DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Citizens Protest Over Artificial Price Hike and Non-Functional Street Lights

کہوٹہ: مصنوعی مہنگائی اور سٹریٹ لائٹس کی بندش پر شہری سراپا احتجاج

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 04 اکتوبر 2025) کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مصنوعی مہنگائی اور سٹریٹ لائٹس کی بندش پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ مقامی دکانداروں نے ٹماٹر، پیاز، چینی، آٹا اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے نماز فجر اور نماز عشاء کے وقت محلے اور گلیاں اندھیرے میں ڈوب جاتی ہیں، جس کی وجہ سے لوگ گرنے لگے ہیں اور وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

کہوٹہ کے رہائشیوں اور اہلیان دھپری نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کا حصہ ہونے کے باوجود ان کے محلے کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے فوری طور پر سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Kahuta (Pothwar.com  — Imran Zamir | October 4, 2025)
Residents of Kahuta city and surrounding areas staged protests against artificial price hikes and the shutdown of street lights. Local shopkeepers have reportedly increased prices of essential items such as tomatoes, onions, sugar, flour, vegetables, and fruits at will, leaving citizens burdened with inflated costs.

Citizens complained that with street lights out of order, neighbourhoods and streets remain in darkness during Fajr and Isha prayers, causing people to stumble and fall, while incidents of theft and robbery have also increased.

Residents of Kahuta, particularly from Dhapri, demanded that, despite being part of the city, their area has been deprived of basic facilities. They urged authorities to restore street lights immediately and take action to control artificial price hikes.

کہوٹہ: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش پر عوامی ایکشن کمیٹی کا شدید احتجاج

Kahuta: Public Action Committee Protests Suspension of Mobile and Internet Services


کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 04 اکتوبر 2025)
تحصیل کہوٹہ اور گردونواح میں گزشتہ پانچ دنوں سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جس پر عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ کے رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی ملک عبدالرؤف، صدر کرنل وسیم جنجوعہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش سے شہریوں کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کو بنیاد بنا کر کہوٹہ کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنا سراسر زیادتی اور ظلم ہے۔

رہنماؤں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال کریں تاکہ شہری اپنی روزمرہ ضروریات اور رابطوں کے سلسلے میں مزید مشکلات سے دوچار نہ ہوں۔

Kahuta: Journalists Condemn Police Violence at National Press Club, Black Day Observed

کہوٹہ: نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس گردی کی مذمت، پریس کلب کہوٹہ میں یوم سیاہ منایا گیا


کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 04 اکتوبر 2025)
پریس کلب کہوٹہ میں ایک مزاحمتی اجلاس صدر عمران ضمیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس گردی کی شدید مذمت کی گئی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر پریس کلب کہوٹہ میں یومِ سیاہ مناتے ہوئے سیاہ پرچم لہرایا گیا۔

اجلاس میں صدر پریس کلب عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سرپرست سعید افضل چوہان، سینیئر نائب صدر راجہ شاہد اجمل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ، ارسلان کیانی ایڈووکیٹ، راجہ احسان سعید ایڈووکیٹ، راجہ ذوالفقار ستی، سینیئر صحافی ساجد جنجوعہ، ندیم آزاد، رومان سعید، عاصی جنجوعہ، ملک زاہد مبین، عثمان ضمیر، اخلاق شمس، طاہر چوہان اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ حکومت اور ادارے اسلام آباد پولیس کی اس حرکت کا فوری نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنا ملک بھر کے 40 ہزار صحافیوں کے تقدس کی پامالی کے مترادف ہے۔ اجلاس میں تمام ممبران نے قائد صحافت افضل بٹ اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

Joyous Milad Gathering Presided Over by Mufti Qari Abdul Raheem; Dr. Sajid-ur-Rahman Delivers Keynote


