DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Cleanliness and Smog Control Operations Continue under “Suthra Punjab Program

کلر سیداں میں "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت صفائی و سموگ کنٹرول آپریشن جاری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |21, اکتوبر، 2025)–سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ستھرا پنجاب پروگرام صوبے کے دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں تحصیل میں انچارج آر ڈبلیو ایم سی ماجد سٹی اور ڈپٹی اپریشنل منیجر امین خٹک کی سربراہی میں صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول کے قیام کے لیے ایک عوامی تحریک بن چکا ہے۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اس مشن کو بھرپور انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔ تمام سڑکوں اور گلیوں کی مکینیکل سوئیپنگ اور واشنگ کی جا رہی ہے، جبکہ سڑکوں کے کناروں پر پانی کے چھڑکاؤ کے ذریعے گرد و غبار کے خاتمے اور سموگ کی شدت کم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سی ای او آر ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ کمپنی کی ٹیمیں صبح و شام خصوصی شفٹوں میں صفائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ٹریفک کے دباؤ اور عوامی آمدورفت کے دوران بھی صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے عمل میں کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں اور “ستھرا پنجاب شہری ایپ” کے ذریعے کسی بھی صفائی سے متعلق شکایت یا تجویز فوری طور پر درج کرائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی اور صحت مند ماحول کے قیام میں سب اپنا کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نہ صرف صفائی بلکہ سموگ، ماحولیاتی آلودگی کے تدارک اور عوامی آگاہی مہم کے ذریعے ایک پائیدار، صاف اور خوشحال پنجاب کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے کوشاں ہے۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سموگ کے تدارک اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے خصوصی صفائی و واٹر اسپرے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر بھر میں سڑکوں، گلیوں، چوراہوں اور گرین بیلٹس کے اطراف مکینیکل سوئیپنگ اور واشنگ کی سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں، جبکہ سڑکوں کے کناروں پر پانی کے چھڑکاؤ کے ذریعے ہوا میں موجود گرد کے ذرات کو کم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سموگ ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ بن چکا ہے جس کے اثرات صحت اور روزمرہ زندگی دونوں پر پڑتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی میں صفائی اور سموگ کنٹرول کے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ ہمارا ہدف شہریوں کو صاف، صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔کمپنی کی فیلڈ ٹیمیں صبح و شام خصوصی شفٹوں میں کام کر رہی ہیں تاکہ سڑکوں پر موجود گردوغبار، مٹی اور فضائی آلودگی کے ذرات کو مکمل طور پر صاف کیا جا سکے۔ مکینیکل وہیکلز کی مدد سے مرکزی شاہراہوں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں سوئیپنگ اور واشنگ کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سموگ کی روک تھام کے لیے اپنی سماجی ذمہ داری ادا کریں، کھلے مقامات پر کوڑا کرکٹ یا خشک پتوں کو جلانے سے گریز کریں اور صفائی کے عمل میں کمپنی کے ساتھ تعاون کریں۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نہ صرف صفائی بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔صفائی نصف ایمان ہے، اور صاف فضا ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔


Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | October 21, 2025) — CEO of Rawalpindi Waste Management Company (RWMC), Rana Sajid Safdar, has said that under the leadership of Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif, the Suthra Punjab Program has become a public movement for creating a clean, green, and healthy environment across Punjab, including the tehsil of Kallar Syedan.

He said that under the supervision of RWMC In-Charge Majid City and Deputy Operational Manager Ameen Khattak, extensive cleaning operations are being carried out. Mechanical sweeping and washing of all streets and roads are underway, while water sprinkling along the roadsides is helping to reduce dust and smog levels.

The CEO added that RWMC teams are working in special morning and evening shifts to ensure that cleanliness standards are maintained even during traffic rush and public movement. He urged citizens to cooperate with the company by disposing of garbage at designated points and using the “Suthra Punjab Citizen App” to report any complaints or suggestions related to cleanliness.

