مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اکتوبر2025)
روڈ ایکسیڈنٹ کے دو مختلف حادثات میں 1نوجوان جان بحق جبکہ 9خواتین سمیت 13افراد زخمی، سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ، ریسکیو1122اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گے،زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل روڈ ایکسیڈنٹ کے دو مختلف حادثات میں بھورہ حیال موضع قبلی والے محمد سعید کا 22سالہ بیٹا وحید اخترشدید زخمی ہو گیا جو زخمو ں تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی کو جا ملا،جبکہ کہوٹہ کے نواحی علاقے تمرالی بلڑیا نزد جیوڑہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث سوزوکی اور کار میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں نو خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، جبکہ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔زخمیوں میں نفیسہ بی بی، سحر گل دختر وسیم، یاسمین اختر، نائلہ فاروق دختر سرفراز، محمد عدیل ولد محمد یوسف، مریم دختر قیصر، راحیلہ، مہرین دختر افتخار الحق، مہک دختر افتخار الحق، امریز ولد غلام رسول، شعیب ولد سرفراز، پروین اختر دختر عنصر محمود، زوہیب ولد جاوید اختر، اور فیصل ولد شاروم شامل ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج راجہ مستنصر جنجوعہ کے مطابق حادثہ کار کے سامنے مویشی آنے کے باعث پیش آیاجبکہ موضع قبلی کے جان بحق ہونے والے نوجوان کو سپر د خاک کر دیا گیا۔
Motor (Pohtwar.com Correspondent Kabir Ahmed Janjua, October 6, 2025)
Two separate road accidents in Kahuta claimed the life of a young man and left 13 others injured, including nine women. City Traffic Police Kahuta, Rescue 1122, and Civil Defence personnel arrived promptly at the scene, while the injured were shifted to Tehsil Headquarters Hospital Kahuta.
According to details, in the first incident, Waheed Akhtar, a 22-year-old resident of Bhora Hayal, village Qabli, sustained critical injuries and later succumbed to them.
In another accident near the area of Timrali Ballariya, close to Jiora, a Suzuki van and a car collided due to over-speeding, resulting in 13 people being injured, including nine women. Local residents rushed to assist and helped move the injured to the hospital.
Hospital authorities reported that those with minor injuries were discharged after receiving first aid, while the seriously injured were referred to Rawalpindi for further medical treatment.
The injured were identified as Nafisa Bibi, Sehr Gul (daughter of Waseem), Yasmeen Akhtar, Nailah Farooq (daughter of Sarfraz), Muhammad Adeel (son of Muhammad Yousaf), Maryam (daughter of Qaiser), Raheela, Mehrin (daughter of Iftikhar-ul-Haq), Mehak (daughter of Iftikhar-ul-Haq), Amraiz (son of Ghulam Rasool), Shoaib (son of Sarfraz), Parveen Akhtar (daughter of Ansar Mahmood), Zohaib (son of Javed Akhtar), and Faisal (son of Sharoom).
According to Raja Mustansar Janjua, charge of City Traffic Police Kahuta, one of the accidents occurred when an animal suddenly came in front of the car. The deceased from village Qabli has been laid to rest.
راجہ محمد عرفان جنجوعہ ایف جی پبلک سکول نمبر 3 بوائز چکلالہ کے نئے پرنسپل تعینات
Raja Muhammad Irfan Janjua Appointed as New Principal of FG Public School No. 3 Boys, Chaklala
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اکتوبر2025)
معروف ماہر تعلیم راجہ محمد عرفان جنجوعہ ایف جی پبلک سکول نمبر 3 بوائز، چکلالہ کا نیاء پرنسپل تعینات کر دیا گیا،راجہ محمد عرفان جنجوعہ کو ایف جی پبلک سکول نمبر 3 بوائز، چکلالہ کا نیا پرنسپل تعینات ہونے پر خاندان جنجوعہ راجپوت کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ الطاف حسین جنجوعہ،راجہ مشتاق حسین جنجوعہ،معروف علمی و ادبی شخصیت راجہ محمد سدھیر جنجوعہ،جنجوعہ خاندان کی نوجوان سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت راجہ عتیق جنجوعہ، راجہ کاشف الطاف جنجوعہ،حافظ راجہ ممتاز حسین جنجوعہ،راجہ اشتیاق احمد جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تعیناتی سے ادارے کا تعلیمی معیار کو مزید بلندہو گایاد رہے محمد عرفان راجہ تعلیم کے شعبے میں کئی سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی و انتظامی ذمہ داریاں بخوبی انجام دی ہیں۔ ان کی قیادت میں توقع کی جارہی ہے کہ ادارے میں نظم و ضبط، تدریسی معیار اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایف جی پبلک سکول نمبر 3 بوائز چکلالہ کے اساتذہ، والدین اور طلبہ نے نئے پر تپل کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
Negligence of Kahuta Tehsil Administration: Artificial Inflation and Streetlight Outages Anger Citizens
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت، مصنوعی مہنگائی اور سٹریٹ لائٹس کی بندش پر شہری سراپا احتجاج
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اکتوبر2025)
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت،کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مصنوعی مہنگائی عروج پردوکانداروں کے من مانے ریٹ، انتظامیہ کی ریٹ لسٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیاجبکہ سٹریٹ لائٹس کی بندش پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ مقامی دکانداروں نے ٹماٹر، پیاز، چینی، آٹا اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے نماز فجر اور نماز عشاء کے وقت محلے اور گلیاں اندھیرے میں ڈوب جاتی ہیں، جس کی وجہ سے لوگ گرنے لگے ہیں اور وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔کہوٹہ کے رہائشیوں اور اہلیان دھپری نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کا حصہ ہونے کے باوجود ان کے محلے کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحصیل انتظامیہ کو احکامات جاری کریں کہ فوری طور پر سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