مٹور: مفتی قاری عبد الرحیم کی صدارت میں عید میلاد النبی ﷺ کی پرمسرت محفل؛ مفکرِ اسلام ڈاکٹر ساجد الرحمن کا خصوصی خطاب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اکتوبر2025)
جامع مسجد انوار الہی رحمن آباد جیوڑہ روڈ کہوٹہ میں زیر صدارت مفتی قاری عبد الرحیم کے عید میلاد النبی ﷺ کی خوبصورت محفل،ملک کے نامور مذہبی سکالر مفکر اسلام صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کا خصوصی خطاب،خصوصی نعت قاری محمدندیم اعوان نے پیش کی جبکہ محفل میں معروف مذہبی و سماجی شخصیت صاحبزادہ محمد داؤدقاضی،صاحبزادہ محمد ظفر،خطیب جامع مسجد ہذا مولانا حافظ محمد انوار، عبد الستار عباسی سمیت بڑھی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے کہا کہ نبی پاک ﷺ نے مدینے میں ایک اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی اس معاشرے کی سب سے بڑھی خصوصیت تھی کہ اللہ پاک کے رسول ﷺ نے انسان کو انسانیت سے روشناس کرایا اور انسان کو یہ باور کرایا کہ وہ اس کائینات کی مقدس ترین ہستی ہے اللہ پاک نے ساری کائینات کو بنایا مگر انسان کی تخلیق پر اللہ نے فرمایا کہ اس ساری کائینات میں بہترین صورت میں کسی کو پیدا کیا تو وہ انسان ہے اسی لیے فرمایا گیا کہ اگر کسی ایک انسان کو قتل کیا گیا تو ساری انسانیت کا قتل ہے اور جس نے ایک جان بچایا گویا اس نے ساری انسانیت کی جا ن بچائی ہے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام عالم اسلام کے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کریہود و نصاریٰ کا مقابلہ کریں کیونکہ آئے روز کوئی نہ کوئی نیا فتنہ سر اٹھاتا جا رہا ہے دشمنان اسلام مختلف حیلوں بہانوں سے مسلمانوں کے ایمانوں پر حملے کر رہے ہیں ان کی کوشش ہے کسی نہ کسی طرع مسلمانوں پر عشق مصطفیﷺ سے دور کیا جائے مگر ان کو ایک بات بتانے چاہتے ہیں کہ وہ خون ریزی کر کے مسلمانوں کو دبا توسکتے ہیں مگر ہمارے دلوں پر حکومت مدینے والے محبوب ﷺ کی ہی رہے گی اپنے دل محبت رسول میں گرفتار ہیں عشق مصطفیﷺ کو ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتے، آخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور تمام شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

مٹور: انگلینڈ میں حادثے میں جاں بحق راجہ رضوان کی نمازِ جنازہ، اعلیٰ عسکری و سیاسی شخصیات کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اکتوبر2025)
انگلینڈ میں ایکسیڈنٹ میں وفات پانے والے کہوٹہ مٹور کے رہائشی راجہ رضوان سپرد خاک نمازے جنازہ میں اعلیٰ عسکری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کے علاقہ مٹور محلہ ملوال والے پہلوان راجہ سید زمان کا چھوٹابیٹے، راجہ شوکت اورراجہ لیاقت استاد کا بھانجا راجہ رضوان جو انگلینڈ میں ایکسیڈنٹ میں وفات پا گے تھے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں مٹور میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ یونین کونسل مٹور کے نزدیک ہائی سکول مٹور کے گراؤنڈ میں ادا کیاگیا نمازے جنازہ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) راجہ ظہیر السلام، مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد،راجہ عامرعظیم،سابق ایم پی اے راجہ محمد علی،برگیڈئیر اختر عباس جنجوعہ،کرنل سعید جنجوعہ، کرنل مسعودجنجوعہ،کرنل سعید اعظم جنجوعہ،کرنل راجہ عمران، انسپکٹر نجم الحسن جنجوعہ،سابق امیدوار برائے ایم این اے راجہ طارق عظیم جنجوعہ،ایس ایس پی راجہ طیفو ر اختر،ایس ایس پی راجہ شاہد نذیر، سابق ناظم راجہ الیاس اختر، سردار ظہور اختر، سردار ظفر، سردار شعور اختر،ماسٹر راجہ محمد نعیم،نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور،سابق ناظم یوسی نارہ راجہ سجاد حیدر،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر عنائت اللہ ستی، راجہ شاہد علی جنجوعہ تھوہا راجگان،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ ممیام راجگان،بزرگ سیاسی شخصیت بابوراجہ ظفر اقبال ممیام،سابق کونسلر راجہ عباس پپو کونسلر،راجہ آفتاب جنجوعہ مٹور،ماسٹر محمد فیاض جنجوعہ پلوٹ،راجہ تبسم جنجوعہ بگلہ راجگان،راجہ عمران اللہ مٹور، راجہ ضیاء اللہ مٹور،کونسلر راجہ احمد نواز جنجوعہ،کونسلر راجہ عباس جنجوعہ مٹور،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ رجسٹر ڈ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button