Rana Sajid Safdar emphasized that RWMC is not only focused on cleaning operations but also committed to controlling smog, reducing environmental pollution, and promoting public awareness for a sustainable, clean, and prosperous Punjab.

He announced that RWMC has launched a special cleaning and water-spraying operation across the city to combat smog and reduce air pollution. Daily mechanical sweeping and washing activities are being conducted on roads, streets, intersections, and green belts. Water sprinkling along roadsides helps minimize airborne dust particles.

He noted that smog has become a serious environmental issue affecting both public health and daily life. In line with Chief Minister Maryam Nawaz Sharif’s vision, practical steps under the Suthra Punjab Program are being taken rapidly in Rawalpindi to ensure a clean, healthy, and safe environment for all citizens.

Field teams are working in double shifts to remove dust, soil, and pollutants from roads using mechanical vehicles, especially around main highways, hospitals, educational institutions, markets, and residential areas.

Rana Sajid Safdar appealed to the public to fulfill their social responsibility by avoiding the burning of garbage or dry leaves in open spaces and by cooperating with RWMC in maintaining cleanliness. He concluded by saying, “Cleanliness is half of faith, and clean air is the guarantee of a healthy life.”

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں کو آگ لگ گئی — فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی

Tomato Prices Skyrocket Across the Country — Reaching Up to Rs. 500 per Kilogram

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |21, اکتوبر، 2025)–*ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی*مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور، لاہور، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں آج (اتوار کے روز) ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی سپلائی متاثر ہونے سے قیمتیں زیادہ بڑھ گئی ہیں۔کوئٹہ میں بھی ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، 50 روپے مزید اضافے کے بعد شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 350 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔اندرونِ شہر بعض علاقوں میں ٹماٹر 400 روپےفی کلو تک میں بھی فروخت کیا جا رہا ہے، گزشتہ روز شہر میں ٹماٹر 300 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا تھا۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹماٹر 400 روپے کلو اور کہیں کہیں اس سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ نئی فصل نہ ہونے کی وجہ سے ہوا ہے، اس کےعلاوہ ایران سے کم سپلائی اور افغانستان سے سپلائی متاثر ہونے اور دوسری جانب طلب میں اضاف کی وجہ سے بھی ٹماٹر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

Kallar Syedan Bar Association Observes Complete Strike Against Police Actions

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی پولیس اقدامات کے خلاف مکمل ہڑتال

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |21, اکتوبر، 2025)–کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی۔ یہ ہڑتال پولیس کی جانب سے ایک مذہبی جماعت کے کارکنوں کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر گرفتار کرنے اور ان پر تشدد کرنے کے خلاف بطور احتجاج تھی۔بار ایسوسی ایشن کے صدر سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔

Free Medical Camp by Karwan-e-Falah Foundation at Government High School Konoha — 445 Patients Treated

گورنمنٹ ہائی اسکول کنوہا میں کاروانِ فلاح فاؤنڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ، 445 مریضوں کا مفت علاج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |21, اکتوبر، 2025)–گورنمنٹ ہائی اسکول کنوہا میں کاروانِ فلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف امراض کے 445 مریض رپورٹ ہوئے اور ان کا فری میڈیکل چیک آپ ہوا۔ کیمپ کی نگرانی معروف سماجی کارکن ماسٹر زاہد حسین نے کی، جبکہ طبی ٹیم کی قیادت کاروان فلاح فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری بریگیڈیئر (ر) شوکت ملک نے کی۔کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مجموعی طور پر 445 مرد و خواتین مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا، جن میں 140 مریض امراضِ چشم (آنکھوں کے مسائل) میں مبتلا تھے۔ تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ ان میں سے تقریباً 10 مریضوں کو آنکھوں کے آپریشن کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

PML-N Kallar Syedan City Senior Vice President Subedar Ghulam Rabbani’s Aunt Passes Away in the UK

مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی کی پھوپھی برطانیہ میں انتقال کر گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |21, اکتوبر، 2025)–مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی کی پھوپھی اور حاجی شوکت علی کی ہمشیرہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاؤں بیکڑاباد میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button