روات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 23 اکتوبر 2025ء)مرکزی جماعتِ اہلِ سنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے سرپرستِ اعلیٰ پیر سید عبدالقادر شاہ گیلانی کی نمازجنازہ آج بروز جمعرات دن در بجے پنڈی کہوٹہ روڈ پر حسینیاں شریف میں ادا کی جائے گی انہوں نے ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی سے اپنے دینی ادارے سے اسلامی تعلیم و تربیت کا کام شروع کیا ان کے سینکڑوں شاگرد آج بھی ملک کے طول وعرض میں اسلام کی ترویج کے لیئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہی کی تنظیم بزم غلامان مصطفی ٹینچ بھاٹہ نے کئی دھائیوں قبل سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے زیر اہتمام میلاد النبی کے جلوس کی باضابطہ ابتدا کی گئی تقریبا نصف صدی قبل یہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن منتقل ہو گئے تھے جہاں انہوں نے اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیئے دن رات وقف کیئے رکھا یہ برطانیہ میں اسلامی معاملات میں مستند حیثیت رکھتے تھے چند ایام قبل ان کا لندن ایسٹ میں انتقال ہو گیا تھا ان کے انتقال پر ملک اور بیرونی دنیا سے بھی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے معروف مفکر سجادہ نشین دربار عالیہ بگھار شریف پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان نے ہیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے امت ایک عظیم مفکر مدبر اور علمی شخصیت سے محروم ہو گئی ان کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیئے بیرون ممالک سے علما و دیگر کہہ آمد کا سلسلہ جاری ہے نمازجنازہ آج بروز جمعرات دن دو بجے پنڈی کہوٹہ روڈ پر حسینیاں شریف میں ادا کی جائے گی۔
Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 23, 2025)
The funeral prayer of Pir Syed Abdul Qadir Shah Gilani, the Patron-in-Chief of Markazi Jamaat-e-Ahl-e-Sunnat UK & Overseas Trust, will be offered today (Thursday) at 2:00 PM at Husainia Sharif, Pindi Kahuta Road.
Pir Abdul Qadir Shah Gilani began his lifelong mission of Islamic education and spiritual training from his institution in Tench Bhatta, Rawalpindi. Hundreds of his students are now serving across Pakistan and abroad in promoting Islamic teachings.
His organisation, Bazm-e-Ghulaman-e-Mustafa Tench Bhatta, also played a pioneering role decades ago by initiating the formal Milad-un-Nabi procession under the Seerat Committee of Choa Khalsa.
Nearly half a century ago, Pir Abdul Qadir Shah Gilani moved to London, UK, where he devoted his life to the propagation of Islam and became a respected authority on Islamic affairs.
A few days ago, he passed away in East London, and condolences have been pouring in from Pakistan and around the world.
Prominent scholar and Sajjada Nashin of Dargah Aliya Baghhar Sharif, Professor Dr. Sajid-ur-Rehman, expressed deep sorrow over his passing, saying that “the Ummah has lost a great thinker, reformer, and scholar.”
Scholars and devotees from abroad are arriving to attend the funeral, which will take place today (Thursday) at 2:00 PM at Husainia Sharif, Pindi Kahuta Road.
راوت: پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں پر شہری کا قیمتی سامان اور نقدی چھیننے کا الزام
Rawat: Man Alleges Police Officers in Uniform Robbed Him of Cash and Valuables
روات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 23 اکتوبر 2025ء) شہری علی امیر خان نے ایس ایچ او تھانہ راوت کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اسے چند ماہ قبل پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں نے نہ صرف ہراساں کیا بلکہ قیمتی سامان اور نقدی بھی چھین لی۔درخواست گزار کے مطابق وہ سعودی عرب سے واپس پاکستان آیا تھا اور اپنے دوست کے ہمراہ سفر پر جا رہا تھا کہ کالے شیشوں والی مہران گاڑی (جس میں تین افراد سوار تھے) نے اسے راوت کلرسیداں روڈ پر روکا زبردستی گاڑی سے باہر نکال کر اس کا موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا، ساتھ ہی اسے افغان شہری قرار دے کر دھمکیاں دیں اور تھانہ راوت لے گئے اور تشدد کیا اور دباؤ ڈال کر اس کی قیمتی رڈو واچ (مالیت تقریباً 60 سے 70 ہزار روپے) کے علاوہ 3 لاکھ 64 ہزار روپے نقد بھی لے لیے۔ شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پاکستانی شہری ہے اور اس کے پاس قومی شناختی کارڈ سمیت تمام دستاویزات موجود ہیں۔
Rawalpindi: CPO Syed Khalid Hamdani Inaugurates Mobile Police Station and Licensing Unit
راولپنڈی: سی پی او سید خالد ہمدانی نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا
روات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 23 اکتوبر 2025ء)وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا،موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر بھی اس موقع پر موجود تھے، سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم،ایس ٹی او منیر ہاشمی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں صوبہ بھر میں 33 موبائل یونٹس فراہم کی گئی ہیں، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ سے ایف آئی آر کا اندراج، لرنر لائسنس، باقاعدہ لائسنس موٹر سائیکل ،موٹر کار، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈوپلیکیٹ لائسنس، بین الاقوامی لائسنس کی سہولیات حاصل ہوں گی،یونٹ میں خدمت مرکز کی تمام سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی بہترین ادارہ ہے، سب سے اچھے ادارے میں آنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں، سی پی او فریڈم آف موومنٹ میں ڈرائیونگ اہم ہے، آپ لائسنس ضرور بنوائیں، سی پی او موبائل یونٹ سے آپ کو لرنر و دیگر لائسنس بنا کر دئیے جائیں گے، سی پی او سٹی ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز سے بھی استفادہ حاصل کریں، سی پی او پیشہ ورانہ زندگی میں آپ کو سب سے زیادہ پولیس سے متعلق سہولیات کی ضرورت ہو گی، سی پی او یقین ہے ان سہولیات سے استفادہ حاصل کرکے آپ کے اعتماد میں اضافہ ہو گا، سی پی او موبائل لائسنسنگ کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے، سی پی او
وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق یہ سہولیات خواتین کو ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی، سی پی او خواتین کے لئے موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی سہولت تعلیمی اداروں اور کام کرنے کی جگہ پر مہیا کی جائے گی، سی پی او خواتین تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں، سی پی او وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سی پی او راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ میں خصوصی دلچسپی لی اور لائسنس بھی بنوائے، افتتاح کے موقع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پودا بھی لگایا،