DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Additional DC Ramesha Javed Visits Kallar Syedan, Reviews Administrative Affairs and Public Facilities

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رامیشا جاوید کا کلرسیداں کا دورہ، انتظامی امور اور عوامی سہولیات کا جائزہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |09, اکتوبر، 2025)–ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رامیشا جاوید نے گزشتہ روز کلر سیداں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں، قبرستان اور ریڑھی بازار کا معائنہ اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، علاج معالجے کے معیار اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، لیبارٹری، او پی ڈی اور وارڈز کا بھی دورہ کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا مقامی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس حوالے سے غفلت یا بدانتظامی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔بعد ازاں انہوں نے ریڑھی بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اشیائے ضروریہ کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف اسٹالز پر جا کر اشیائ کی کوالٹی کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اشیاء مناسب داموں پر فراہم کی جائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران قبرستان کے انتظامی امور اور صفائی کی صورتحال کا بھی مشاہدہ کیا اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا مقصد صرف نگرانی نہیں بلکہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو عملی طور پر مؤثر بنانا ہے۔ عوامی سہولیات میں بہتری کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ کلرسیداں کو ایک صاف، محفوظ اور ترقی یافتہ تحصیل کے طور پر پیش کیا جا سکے۔یاد رہے کہ انتظامی چھتری میں موجود ماڈل ریڑھی بازار میں اشیائے روزمرہ دیگر بازاروں سے کئی گنا مہنگی فروخت کی جاتی ہیں مگر انتظامیہ اس لوٹ مار کا نوٹس لینے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے اس ماڈل بازار میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | October 9, 2025) — Additional Deputy Commissioner (Finance & Planning) Ramesha Javed visited Kallar Syedan yesterday to review local administrative affairs. During her visit, she inspected the Tehsil Headquarters Hospital (THQ), graveyard, and Rehri Bazaar. Assistant Commissioner Kallar Syedan Shabana Nazir also accompanied her.

At the THQ Hospital, the Additional Deputy Commissioner closely examined cleanliness conditions, the availability of medicines, the quality of healthcare services, and the facilities provided to patients. She visited the emergency department, laboratory, OPD, and wards, issuing clear instructions to the hospital staff that negligence in patient care will not be tolerated.

Ramesha Javed emphasised that providing quality healthcare to the public is the top priority of the local administration, and any form of mismanagement or negligence will be strictly dealt with.

Later, she visited Rehri Bazaar, where she reviewed the quality and pricing of essential commodities. She inspected several stalls to ensure that citizens are provided with quality products at fair prices.

The Additional Deputy Commissioner also inspected the graveyard, reviewing its administrative management and cleanliness. She directed municipal authorities to take immediate action to resolve public complaints.

She remarked that the role of the administration is not limited to supervision but extends to ensuring the effective implementation of public welfare projects. She urged all departments to fulfil their responsibilities efficiently so that Kallar Syedan can emerge as a clean, safe, and progressive tehsil.

It is worth noting that despite the administrative oversight, items in the so-called model Rehri Bazaar are being sold at prices significantly higher than in other markets, yet the authorities have not taken notice of this overcharging, resulting in continued exploitation of consumers.

Kallar Syedan: 35-Year-Old Abid Shabir Laid to Rest After Fatal Road Accident

ٹریفک حادثے میں جاں بحق عابد شبیر سپردِ خاک

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |09, اکتوبر، 2025)–ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 سالہ عابد شبیر کو کلر سیداں کے آبائی علاؤہ منیاندہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے فیصل نامی شخص کی حالت بدستور تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ دریں اثنا بدھ کے روز تین موٹر سائیکلز آپس میں ٹکرانے سے تین افراد کی ٹانگیں اور بازوں فریکچر ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں عابد،شاہزیب اور عاقب شامل ہیں۔

Police Crackdown on Crane Party — Allama Asad Shakoori and Raja Azram Hameed Chishti Taken into Custody

