DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Additional Deputy Commissioner Ramesha Javed Pays Surprise Visit to THQ Hospital
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رمیشہ جاوید کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کا اچانک دورہ

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 08 اکتوبر 2025)
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رمیشہ جاوید نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی بلاک اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ادویات، سہولیات، علاج اور ڈاکٹروں و عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔
اس موقع پر تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا۔ ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی، چیف میونسپل آفیسر عمیر سلطان اور انسپکٹر میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ عامر اشتیاق بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں دو سو KV کے ساتھ چار سو KV کا نیا ٹرانسفارمر واپڈا نے نصب کر دیا ہے مگر ابھی تک ہسپتال کا نظام پرانے دو سو KV ٹرانسفارمر سے بڑی مشکل سے چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں ہفتے میں دو دن کے لیے سرجن اور ریڈیالوجسٹ کی تعیناتی بھی ہو چکی ہے، جبکہ مدر چائلڈ سنٹر میں رواں ماہ کے دوران 105 گائنی آپریشن کامیابی سے مکمل کیے گئے ہیں۔
Kahuta (Pothwar.com – Imran Zamir | October 8, 2025):
On the directions of the Deputy Commissioner Rawalpindi, Additional Deputy Commissioner (Finance & Planning) Ramesha Javed paid a surprise visit to the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital, Kahuta.
She inspected the Emergency Block and various departments of the hospital, inquiring from patients about the availability of medicines, medical facilities, treatment quality, and staff behaviour. All doctors, paramedics, and staff were found present on duty during the visit.
Ms THQ Hospital Kahut, Dr Samina Khan Bhatti, Chief Municipal Officer Umair Sultan, and Inspector Raja Aamir Ishtiaq of the Municipal Committee Kahuta accompanied her.
During the briefing, Dr Samina Khan Bhatti informed that WAPDA has installed a new 400 KV transformer alongside the existing 200 KV unit, but the hospital operations are still being managed with the older transformer, causing difficulties. She further added that a surgeon and radiologist have been appointed for two days a week, and the Mother and Child Centre successfully performed 105 gynaecology operations during the current month.
کہوٹہ کے نواحی علاقے ہنیسر جنڈی میں درخت گرنے سے سڑک بند، کئی گھنٹے بعد ٹریفک بحال
Fallen Tree Blocks Road in Kahuta’s Haneesar Jandhi Area – Traffic Restored After Several Hours
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 08 اکتوبر 2025) کہوٹہ کے نواحی علاقہ ہنیسر جنڈی کے مقام پر درخت گرنے کے باعث روڈ ٹریفک کے لیئے بند۔ گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ مقامی افراد نے مل کردرخت کو کنارے لگایا اور گاڑیوں کی آمد رفت کئیں گھنٹے معطل رہنے کے بعدبحال ہو گئی۔
400 KV Transformer Installed but Not Functional at THQ Hospital Kahuta – Citizens Demand Permanent Surgeon and Radiologist Appointments
ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں 400 کے وی ٹرانسفارمر نصب مگر غیر فعال، شہریوں کا مستقل سرجن و ریڈیالوجسٹ کی تعیناتی کا مطالبہ
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 08 اکتوبر 2025) تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں چار سو KVٹرانسفارمر نصب ہو نے کےباوجود چالونہ ہو سکا۔ جبکہ دو سوKVکا پرانا بجلی کا ٹرانسفارمر لوڈ اٹھانے کے لیئے ناکافی ہو گیا۔ ہسپتال میں موجود عملہ،ڈاکٹرز،ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی اور پیرا میڈیکل سٹاف فرض شناس اور محنتی ہیں۔ جبکہ سرجن ڈاکٹر ز اور ریڈیالوجسٹ کی مستقل تعیناتی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں طویل عرصہ سے تعطل کا شکار ہے۔ شہریوں نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں صفائی،سہولیات اور دیگر انتظامات پر ایم ایس ڈاکٹر
ثمینہ بھٹی اور عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ممبران قومی و صو بائی اسمبلی فوری طور پر ہسپتال میں نصب ہونے والے بجلی کے ٹرانسفارمر کو فعال کروائیں اور ہسپتال میں مستقل بنیادوں پر ریڈیالوجسٹ اور سرجن کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔
Road Construction Begins in Mator with PKR 15 Million Grant Through Youth Leader Raja Irfan Sarwar, Longstanding Public Issue Resolved
مٹور میں نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور کی کوششوں سے 1.5 کروڑ کی گرانٹ سے سڑک کی تعمیر کا آغاز، عوام کے طویل مسئلے کا حل




