DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Invasive Weeds Threaten Farmers crops

کلر سیداں میں خطرناک جری بوٹیاں کاشتکاروں کے لیے وبالِ جان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05, اکتوبر، 2025)کلر سیداں و گردونواح میں خطرناک جری بوٹیاں کاشتکاروں کے لیے دردِ سر بن گئیں، مختلف دیہی علاقوں میں دو اقسام کی خطرناک بوٹیوں نے تیزی سے کھیتوں اور بنجر زمینوں پر قبضہ جما لیا ہے ان بوٹیوں کی بڑھتی ہوئی افزائش نے نہ صرف فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا بلکہ کاشتکاروں کو زمین صاف رکھنے کے لیے اضافی اخراجات اور مشقت اٹھانے پر بھی مجبور کر دیا ہے۔مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ ان بوٹیوں کی وجہ سے زرعی پیداوار میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جبکہ سبز چارے کی قلت کے باعث مویشیوں کی خوراک بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اس صورتحال نے دودھ اور گوشت کی پیداوار کو کم کر کے مویشی پالنے کے رجحان کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔عوامی و زرعی حلقوں نے محکمہ زراعت اور محکمہ حیوانات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ماہرین کی ٹیمیں بھیج کر ان بوٹیوں کی تلفی کے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ کسانوں کو درپیش بڑھتی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ان جنگلی بوٹیوں کو زہریلے جھاڑ بھی کہا جاتا ہے یہ پاکستان میں زیادہ تر راولپنڈی ڈویژن، پوٹھوہار کے پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ گجرات، سرگودھا،خیبرپختونخواہ میں ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ،سندھ کے کچھ اضلاع کراچی اور ٹھٹھہ میں تیزی سے پھیل رہی ہیں یہ کاٹنے سے دوبارہ اگ آتی ہے۔پروفیسر محمد شمیم نے ملک سطع پر ان زہریلی بوٹیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔


Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 05, 2025) — Farmers in Kallar Syedan and surrounding areas are facing serious challenges due to the rapid spread of invasive weeds. Two particularly harmful types of weeds have overtaken both cultivated fields and barren lands, creating severe difficulties for the agricultural community.

The unchecked growth of these weeds is not only damaging crops but also forcing farmers to spend extra money and effort to keep their land clean. Local farmers report a significant decline in agricultural yields, while the shortage of green fodder has affected livestock feed. This, in turn, has reduced milk and meat production, making cattle rearing increasingly unsustainable.

Agricultural and public circles have urged the Departments of Agriculture and Livestock to immediately deploy expert teams and take effective measures to eliminate these harmful plants. Locally known as “poisonous shrubs,” these invasive weeds are spreading rapidly not only in Rawalpindi Division and the Pothohar plateau but also in Gujrat, Sargodha, Haripur, Abbottabad, Mansehra, and even in parts of Karachi and Thatta. Farmers complain that cutting them is ineffective, as they regrow quickly.

Professor Muhammad Shamim has called for large-scale, nationwide action against these toxic weeds before they cause further damage to Pakistan’s agriculture and livestock sectors.

کلر سیداں میں موٹر سائیکل حادثہ، چار بھائی شدید زخمی

Motorbike Accident in Kallar Syedan Leaves Four Brothers Injured

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05, اکتوبر، 2025)ٹریفک حادثے میں تین نوجوان زخمی ہو گئے۔سموٹ کے رہائشی قاضی ذاکر حسین کے بڑے بیٹے محمد عمر قاضی اپنے تین بھائیوں کو کلر سیداں میں واقع ایک دینی مدرسے میں چھوڑنے جا رہے تھے کہ کنوہا کے قریب اچانک مال مویشی سڑک پر آ جانے سے موٹر سائیکل ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چاروں بھائی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ایک نجی کلینک میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شفٹ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کلر سیداں دانگلی روڈ پر صبح سے رات گئے تک اوارہ جانور مٹر گشت کرتے نظر آ تے ہیں جس کی وجہ سے متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں۔

Rusty CNG Cylinder Seized in Kallar Syedan, Driver Booked

کلر سیداں میں زنگ آلود سی این جی سلنڈر برآمد، ڈرائیور گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05, اکتوبر، 2025) تھانہ کلرسیداں پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران کلرسیداں بائی پاس پر ایک ٹیوٹا ہائی ایس کو مشکوک جان کر چیک کیا گیا تو ڈرائیونگ سیٹ کے پیچھے ایک عدد سی این جی سلنڈر زنگ آلود نصب پایا گیا جس پر ڈرائیور طالب محمود کیخلاف مقدمہ درج کر کے گاڑی قبضے میں لے کر تھانے بند کر دی۔

Kallar Syedan Police Seize Drugs and Liquor in Raid, Several Suspects Booked

کلر سیداں پولیس کی کارروائی، منشیات اور شراب برآمد، متعدد افراد گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05, اکتوبر، 2025) کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر تین کلو 475 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق شیخ سنان محلہ ہائی سکول کلر سیداں کے قبضے سے 1775 جبکہ شاہزیب سکنہ نیلم بازار کلر سیداں کے قبضے سے 1700 گرام چرس برآمد کر لی۔ دریں اثنا پولیس نے آلٹو کار کی چیکنگ کے دوران ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے چھپائی گئی ایک عدد شراب بوتل برآمد کر کے احمد رحمان، منظم علی اور راجہ غیاث سکنائے بشندوٹ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan: Mother of UK-based Raja Qaiser Vaince Passes Away

کلر سیداں: برطانیہ میں مقیم راجہ قیصر وینس کی والدہ انتقال کر گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05, اکتوبر، 2025)برطانیہ کے قصبہ والسال میں مقیم راجہ قیصر وینس کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ موہڑہ وینس کنوہا میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،بریسثر احمد صغیر راجہ،چوہدری شاہد گجر،شیخ حسن سرائیکی، سردار محمد شاہد،نمبردار انصر عزیز،سید عامر ضمیر،نمبردار عبدالھادی،سردار تاج،راجہ اعجاز،راجہ شاہد محمود و دیگر نے شرکت کی

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05, اکتوبر، 2025)چوہدری خرم ریاض،چوہدری محمد خالد،چوہدری توقیراسلم، چوہدری اشفاق،چوہدری یاسر چمن، مرزا عمران سرور،چوہدری بشارت نور اور اکرام الحق قریشی نے گوجرخاں جا کر معروف سیاسی رہنما راجہ بابر کرامت سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button