کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 18, اکتوبر، 2025):کلرسیداں کی انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس اے سی کوسٹر کی ریشہ دوانیوں اور اوورلوڈنگ کو ختم کرنے میں مکمل ناکام،ٹریفک اہلکار بازاروں میں کھڑے رہتے ہیں اور اے سے کوسٹر ان کی موجودگی میں شیشے کھولے اور اوورلوڈنگ کرتی گزر جاتی ہیں مگر یہ انہیں روک کو قوانین پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام ہیں اے سی کوسٹرز نے یہاں مافیاز کی شکل اختیار کر رکھی ہے اے سی کوسٹرز میں ائرہنڈیشنڈ کا کرایہ وصول کرکے سے سی چلائے ہی نہیں جاتے اور مسافروں کو شیشے کھول کر تازہ ہوا لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے پھر سونے کی سہاگہ یہ کہ ان گاڑیوں میں اوورلوڈنگ معمول بن چکی ہے جتنے مسافر نشستوں پر بیٹھے ہوتے ہیں اتنے ہی کھڑا کرنے کو کوشش کی جاتی ہے یہاں تک کہ خواتین مسافروں کو بھی مردوں کے ساتھ ہی کھڑا کرکے سفر پر مجبور کردیا جاتا ہے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کے عملہ ہو موٹروے پولیس ہو پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری ہو یا کلرسیداں کے سٹی ٹریفک پولیس سبھی اس ٹرانسپورٹ مافیا کہ سہولت کاری میں مصروف دکھائی دیتے ہیں کئی بار ارکان اسمبلی کی بھی اس جانب توجہ دلائی گئی مگر پھر بھی حالات میں بہتری رونما نہ ہوسکی شہریوں نے وزیراعلی مریم نواز نے ٹرانسپورٹ مافیاز سے نجات دلانے کے لیئے گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرکے نئی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
(Kallar Syedan, Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 18, 2025) —
The administration of Kallar Syedan and the City Traffic Police have completely failed to curb the illegal practices and overloading by the so-called AC Coaster transport mafia, which continues to operate with impunity.
According to local commuters, traffic officers are often seen standing in markets and along main roads while these AC coasters openly violate the law — running overloaded and with windows open — right in front of them. Despite clear violations, the authorities take no meaningful action to enforce the rules.
Residents have alleged that these AC coasters have effectively become a mafia, exploiting passengers while enjoying complete protection from the concerned departments. These vehicles charge AC fares but rarely operate air conditioning, advising passengers instead to “open the windows for fresh air.”
Moreover, severe overloading has become routine. The number of standing passengers equals those seated, with even female passengers forced to travel standing alongside men, creating discomfort and safety risks.
Locals claim that despite repeated complaints and appeals to members of the provincial assembly, no improvement has been witnessed. They also allege that the RTA Rawalpindi staff, Motorway Police, Punjab Highway Patrol at Chowk Pindori, and City Traffic Police Kallar Syedan are all seen facilitating this transport mafia rather than taking corrective measures.
Frustrated citizens have now appealed to Chief Minister Maryam Nawaz to intervene personally, revoke the route permits of these violators, and invite new transport companies to operate under proper regulations to ensure safe and fair public transport service in the region.
