DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Police Arrest Two Drug Dealers, Seize Over 3 Kilograms of Narcotics
کہوٹہ: پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، 3 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

کہوٹہ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 23 اکتوبر 2025)— کہوٹہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف دو الگ الگ کاروائیاں کر تےہوئے دو منشیات فروش دھر لیئے۔الگ الگ کروائی میں دونوں ملزمان کے قبضہ سے تقریباََ 3کلوگرام منشیات بر آ مد کر لی۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف دو الگ الگ کاروائیاں۔ پہلی کاروائی میں سب انسپکٹر عامر صدیق نے ہمراہ ملازمین کاروائی کرتے ہوئے کہوٹہ گرڈ اسٹیشن کے نزدیک ایک شخص کو روکا اور اس کی تلا شی لی دوران تلاش نعمان علی ولد محمد شفاقت ساکن ڈھوک کھوئیاں یوسی پنجاڑ حال مقیم آڑہ محلہ سے ڈیڑھ کلو چر س بر آمد ہو ئی۔ پولیس نے فوری ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ دوسری کاروائی میں پولیس تھانہ کہوٹہ کے سب انسپکٹر عبدالجمید نے دوران گشت کھڈیوٹ روڈ پر ایک شخص محمد گلزار ولد محمد اکرام سکنہ دیگل نرڑ کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ملزم محمد گلزار سے تقریباََ تیرہ سو گرام چرس بر آمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Kahuta — Imran Zamir | October 23, 2025– Kahuta Police conducted two separate operations against drug dealers, resulting in the arrest of two suspects and the seizure of nearly 3 kilograms of narcotics.
In the first operation, Sub-Inspector Amir Siddiq, along with his team, stopped a man near Kahuta Grid Station. During the search, Nauman Ali, son of Muhammad Shafqat, resident of Dhoke Khoiyan, UC Panjar, currently living in Arha Mohalla, was found in possession of 1.5 kilograms of hashish. The suspect was immediately arrested, and a case was registered against him under the Control of Narcotics Substances Act at Kahuta Police Station.
In the second operation, Sub-Inspector Abdul Jameed, while patrolling Khadewat Road, stopped Muhammad Gulzar, son of Muhammad Ikram, resident of Digal Nurr, and found him carrying approximately 1.3 kilograms of hashish. A case was registered against him under the Narcotics Act.
These operations highlight the ongoing efforts of Kahuta Police to curb drug trafficking in the region.
مٹور: کہوٹہ گرڈ اسٹیشن اور شہر میں گندگی کے انبار، شہری پریشان
Mator: Trash Piles Up at Kahuta Grid Station and Across the City, Residents Alarmed
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اکتوبر2025)
ٍ کہوٹہ گرڈ اسٹیشن میں صفائی کے ناقص انتظامات، شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر، شہری پریشان، جگہ جگہ غلاظت اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، جس کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں، انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہر بد بو اور تعفن کا گڑھ بن چکا ہے، کہوٹہ، محلہ گرڈ اسٹیشن، دھپری،بلوہا، نواز کالونی سمیت متعدد علاقوں میں گندگی کے انبار نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے کہوٹہ گرڈ اسٹیشن میں اس وقت صفائی کے انتظامات انتہائی خراب ہو چکے ہیں۔ گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، بد بو دار نالے اور تعفن زدہ ماحول نے شہریوں کو یوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کے ذمہ دار عملے کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے انجام دیں اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنائیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آر ڈبلیوایم سی ضلعی انتظامیہ نوٹس لے کر کہوٹہ گرڈ اسٹیشن میں صفائی کی ابتر صورتحال پر موثر کارروائی کریں، تاکہ شہر کو گندگی اور بیماریوں سے نجات دلائی جاسکے۔
Mator: Street Vendors and Illegal Encroachments Disrupt Traffic Across the City, Residents Frustrated
مٹور: ریڑھی مافیا اور تجاوزات کے باعث شہر میں آمد و رفت شدید متاثر، شہری پریشان
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اکتوبر2025)
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت شہر میں ریڑھی مافیا کا راج اور ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے شہری شدید پریشان ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں قائم تجاوزات نے انتظامیہ کو چیلنج کر رکھا اور ان قبضہ مافیا نے بازاروں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کر کے شہریوں کی آمد ورفت کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات کے باجود انتظامیہ اور عملہ کوئی موثر کارروائی نہیں کر رہا مٹور چوک، کلر چوک، بوہڑ بازار، چھنی بازار،مین بازار،پنجاڑ چوک اور دیگر اہم مقامات پرریڑھی بانوں اور دکانداروں نے سڑکوں پر سامان رکھا ہوا، ریڑھیوں کی بھر مار کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے موثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تا کہ شہریوں کو آمد و رفت میں در پیش مسائل سے نجات مل سکے۔
Mator: HB School of Cricket Academy Inaugurated in Tehsil Kahuta, Providing New Opportunities for Youth
مٹور: تحصیل کہوٹہ میں ایچ بی اسکول آف کرکٹ اکیڈمی کا شاندار افتتاح، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع میں اضافہ




