DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta to Get Beautification Project Worth Rs. 200 Million — Grant Approved by District Council Rawalpindi
کہوٹہ کی خوبصورتی کے لیے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور — ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی کا بڑا اقدام

(کہوٹہ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 18 اکتوبر 2025)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی نے کہوٹہ کلب تا پنجاڑ چوک سڑک کی خوبصورتی کے لیے 20 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کر دی۔
ٹینڈر شائع ہونے پر شہریوں اور تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ منصوبے کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور چوراہوں پر خوبصورت دروازے (آرکس) نصب کیے جائیں گے، جبکہ سڑک کنارے پودے، اسٹریٹ لائٹس، فٹ پاتھ اور دیگر تزئینی کاموں کے ذریعے شہر کو جدید انداز میں سنوارا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی نے کہوٹہ شہر میں 20 کروڑ روپے مالیت کے میگا پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں۔ منصوبے میں کہوٹہ کلب تا میلاد چوک، قدیر لائبریری روڈ، تھانہ روڈ، ہسپتال روڈ، اور سخی سبزواری چوک تا پنجاڑ چوک شامل ہیں۔
ممبران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کہوٹہ شہر کی مرکزی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبے اور میگا پراجیکٹس ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ 20 کروڑ کی گرانٹ سے کہوٹہ شہر کی خوبصورتی اور بنیادی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے حلقے کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
(Kahuta, Pothwar.com — Imran Zamir | October 18, 2025) —
Through the efforts of Assistant Commissioner Kahuta Ayesha Zafar, Member National Assembly Raja Usama Sarwar, and Member Provincial Assembly Raja Sagheer Ahmad, the District Council Rawalpindi has approved a grant of Rs. 200 million for the beautification of Kahuta Club to Panjraar Chowk Road.
After the tender notice was issued, a wave of happiness spread among the citizens and traders of the area. According to project details, beautiful gateway structures will be installed at major intersections and entry and exit points of the city. Alongside, new streetlights, footpaths, trees, and landscaping will be added to enhance the overall appearance of Kahuta city.
As per the detailed plan, the District Council Rawalpindi has approved a mega project worth Rs. 200 million covering Kahuta Club to Milad Chowk, Qadeer Library Road, Police Station Road, Hospital Road, and Sakhi Sabzwari Chowk to Panjraar Chowk.
Speaking to the media, MNA Raja Usama Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmad stated that they are committed to maintaining Kahuta’s central importance by utilising all available resources. They added that the development projects and mega initiatives under the PML-N government are a testament to their performance and dedication.
They further assured that this substantial grant will significantly improve the beauty and infrastructure of Kahuta, emphasising that they are fully aware of the public’s needs and are working diligently to resolve them.
کہوٹہ عدالت کی منشیات فروش کو 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا
Kahuta Court Sentences Drug Supplier to Nine Years in Prison and Rs. 100,000 Fine

(کہوٹہ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 18 اکتوبر 2025) —
کہوٹہ میں منشیات کی سپلائی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملزم افضال احمد کو 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ کی پولیس ٹیم، جس میں سب انسپکٹر سردار اشفاق، اے ایس آئی محمد شعیب غازی، کانسٹیبل شاہزیب کیانی اور دیگر اہلکار شامل تھے، نے جون 2025 میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم افضال احمد ولد محمد عربی ساکن بھلوٹ کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی تھی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے ٹھوس شواہد، مؤثر پیروی، اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی۔
عدالتی فیصلے کے بعد پولیس اور قانونی ٹیم کے اہلکاروں نے کہا کہ یہ فیصلہ منشیات فروشوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
Newborn Found Dead in Garbage Dump Near Machhli Chowk, Kahuta — Police Launch Investigation
(کہوٹہ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 18 اکتوبر 2025) —
تھانہ کہوٹہ کے علاقے مچھلی چوک کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کنواری ماں نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود بچے کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق علی الصبح صاف ستھرا پنجاب کے عملے کے اہلکار مچھلی چوک کے قریب کچرے کے ڈھیر کی صفائی کر رہے تھے کہ انہیں ایک سفید رنگ کا بیگ اور ہسپتال کی گندگی نظر آئی۔ جب بیگ کو کھولا گیا تو اس میں نومولود بچے کی لاش موجود تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے میڈیا نمائندوں کو اطلاع دی، جس پر اخباری نمائندے موقع پر پہنچ گئے اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کو آگاہ کیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کہوٹہ کے افسران، محکمہ صحت کے نمائندے، اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔
واقعے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور کہوٹہ شہر کے شہریوں، معززینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں مقامی افراد موقع پر جمع ہو گئے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث خاتون کا سراغ لگایا جا سکے۔
Large Gathering of Political and Social Figures at Raja Asher Janjua’s Wedding Reception in Thoa Khalsa
راجہ عاشر جنجوعہ کی دعوتِ ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اکتوبر2025)
نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور کے بھتیجے،راجہ طارق سرور کے بیٹے،عاشر جنجوعہ کی دعوت ولیمہ، ممبران اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندگا ن سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی علاقہ تھوہا خالصہ میں منعقدہوئی تقریب میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی، مسلم لیگ ن کہوٹہ ایم سی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سدا بہار چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت جنجوعہ،چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس،چیئرمین سجاد ستی،چیئرمین راجہ محمد فیاض،چیئرمین صفدر کیانی،وائس چیئرمین شاہد گجر،بابائے بلدیات سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم، سابق وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،راجہ حبیب اکبر، کونسلر راجہ گلزار گلزاری،کونسلر راجہ عباس پپو، کونسلر راجہ غلام عباس مٹور،کونسلر راجہ احمد نواز جنجوعہ، کونسلر راجہ سجاد بیور،، کونسلر راجہ جلیل لونہ، تنویر اختر شیرازی،)،چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان ذاکر جنجوعہ، محمد انور ستی، حاجی محمد سلیم،فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم جنجوعہ،شیخ شعور قدوس، شیخ سلیمان شمسی،راجہ شجاع جنجوعہ ممیام راجگان،کامران کیانی بگلہ راجگان،حاجی منشی ریاض آف بیور،ظفر اقبال کیانی، راجہ ابرار آف تھوہا، راجہ شاہد مجید، وحید بھٹی،، ماسٹر ابرار جنجوعہ، راجہ نثار جنجوعہ، آصف بٹ چوآخالصہ، کاشف کھٹڑ، اکرام جنجوعہ مٹور ون، راجہ نعمان ظہیر، نوجوان صحافی طیب جنجوعہ، اویس کیانی، نوید جنجوعہ، ارسلان جنجوعہ،راجہ بابو ظفر اقبال،، جاوید کیانی، سیکرٹری راجہ محمد شفیق، سردار محمد عدیل،،فرقان جنجوعہ (پنجاب پولیس، زوہیب وحید ستی،راجہ مدثر ہوتھلہ، عثمان جنجوعہ،راجہ ضیاء اللہ مٹور، راجہ عمران اللہ مٹور،حاجی راجہ غلام نبی، فیاض جنجوعہ، راجہ شاہد مجید مودی، راجہ ارسلان،عمران جنجوعہ، راجہ ثاقی، کونسلر راجہ محمد فیصل،راجہ مدثر، حافظ سرفراز،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
قاری محمد زبیر چشتی کا دارالعلوم جامع جمال القرآن کہوٹہ کا دورہ، طلبہ کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان
Qari Muhammad Zubair Chishti Visits Darul Uloom Jamia Jamal-ul-Quran Kahuta, Praises Students’ Performance