ٹی ایچ کیو اسپتال کے ڈاکٹروں سے بدکلامی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کلر سٹی کے نائب صدر شیخ عظیم اکرم ضمانت پر رہا
PML-N Kallar City Vice President Sheikh Azeem Akram Released on Bail After Alleged Misconduct with THQ Hospital Doctors
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 18, اکتوبر، 2025):ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایم ایس و دیگر ڈاکٹروں سے بدکلامی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ ن کلرسٹی کے نائب صدر شیخ عظیم اکرم کو جمعہ کے روز علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے شیخ تیمور قدوس ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے شیخ عظیم اکرم کو تیس ہزار کے مچلکے زر ضمانت پر رھا کرنے کا حکم دے دیا۔
Chakwal’s Additional Sessions Judge Jahangir Ali Gondal Appointed as ASJ of Kallar Syedan
چکوال کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل کو کلر سیداں کا اے ایس جی تعینات
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 18, اکتوبر، 2025):چکوال کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل کو کلر سیداں میں اسسٹنٹ سیشن جج (A.S.J) کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق، جہانگیر علی گوندل نے بطور ایڈیشنل سیشن جج چکوال متعدد اہم مقدمات کی سماعت کی اور انصاف کے قیام میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی تعیناتی کے بعد کلر سیداں کے عدالتی امور میں ایف آئی آرز، مقدمات اور سنائی جانے والی فوجداری کارروائیوں کی نگرانی کے لیے ایک تجربہ کار اور اہل افسر کی خدمات میسر آئیں گی۔کلر سیداں کے شہریوں اور وکلا نے جہانگیر علی گوندل کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی ذمہ داری میں وہ شہریوں کو عدالتی سہولیات میں مزید آسانی فراہم کرنے اور عدالتی امور کو شفاف انداز میں چلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔توقع ہے کہ ان کی قیادت میں کلر سیداں کے عدالتوں میں مقدمات کی سماعت اور فیصلوں میں تیزی آئے گی اور عدالتی نظام کی ساکھ میں اضافہ ہوگا۔
Engineer Zaeem Ali Transferred to Gujar Khan as SDO Public Health Engineering; Welcomed by Raja Pervez Akhtar
کلر سیداں کے انجینئر زعیم علی کا گوجرخاں تبادلہ، راجہ پرویز اختر نے خوش آمدید کہا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 18, اکتوبر، 2025):کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے انجینئر زعیم علی، جو اب تک ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کہوٹہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو گوجرخاں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
گوجرخاں پہنچنے پر انہیں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات میں سے راجہ پرویز اختر نے خوش آمدید کہا اور ان کے نئے عہدے پر کامیاب خدمات کی امید ظاہر کی۔
ذرائع کے مطابق انجینئر زعیم علی کی تعیناتی کے بعد گوجرخاں میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے شعبے میں منصوبوں کی بہتر نگرانی اور عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی میں بہتری متوقع ہے۔
راجہ پرویز اختر نے کہا کہ انجینئر زعیم علی کی قابلیت اور تجربہ علاقائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک اثاثہ ثابت ہوگا اور وہ علاقے کے عوام کے مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
مقامی عوام نے بھی ان کے تعینات ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ گوجرخاں میں پانی، نکاسی آب اور دیگر پبلک ہیلتھ کے منصوبوں میں بہتری لائیں گے۔
Case Registered for Viral Weapon Display Video; Suspect Arrested with Arms in Kallar Syedan
کلر سیداں میں اسلحہ کی ویڈیو وائرل کرنے پر مقدمہ درج، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
(کلر سیداں، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 18 اکتوبر 2025)
کلر سیداں پولیس نے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو وائرل کرنے پر مقدمہ درج کیا اور ملزم زوالقرنین عرف شیری کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔مخبر خاص کی اطلاع پر پولیس نے بتایا کہ ملزم شاہ باغ نوتھیہ سٹاپ پر موجود تھا اور اس کے پاس اسلحہ بھی تھا۔ فوری کارروائی کے نتیجے میں پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت قابو کر لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ادھر، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ، چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر خرم شہزاد نے مسافر گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی سلنڈرز نصب کرنے کے خلاف خصوصی مہم چلائی۔ اس دوران ٹوئوٹا ہائی ایس کو قبضے میں لے کر ڈرائیور انصر محمود کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں تاکہ عوامی تحفظ اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی جا سکے۔
Annual Urs of Khawaja Abdul Rahman Naqshbandi Mujaddidi Held at Astana Aliya Baghar Sharif
آستانہ عالیہ بگہار شریف میں خواجہ عبدالرحمٰن نقشبندی مجددی کا سالانہ عرس منعقد
(کلر سیداں، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 18 اکتوبر 2025) آستانہ عالیہ بگہار شریف میں خواجہ عبدالرحمٰن نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس اور حضرت سائیں جی رح بگہاروی سرکار کے ایصالِ ثواب کی تقریب منعقد ہوئی سابق مشیر پی آئی ایم ایف و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل راجہ شاھد رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگانِ بگہار کے برحق توحیدی بیانیے کو ہم سب سلام پیش کرتے ہیں، اس خانقاہ کے سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمٰن مدظلہ ایک بے بدل صوفی اور بفضل اللہ باعمل عالم دین ہیں اس موقع پر ہر شعبہ ہائے زندگی سے کثیر تعداد میں عوام نے عرس میں شرکت کی۔اس موقع پر علمائے کرام اور مشائخ عظام نے بھی خطاب کیا۔