DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Zero-Waste Sanitation Drive Launched, Masjid’s Surroundings Disinfected

کلر سیداں میں زیرو ویسٹ صفائی آپریشن، مساجد کے اطراف چونے کا چھڑکاؤ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04, اکتوبر، 2025):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جمعہ کے روز تحصیل کلر سیداں میں خصوصی زیرو ویسٹ صفائی آپریشن کیا گیا۔ اس موقع پر مساجد کے ملحقہ علاقوں اور راستوں کو زیرو ویسٹ کرکے چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ صفائی مہم کے دوران نمازیوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور صفائی ستھرائی میں تعاون کی اپیل بھی کی گئی۔اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیموں نے مساجد کے آئمہ کرام اور خطیب حضرات سے ملاقاتیں کیں اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے خطبات اور بیانات میں صفائی اور ستھرا پنجاب پروگرام کا پیغام نمازیوں تک پہنچائیں۔ عوام کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ وہ کسی بھی صفائی سے متعلق شکایت یا معلومات کے لئے ہیلپ لائن 1139، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور موبائل ایپ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 4, 2025):
On the special directives of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, a zero-waste sanitation operation was carried out in Kallar Syedan Tehsil on Friday under the “Suthra Punjab” (Clean Punjab) program.

During the operation, lime was sprinkled in and around mosque premises and adjoining pathways to ensure a hygienic environment. Awareness pamphlets were distributed among worshippers, urging them to cooperate in maintaining cleanliness.

Teams from the Waste Management Company also met with local Imams and Khateebs, requesting them to highlight the importance of cleanliness and convey the message of the “Suthra Punjab” program in their sermons.

Citizens were further informed that for any sanitation-related complaints or information, they can contact helpline 1139, as well as make use of the program’s social media platforms and mobile application.

کلر سیداں: ڈہوک کنیٹ میں بجلی چوری پکڑی گئی، صارف کے خلاف مقدمہ درج

Kallar Syedan: Electricity Theft Detected in Dhoke Kaneet, FIR Registered Against Consumer

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04, اکتوبر، 2025):ائیسکو سب ڈویژن نے موضع انچھوہا کی ڈہوک کنیٹ میں بجلی چوری کرنے پر صارف کے خلاف مقدمہ کروا دیا ایس ڈی او ائیسکو چوآخالصہ انجینئر چوہدری جمال لطیف نے کلرسیداں پولیس اسٹیشن کو درخواست دی کہ ان کی ڈیٹکشن ٹیم عالمگیر پراچہ کی سربراہی میں ڈہوک کنیٹ موضع انچھوہا گئی جہاں اورنگزیب ولد محمد اکبر کے میٹر کو چیک کیا تو بجلی چوری کی جا رہی تھی اسی اثنا صارف کے بیٹے فیصل نے نہ صرف ٹیم کو گھر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دی بلکہ ملازمین سے بدتمیزی اور گالی گلوچ بھی کی کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

کلر سیداں: جماعت اسلامی کی فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی ریلی

Kallar Syedan: JI Rally in Solidarity with Palestinians

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04, اکتوبر، 2025):جماعت اسلامی کلرسیداں کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمان بھائیوں اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے بعد نماز جمعہ ریلی نکالی گئی جس سے امیر جماعت اسلامی کلرسیداں محمد توقیر اعوان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ ہم بحیثیت قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد اور تکلیف میں ان کے ساتھ ہیں ہم مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لیے امداد لے کر جانے والے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کو کھلی دہشتگردی سمجھتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہین کے وہ امت مسلمہ کی قیادت کرتے ہوئے اسرائیل اور ایکہ کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات فورا ختم کرے اور سینیٹر مشتاق کی رھائی کو یقینی بنائے۔

Prominent Personalities from Across Europe Gather in Kallar Syedan

کلر سیداں میں یورپ بھر سے اہم شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04, اکتوبر، 2025):راجہ علی اور راجہ حمید آف دولتالہ مقیم پیرس فرانس،حمزہ بھٹی فرام بارسلونا، صدام راجہ ظہیر فرام یوکے طیب بیکرز،راجہ اعجاز جوچھہ، کامران کیانی بگلہ راجگان،راجہ لیاقت آف بھاٹہ مقیم لندن،
راجہ غلام جیلانی گل نواز قریشی شوکت بھٹی ٹینچ بھاٹہ ملک ازاد ممدوٹ،راجہ شاھد محمود،اکرام الحق قریشی و دیگر نے بھی شرکت کی۔

Raja Javed Kayani and Former UC Chairman Safdar Kayani Host Grand Dinner in Kallar Syedan

راجہ جاوید کیانی اور سابق چیئرمین یوسی صفدر کیانی نے کلر سیداں میں شاندار عشائیے کی میزبانی کی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04, اکتوبر، 2025):معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی اور سابق چیئرمین یوسی بھلاکھر محمد صفدر کیانی نے اپنی روایات کے عین مطابق دوست احباب کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر پرتکلف عشائیہ دیا جس میں دیسی مرغوں،اور مختلف حلوہ جات سے مہمانوں کی تواضع کی گئی تقریب میں ڈی ایس پی قیصر محمود ستی،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،جبران صفدر کیانی،مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما محمد جاوید بٹ،پی ٹی آئی فرانس کے رہنما ملک انصر خان،راحت محمود کیانی،تنویر اختر شیرازی،شیخ حسن سرائیکی،شیخ عظیم اکرم،راجہ شاہد محمود، قاری محمد اجمل،

Show More

Related Articles

Back to top button