کلر سیداں: پولیس کا کرین پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن، علامہ اسد شکوری اور راجہ ازرم حمید چشتی حراست میں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |09, اکتوبر، 2025)–کلرسیداں پولیس کا کرین پارٹی کے خلاف کریک ڈاون،علامہ اسد شکوری اور راجہ ازرم حمید چشتی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا

کلر سیداں میں بغیر پرمٹ گاڑیوں کے خلاف آر ٹی اے راولپنڈی کی کارروائی، دس گاڑیاں تھانے میں بند

RTA Rawalpindi Cracks Down on Unpermitted Vehicles in Kallar Syedan; Ten Vehicles Impounded

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |09, اکتوبر، 2025)–گزشتہ روز سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے عملے نےروات کلرسیداں روڈ پر پاسنگ اور پرمٹ شارٹ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دس گاڑیاں تھانہ کلر سیداں میں بند کر دی ہیں جن میں 08 ہائی ایس مسافر گاڑیاں ،ایک عدد ٹریکٹر ٹرالی اور ایک عدد لوڈنگ پک اپ شامل تھی ان میں کلرسیداں کی گاڑیاں بھی شامل تھیں مگر دریا کے اس پار کے شرپسندوں نے اس واقعہ پر فیک ویڈیو شوشل میڈیا پر شیئر کردی کہ ہماری ہڑتال کے بعد کلرسیداں پولیس نے انتقامی کاروائیاں کرتے ہوئے ازادکشمیر کی متعدد گاڑیوں کو کلرسیداں تھانے میں بند کرکے بڑا ظلم کیا جبکہ حقیقت یوں ہے کہ اس ساری کاروائی سے کلرسیداں پولیس کا کوئی عمل دخل ہی نہ تھا یہ کاروائی سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کے عملے نے کی جس نے کاغذات نہ رکھے والی گاڑیوں کو مقامی تھانے میں بند کردیا مگر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے اسے بھی اپنے حق میں پروپیگنڈے کے طور پر استعال کرنے سے گریز نہ کیا اور لوگوں میں جھوٹ اور شر جو پھیلانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جو ان کی پاکستانی دشمنی اور بعض کی ایک علامت ہے جس کی مذمت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ کوئی کم بخت پاکستان کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

AJK Minister for Industries Raja Muhammad Sadiq Accuses AJK Prime Minister of Involvement in Joint Action Committee Conspiracy


وزیرِ صنعت آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق کا الزام: وزیراعظم آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی سازش میں ملوث ہیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |09, اکتوبر، 2025)–آزاد جموں کشمیر حکومت کے وزیر صنعت راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ ازادکشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی مسئلہ کشمیر پر خود کش حملہ ہے اور وزیراعظم آزاد کشمیر اس سازش میں پوری طرح سے ملوث ہیں،ہم مہاجرین کی نشستوں کی نمائندگی کرتے ہیں انہیں کسی معائدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا،32 ارب کے ازادکشمیر کے بجٹ میں پاکستان میں مہاجرین کے بارہ نمائندوں کو صرف بیس کروڑ دیئے گئے جو اونٹ کے منہ میں زیرہ بھی نہیں ہیں،مہاجرین کی نشستوں پر ازادکشمیر کے وزرا کسی صورت وزارتوں سے مستعفی نہ ہوں گے وزیراعظم ازادکشمیر چائیں تو ہمیں وزارتوں سے خود الگ کردیں ہم

Punjab Highway Patrolling Police Shah Khaki Arrests Proclaimed Offender Razaq from Azad Kashmir

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کی کارروائی، آزاد کشمیر کا اشتہاری رزاق ولد صدیق گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |09, اکتوبر، 2025)–کلرسیداں دھانگلی روڈ پر واقع پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس شاہ خاکی نے چک سواری ازادکشمیر کے اشتہاری رزاق ولد صدیق کو گرفتار کر لیا یہ ضلع سرگودھا کے تھانہ ساہیوال کا اشتہاری تھا۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |09, اکتوبر، 2025)– نوجوان سماجی شخصیت عاطف علی ادریسی نے معروف سیاسی کارکن راجہ قیصر وینس کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button