کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16, اکتوبر، 2025): —کلرسیداں کے نوجواں وکلا راجہ حمیر حسین ایڈووکیٹ،راجہ سمیر حسن ایڈووکیٹ اور شاہد محمود سنگرال ایڈووکیٹ نے عاطف اعجاز بٹ،راجہ غلام نقی اور ایم اسحاق حیدری کے ہمراہ کلرسیداں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پسے ہوئے طبقات کے تحفظ کے لیئے ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکلا سیاسی کارکنوں،سول سوسائیٹی ور تاجروں پر مشتمل ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل کے قیام کے مقصد صرف محروم مجبور محکوم اور پسے ہوئے لوگوں کو آئین میں دیئے حقوق کا تحفظ اور اداروں کو بھی اپنی حدود میں رکھنا ہے،راجہ حمیر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف بے سہارا اور پسے طبقات کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے ہم اداروں اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات کار قائم کرنا چاہتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہمارے علاقے میں کسی سے کوئی بڑا طاقت ور بھی اسے اس کے حقوق سے محروم نہ کرے سب لوگ اور شعبے آئین میں دیئے اختیارات کے عین مطابق کام کریں غریب مجبور لوگوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے سب سے پہلے ہم سیاسی لوگوں علما کرام اساتذہ سول سوسائیٹی سے مشاورت کریں گے قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیئے عام افراد کو ان کے حقوق بابت آگاہی دیں گے مسائل کے لیے بامقصد مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے محکوم لوگوں کو مفت قانونی مدد فراہم کریں گے ظالم کا ہاتھ روکیں گے مظلوم کی دادرسی کریں گے،معروف استاد ایم اسحاق حیدری نے کہا کہ اداروں کا احترام ہم سب پر لازم ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ہم سب مل کر ہر شخص کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔راجہ سمیر حسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے ہٹ ہر مظلوم کی مدد کی جائے گی،غلام نقی نے کہا کہ تنظیم کا قیام وقت کی اشد ضرورت تھی،شاہد سنگرال ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس وقت معاشرتی تناؤ میں عام افراد کو حقوق کے تحفظ میں دشواریوں کا سامنا ہے عاطف اعجاز بٹ نے کہا کہ آج کے دور میں پسے ہوئے طبقات کی آواز بننا ہم پر فرض ہو چکا ہے ہم تمام شعبوں سے مشاورت اور راہنمائی لے کر انصاف کی بلاتاخیر فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 16, 2025):
Young lawyers from Kallar Syedan — Raja Hameer Hussain Advocate, Raja Sameer Hassan Advocate, and Shahid Mehmood Sangral Advocate — along with Atif Ijaz Butt, Raja Ghulam Naqi, and M. Ishaq Haidari, announced the formation of the Human Rights Protection Council during a press conference held in Kallar Syedan.
They stated that the council would comprise lawyers, political activists, civil society members, and traders. The purpose of the council is to safeguard the constitutional rights of the underprivileged and marginalised classes, while also ensuring that institutions operate within their defined constitutional boundaries.
Raja Hameer Hussain Advocate said that the council’s mission is non-political and solely focused on defending the basic rights of the helpless and oppressed. He emphasised building better relations between institutions and the public so that no powerful individual can deprive others of their legitimate rights.
Prominent educationist M. Ishaq Haidari highlighted that respecting institutions is everyone’s duty and that violations of human rights will not be tolerated. Raja Sameer Hassan Advocate added that every oppressed person, regardless of political affiliation, will receive the council’s support.
Raja Ghulam Naqi remarked that the formation of the organisation was a pressing need of the time, while Shahid Mehmood Sangral Advocate noted that in the current social climate, ordinary citizens face significant difficulties in securing their rights. Atif Ijaz Butt concluded that becoming the voice of the downtrodden has become a moral responsibility, and the council will work through consultation with all sectors to ensure the prompt delivery of justice.
