈر کی منسوخی کے لیئے کیس داہر کیا اور موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کو یدایت جاری کی کہ دفتر یونین کونسل میں مقبوضہ مالکان اور آبادی کے سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کی منادی کروا کر رپورٹ پیش کی جائے جبکہ اس وقت کے نائب تحصیلدار کلر سیداں راجہ سلیم اختر نے دفتر یونین کونسل کی بجاے مسجد میں نماز جمعہ کے بعد نمازی حضرات سے زبانی رائے لی اسی بنیاد پر قانونی تقاضے پورے کے بغیر قبرستان جنازہ گاہ اور عید گاہ کے لے تالاب کی اراضی الاٹ کردی جسے محمد شبیر خان کی درخواست پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے حکم کو معطل کر کے حکم امتناعی جاری کر دیا اور فریقین کو 30 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | October 25, 2025) — The decision to convert an existing pond in Doberan Kallan into a funeral ground has been challenged in court.

Resident Muhammad Shabbir Khan, through his counsel Sardar Yaseen Khan Advocate, filed a petition in the court of the Additional Commissioner of Revenue, Rawalpindi, seeking cancellation of the order issued by the Additional Deputy Commissioner of Revenue (ADCR), Rawalpindi.

According to the petitioner, the ADCR had directed the Assistant Commissioner Kallar Syedan, Ishtiaq Ullah Khan Niazi, to convene a meeting with property owners and local stakeholders at the Union Council office to gather opinions and submit a report. However, instead of holding the meeting at the Union Council office, the then Naib Tehsildar Kallar Syedan, Raja Saleem Akhtar, reportedly sought verbal opinions from worshippers after Friday prayers at a mosque.

Based on this informal consultation, land designated as a pond was allegedly allotted for use as a graveyard, funeral ground, and Eid prayer area, without fulfilling the required legal procedures.

Acting on Muhammad Shabbir Khan’s petition, the Additional Commissioner of Revenue, Rawalpindi, has suspended the ADCR’s order and issued a stay order, summoning all parties involved to appear on October 30, 2025.

کلر سیداں پولیس کی کارروائی، غیر قانونی طور پر مقیم تین افغان شہری گرفتار

Kallar Syedan Police Arrest Three Afghan Nationals Residing Illegally in the Area

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |25, اکتوبر، 2025)– کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے تین افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں بلال خان، امجد خان اور شاہد خان شامل ہیں جو بغیر قانونی کاغذات کے کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق ان افغان باشندوں کے پاس قانونی دستاویزات، شناختی کارڈ یا ویزہ وغیرہ موجود نہیں تھا۔ انہیں تصدیق شدہ ریکارڈ کی عدم موجودگی کے باعث حراست میں لے کر ابتدائی تفتیش مکمل کی گئی اور بعد ازاں انہیں افغانیوں کے کیمپ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی مزید چھان بین جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایت پر یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی اور بے دخلی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔

Case of Child Beaten at Private School in Kallar Syedan Ends in Reconciliation

کلر سیداں کے نجی سکول میں کمسن طالبعلم پر تشدد کا معاملہ صلح پر ختم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |25, اکتوبر، 2025)–کلرسیداں کے نجی تعلیمی ادارے میں کمسن طالبعلم پر تشدد کے واقعہ کا ڈراپ سین،فریقین میں صلح ہو گئی۔ نجی تعلیمی ادارے میں 10 سالہ طالب علم محمد ارمان آصف کوسبق یاد نہ کرنے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار معلم قاری محمد آکاش کو 30 ہزار روپے مالیت کے مچلکے جمع کروانے پر ضمانت پر رہا کر دیا۔ متاثرہ بچے کے دادا نے عدالت کو بتایا کہ معلم نے معزرت کر لی جس کے بعد ہمارے درمیان راضی نامہ ہو گیا ہے جس پر عدالت نے معلم کو ضمانت پر رھا کردیا۔

Young Man Dies After Falling from Motorcycle on Kallar Syedan–Bewal Road

کلر سیداں بیول روڈ پر نوجوان موٹرسائیکل سے گر کر جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |25, اکتوبر، 2025)–22 سالہ نوجوان موٹر سائیکل سوار گر کر جاں بحق ہو گیا یہ کلرسیداں بیول روڈ پر گاؤں منگلوہ میں پیش آیا جہاں رحمت خان موٹرسائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے راولپنڈی منتقل کیا جا رھا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ادھر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کی موت ٹریفک حادثے میں نہیں بلکہ موٹر سائیکل چلانے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button