DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Negligence of RWMC Kahuta Undermines “Suthra Punjab” Campaign

کہوٹہ میں آر ڈبلیو ایم سی کی غفلت سے ستھرا پنجاب مہم متاثر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اکتوبر2025)
آر ڈبلیوایم سی کہوٹہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب مہم کی دھجیاں اڑنے لگیں، گرڈ اسٹیشن، دھپری میں گندگی کے انبھار،ڈھنگی وائریس کا شدید خطرہ،آر ڈبلیوایم سی کہوٹہ صفائی ستھرائی کے نام پر ٹال مٹول کرنے کے ساتھ ساتھ غریب بلد یہ ملازمین کا حق بھی مارنے لگے، کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے شہر کی سڑک میں ایک پانی کی ٹنکی چکر لگائی اور ایک ٹریکٹر اپنے پیچھے ایک ٹوٹا سا برش لے کر صفائی کرتا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم کی مہم ستھرا پنجاب کے تحت پنجاب بھر میں صفائی ستھرا کا کام آرڈبلیوایم سی کے حوالے کیا گیا جس کا کام پنجاب کو صاف کرنا ہے مگر نتائج با کل منا فی نظر آنے لگے، کہوٹہ گرڈ اسٹیشن کے علاوہ دیگر علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ویسے کے ویسے ہی پڑے رہتے ہیں اور جو چند جگہوں کو صاف کیا جاتا ہے اس کا تمام کوڑا کرکٹ سہیالی کے قریب کھلے میدان میں پھینک دیا جاتا ہے جس سے مضر صحت بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ آرڈبلیوایم سی کی انڈر کچھ بلد یہ ملازمین بھی صفائی ستھرائی کا کام کرتے ہیں جن کی تنخواہیں وقت پر نہیں دی جاتیں۔

Mator (Pothwar.com— Kabir Ahmed Janjua | October 21, 2025) — The Kahuta unit of the Rawalpindi Waste Management Company (RWMC) has come under criticism for poor performance under Chief Minister Punjab Maryam Nawaz’s Suthra Punjab initiative. Despite the campaign’s objective to ensure cleanliness across Punjab, heaps of garbage are being reported in areas such as Grid Station and Dhapri, posing a serious threat of viral diseases.

Local residents have alleged that RWMC Kahuta has failed to maintain proper sanitation standards and is also mistreating low-paid municipal employees. Reports suggest that the cleaning process is largely symbolic — with one water tanker making limited rounds and a tractor dragging a broken brush behind it.

Under the Suthra Punjab campaign, RWMC was tasked with maintaining cleanliness across Punjab, but ground realities in Kahuta reflect a different picture. Piles of waste remain unattended in several areas, and the collected garbage from a few cleaned sites is being dumped in open fields near Sihali, creating severe health risks.

Moreover, several municipal workers under RWMC supervision have complained about delayed salary payments, adding to their financial hardships. Citizens have demanded immediate action from higher authorities to restore effective waste management and uphold the vision of a clean and healthy Punjab.

کہوٹہ شہر کی خوبصورتی کے لیے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ، عوام کے دل جیت لیے — ڈاکٹر عارف قریشی

Rs. 200 Million Grant Approved for Beautification of Kahuta City — Public Praises Efforts of Lawmakers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اکتوبر2025)
ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمدنے کہوٹہ شہر کی خوبصورتی کے لیے20کروڑ کی گرانٹ دیلا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں،اس خطیر گرانٹ سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ سڑکوں کی کناروں پر پودے بھی لگائے جاہیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن MCکہوٹہ کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی نے کہوٹہ کلب تا پنجاڑ چوک سڑک کی خوبصورتی کے لیے 20 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کر دیے ہیں اور کا ٹینڈر بھی شائع ہو گیا ہے اس منصوبے کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور چوراہوں پر خوبصورت دروازے (آرکس) نصب کیے جائیں گے، جبکہ سڑک کنارے پودے، اسٹریٹ لائٹس، فٹ پاتھ اور دیگر تزئینی کاموں کے ذریعے شہر کو جدید انداز میں سنوارا جائے گااس میں کہوٹہ کلب تا میلاد چوک، قدیر لائبریری روڈ، تھانہ روڈ، ہسپتال روڈ، اور سخی سبزواری چوک تا پنجاڑ چوک شامل ہیں، ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے مزید کہا کہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد نے کہوٹہ شہر کی مرکزی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاہے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبے اور میگا پراجیکٹس ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ 20 کروڑ کی گرانٹ سے کہوٹہ شہر کی خوبصورتی اور بنیادی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی انشاء اللہ ہمارے منتخب ممبران اسمبلی عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔

Raja Azhar Mehmood’s Son Raja Ziaf Bin Azhar’s Wedding Reception Attended by Prominent Political and Social Figures

راجہ اظہر محمود کے صاحبزادے راجہ ضیاف بن اظہر کی دعوتِ ولیمہ، سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اکتوبر2025)
موضع عثمان پور یوسی ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ اظہر محمود کا صاحبزادہ راجہ ضیاف بن اظہر رشتہ ازواج میں منسلک،دعوت ولیمہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، راجہ اظہر محمودکے صاحبزادہ راجہ ضیاف بن اظہرکی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب اعجاز میرج ہال ترکھیاں میں منعقدہو ا دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب الرحمن،راجہ ندیم احمد آف جباں،کرنل راجہ شہاب باری،کونسلر حاجی راجہ غلام فرید، راجہ مبارک، راجہ نصیر ہر دو گہر،راجہ سفیر ہر دو گہر،راجہ سجاد پنڈ ملکاں،راجہ جمال، راجہ بلال مورگاہ، سردار مہتاب مانسہرہ،حاجی راشد محمود مانسہرہ،بابو محمد حنیف،راجہ محمد آزاد آف گرمالہ،الیاس کیانی آف جبی گگھڑاں،نثار کیانی آف جبی گگھڑاں،راجہ ظفر محمود آف جبی گگھڑاں،چوہدری سرور آف سیالکوٹ،راشد قریشی،راجہ محمد سعید کیانی سہیالہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،تقریب کے میزبان معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ اظہر محمود نے تمام معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی اور مہمانوں کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button