کلر سیداں پھلینہ روڈ پر سیمنٹ سے بھرا ڈمپر بریک فیل ہونے سے کھائی میں جا گرا
Cement-Loaded Dumper Falls into Deep Ravine on Kallar Syedan Phalina Road After Brake Failure
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16, اکتوبر، 2025): —حسن ابدال سے سیمنٹ لے کر آنے والا ڈمپر کلر سیداں پھلینہ ڈیم روڈ پر بریک فیل ہو جانے سے گہری کھائی میں جا گرا۔ ڈرائیور اور مزدوروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔ حسن ابدال سے 360 سیمنٹ کے فوجی بیگ لے کر آنے والا ڈمپر کلر سیداں پھلینہ روڈ پر سوگہ کس میں اترائی کے دوران بریک فیل ہو جانے سے گہری کھائی میں جا گرا ۔ ڈرائیور محمد وقاص سکنہ حسن ابدال اور اس کے دو مزدوروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔گہری کھائی میں گرنے سے ڈمپر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک وارڈنز وسیم موقع پر پہنچ گئے۔
Man Sentenced to Life Imprisonment, Fined Rs 1 Lakh and Ordered to Pay Rs 5 Lakh Compensation for Killing Woman Over Matrimonial Dispute
رشتے کے تنازع پر خاتون کے قتل کا مقدمہ، مجرم کو عمر قید، 5 لاکھ ہرجانہ اور 1 لاکھ جرمانے کی سزا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16, اکتوبر، 2025): —رشتے کے تنازعہ پر عمر رسیدہ خاتون کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نےعمر قید سنا دی،مجرم کو 5 لاکھ روپے ہرجانے اور1 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی،مجرم نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ جولائی 2016 تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھا۔
Court Acquits Adil Khan in Case of 1.48 kg Charas Recovery
ایک کلو 480 گرام چرس برآمدگی کیس، عدالت نے ملزم عادل خان کو بری کر دیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16, اکتوبر، 2025): — ایک کلو چار سو اسی گرام چرس کا ملزم عادل خان مقدمے سے بری،ملزم عادل خان کے خلاف ایک کلو چار سو اسی گرام چرس کی برآمدگی کا مقدمہ نمبر 947/25 درج کیا گیا تھا جبکہ ملزم کا موقف ہے کہ اسے بے گناہ ملوث کیا گیا ہے اور منشیات کی جھوٹی برآمدگی ڈالی گئی ہے۔ملزم کے وکیل محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے رانا سہیل ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے ملزم کو مقدمہ سے بری کر دیا۔
Power Outage in Kallar Syedan and Choa Khalsa Areas Today from 9 AM to 2 PM Due to Maintenance Work on Electricity Lines
کلرسیداں اور چوآخالصہ میں بجلی لائنوں کی مرمت کے باعث آج صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک متعدد علاقوں میں بجلی بند رہے گی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16, اکتوبر، 2025): —آیسکو سب ڈویژن کلرسیداں اور چوآخالصہ کے اعلامیہ کے مطابق بجلی لائنوں کی مرمت کے لیئے کبیلی صادق فیڈر آج بروز جمعرات صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا جس سے کمبیلی صادق،پھلینہ،درکالی شیر شاہی،درکالی معموری، ڈریال،کمبیلی مرزا و ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی جبکہ سب ڈویژن کے تمام فیڈرز بھی آج دن دو بجے تک بند رہیں گے جس سے بلدیہ کلرسیداں کے علاقے جسوالہ،منگلورہ،ککر بدھال، پرانا سروھا،موہڑہ پھڈیال،موہڑہ دھیال، کنوھا،چوآخالصہ،پیر حالی،میرگالہ خالصہ، سرصوبہ شاہ،شاہ خاکی، دھانگلی،انچھوھا،الف چوک،منیاندہ،سکرانہ،نمبل، نلہ مسلماناں اور بناہل میں بجلی بند رہے گی۔
Tayyab Mahmood’s marriage was solemnized with Azhar Mahmood’s daughter.
طیب محمود کی شادی اظہر محمود کی دختر سے سر انجام پائی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16, اکتوبر، 2025): —سابق وائس چیئرمین یوسی کلرسیداں راجہ محمد ریاض مرحوم کے بھتیجے اور محمد ذوالفقار کے فرزند طیب محمود کی شادی اظہر محمود کی دختر سے سر انجام پائی جس میں سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، وسیم منہاس،مسعود احمد بھٹی،پرویز اختر منہاس، عاظف اعجاز بٹ،راجہ مدد،راجہ ناصر منہاس، ندیم منہاس،جہانگیر منہاس،وسیم اختر،شعیب علی،ایم سجاد،محمد وقاص و دیگر نے شرکت کی۔