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اکتوبر2025)
کہوٹہ کے ممتاز عالم دین و قاری قرآن قاری محمد زبیر چشتی کا دارالعلوم جامع جمال القرآن گرڈ اسٹیشن کا دورہ،منتظمین ادارہ صاحبزادہ محمد فرید، حافظ محمد صغیر،حافظ ذوالفقار،کبیر احمد قادری سے ملاقات کی، حفظ اور ناظرہ کی کلاسوں کا دورہ کیا اور بچوں سے ٹیسٹ بھی لیے،منتظمین ادارہ اور مدرس ادارہ کی شاندار الفاظ میں تعریف کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے ممتاز عالم دین و قاری قرآن قاری محمد زبیر چشتی نے دارالعلوم جامع جمال القرآن گرڈ اسٹیشن کا دورہ اور منتظمین ادارہ مہتہم صاحبزادہ محمد فرید،خطیب جامع مسجد الخلیل حافظ محمد صغیر،حافظ وقاری ذوالفقاراحمد،مدرس ادارہ حافظ اظفر اور خادم ادرہ کبیر احمد قادری سے ملاقات کی قرآن قاری محمد زبیر چشتی نے حفظ اور ناظرہ کی کلاسوں کا دورہ کیا اور بچوں سے ٹیسٹ بھی لیے بچوں نے اچھے طریقے سے سبق، سبقی اور منزل سنائی جس پر انہوں نے منتظمین ادارہ مہتہم صاحبزادہ محمد فرید،خطیب جامع مسجد الخلیل حافظ محمد صغیر،حافظ وقاری ذوالفقاراحمد،مدرس ادارہ حافظ اظفر اور خادم ادرہ کبیر احمد قادری کی تعریف کی۔
Wedding Reception of Noor-ez Haider, Cousin of Dr Mansoor Janjua, Held in Bugla Rajgaan — Political and Social Figures Attend Graceful Ceremony
بگلہ راجگان پاری پٹی میں ڈاکٹر منصور جنجوعہ کے چچا زاد بھائی نوریز حیدر کی دعوتِ ولیمہ — سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

(مٹور، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — کبیر احمد جنجوعہ | 18 اکتوبر 2025) —
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حلقہ پی پی-7 کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر منصور جنجوعہ کے چچا زاد بھائی نوریز حیدر کی دعوتِ ولیمہ ان کے آبائی گاؤں بگلہ راجگان پاری پٹی میں واقع رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب میں سیاسی، سماجی، اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں جنجوعہ ینگ فاؤنڈیشن بگلہ راجگان کے راجہ ذاکر جنجوعہ، منیجر یو بی ایل سینتھا سکوٹ برانچ وقاص جنجوعہ، مبشر جنجوعہ، راجہ راحیل طارق، چوہدری زاہد رشید (پاکستان ملٹری اکاؤنٹس)، حاجی راجہ تنویر، اسد کیانی، راجہ جمال جنجوعہ (پنجاب پولیس)، راجہ عثمان، معروف صحافی و کالم نگار انوار الحق راجہ (نائب صدر پریس کلب چوآ خالصہ)، راجہ آصف محمود جنجوعہ (جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب چوآ خالصہ)، ذیشان انوار راجہ، اور کبیر احمد جنجوعہ (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ) سمیت معزز مہمان شامل تھے۔میزبان ڈاکٹر منصور جنجوعہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی۔ تقریب میں شریک تمام مہمانوں نے پرخلوص میزبانی پر ڈاکٹر منصور جنجوعہ کا شکریہ ادا کیا اور نومیاں نوریز حیدر کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعا کی۔
کوریا میں جاں بحق ہونے والے ولید اختر کی نمازِ جنازہ کہوٹہ میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
Funeral of Waleed Akhtar, Who Passed Away in Korea, Held in Kahuta with Thousands in Attendance




