DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.comRawat
Gujar Khan: Missing Woman From Bewal Found Dead at Benazir Hospital Rawalpindi
بیول، گوجرخان: لاپتہ خاتون کی نعش بے نظیر ہسپتال راولپنڈی سے برآمد، پراسرار ہلاکت پر تحقیقات جاری

بیول، گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام, راجہ طارق ایوب | 19 اکتوبر 2025) – بیول سے لاپتہ خاتون کی نعش بے نظیر ہسپتال راولپنڈی سے برآمد ہوئی ہے، جس نے علاقے میں کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اسماء، زوجہ طاہر ثالث، عمر تقریباً 28 سال، ساکن نئی آبادی بیول، گزشتہ روز پیدل بیول بازار جانے کے لیے گھر سے نکلی تھیں لیکن بازار نہیں پہنچ سکیں اور اچانک لاپتہ ہو گئیں۔ ان کے شوہر طاہر ثالث نے خاتون کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی، جس کے بعد تلاش کا سلسلہ شروع ہوا۔
افسوسناک طور پر، خاتون کی نعش بے نظیر ہسپتال راولپنڈی سے برآمد ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ یہ واقعہ قتل، اغواء یا کسی اور وجہ کا نتیجہ ہے۔
Bewal, Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub | October 19, 2025) – The body of a woman who went missing from Bewal has been recovered from Benazir Hospital, Rawalpindi, raising several questions about her mysterious death. Police are investigating the incident from multiple angles.
According to details, Asma, the wife of Tahir Salis, aged approximately 28, a resident of New Abadi Bewal, went missing yesterday while walking to Bewal Bazaar. She did not reach the market and disappeared suddenly. Her husband, Tahir Salis, reported her missing to the police, who then launched a search.
Tragically, her body was recovered from Benazir Hospital, Rawalpindi. Police officials stated that investigations are underway to determine whether the incident was a murder, abduction, or caused by some other reason.
گوجرخان کے قریب چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ
Gujar Khan: Small Aircraft Makes Emergency Landing Near Jatli — No Casualties Reported




