DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Fourth death anniversary of Mohsin-e-Pakistan Dr. Abdul Qadeer Khan observed with great reverence

محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی چوتھی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اکتوبر2025)
محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان (مرحوم) کی چوتھی برسی،فیملی ممبران،ڈاکٹر صاحبان،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،درجات بلندی کے لیے دعاکی گی اور پاکستان کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا گیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان (مرحوم) کی چوتھی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گی جس میں ان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان،سابق وفاقی وزیر چوہدری زمر د خان سی ای او سویٹ ہوم،محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان (مرحوم) کے قریبی ساتھی تحصیل کہوٹہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود سمیت بڑی تعداد میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان (مرحوم) کے چاہنے والوں نے شرکت کی اس موقع پر مقررنین نے اپنے خطاب میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان (مرحوم) کی پاکستان کے لیے کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ملک دشمن عناصر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھتے اس کی وجہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان (مرحوم)ہیں انہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا یہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان (مرحوم)کا تاقیامت ملک کی عوام پر احسان عظیم رہے گا آخر میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان (مرحوم)کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گی اور قبر مبارک پر پھول چڑھاے گے۔

Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua | October 19, 2025)
The fourth death anniversary of Mohsin-e-Pakistan, Dr Abdul Qadeer Khan (late), was observed with great respect and reverence. The ceremony was attended by family members, doctors, and prominent political and social figures.

Among those present were Dr Dina Khan (daughter of Dr A.Q. Khan), former Federal Minister Chaudhry Zamarud Khan, CEO of Sweet Home, and Raja Arshad Mahmood, a close associate of Dr Abdul Qadeer Khan and a prominent political and social personality of Tehsil Kahuta, along with a large number of admirers.

Speakers paid glowing tribute to the outstanding national services of Dr. Abdul Qadeer Khan, emphasising that Pakistan’s nuclear strength has made the country secure against hostile forces, particularly India. They noted that the nation will forever remain indebted to Dr Abdul Qadeer Khan for his monumental contribution to Pakistan’s defence and sovereignty.

At the end of the ceremony, participants offered special prayers for the elevation of his soul and laid floral wreaths on his grave.

کہوٹہ: راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی کوششوں سے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور، شہر کی سڑکوں اور داخلی راستوں کی خوبصورتی کا منصوبہ شروع


Kahuta: Rs. 200 million grant approved through the efforts of Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed for the city road beautification project

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اکتوبر2025)
ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی نے کہوٹہ کلب تا پنجاڑ چوک سڑک کی خوبصورتی کے لیے 20 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کر دی۔ٹینڈر شائع ہونے پر شہریوں اور تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ منصوبے کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور چوراہوں پر خوبصورت دروازے (آرکس) نصب کیے جائیں گے، جبکہ سڑک کنارے پودے، اسٹریٹ لائٹس، فٹ پاتھ اور دیگر تزئینی کاموں کے ذریعے شہر کو جدید انداز میں سنوارا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی نے کہوٹہ شہر میں 20 کروڑ روپے مالیت کے میگا پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں۔ منصوبے میں کہوٹہ کلب تا میلاد چوک، قدیر لائبریری روڈ، تھانہ روڈ، ہسپتال روڈ، اور سخی سبزواری چوک تا پنجاڑ چوک شامل ہیں۔ممبران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کہوٹہ شہر کی مرکزی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبے اور میگا پراجیکٹس ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ 20 کروڑ کی گرانٹ سے کہوٹہ شہر کی خوبصورتی اور بنیادی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے حلقے کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

Hothla: Muhammad Irshad, maternal uncle of Sardar Muneeb ur Rehman and Sardar Saboor, passes away; large attendance at funeral by political and social figures

ہوتھلہ: سردار منیب الرحمن اور سردار صبور کے ماموں محمد ارشاد انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اکتوبر2025)
یونین کونسل ہوتھلہ ڈھوک گرمالہ والے معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب الرحمن اور سردار صبور کے ماموں محمد ارشاد وفات پا گے ہیں مرحوم کی نمازے جنازہ بھون اعوان روڈ ڈھوک نلہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے صاحبزادے بریسٹر احمد صغیر راجہ،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر عنائت اللہ ستی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، سید نذابت حسین نقوی، سید ذوالقرنین حسین بخاری،سید نجم الحسن نقوی ڈیرہ مشتاق شاہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شبیر آف قبلی،سیاسی وسماجی شخصیت ملک شاہد اکرم بھون اعوان،نوجوان سیاسی شخصیت ملک عاصم اعوان بھون،عبد الرحمن بی ایم یو بی ایل برانچ چکیاں،ملک سفیان شاہد، ملک زبیر مسعود بھون،عبد الخبیر عباسی بھون،ملک قاسم علی چشتی، ملک ربانی بھون اعوان،راجہ ندیم احمد آف جباں راجگان،طاہر ستی ڈھوک گرمالہ،ماسٹر جمیل ستی ڈھوک گرمالہ، پٹواری راشد مبارک عباسی،جابر کیانی آف کلیال،ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود،سردار شاہد آف پلوٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button