DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Electricity Theft in Choa Khalsa: IESCO Line Superintendent Registers Case

چوآ خالصہ میں بجلی چوری، آئیسکو لائن سپرنٹنڈنٹ نے مقدمہ درج کروا دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03, اکتوبر، 2025): لائن سپرنٹنڈنٹ آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ عالمگیر پراچہ نے پرویز اختر سکنہ چوآ خالصہ کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔ڈیٹکشن ٹیم کے مطابق صارف کا میٹر چیک کیا گیا تو ملزم چھت کے اوپر مین پی وی سی
تار کے ساتھ کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | October 03, 2025):
Line Superintendent IESCO Subdivision Choa Khalsa, Alamgir Pracha, has registered a case against Pervez Akhtar, a resident of Choa Khalsa, for electricity theft.

According to the detection team, when the consumer’s electricity meter was checked, the accused was found stealing electricity by attaching a hook (kunda) to the main PVC wire on the rooftop.

کلر سیداں پولیس کی کارروائی، 10 لیٹر شراب اور 9 ایم ایم پستول بمعہ زندہ راؤنڈ برآمد

Kallar Syedan Police Seize 10 Liters of Liquor and 9mm Pistol with Live Rounds

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03, اکتوبر، 2025): کلر سیداں پولیس نے دوران گشت طیب شبیر سکنہ ساگری کے قبضے سے 10 لیٹر شراب جبکہ نوید ذاکر کی گاڑی کی جانچ پڑتال کرنے پر سیٹ کے نیچے چھپائے گئے پسٹل 9 ایم ایم اور ان لوڈ کرنے پر میگزین سے 5 زندہ روند برآمد کر لئے ہیں۔

Kallar Syedan: Son of Niaz Bakers Owner, Owais Sagheer, Ties the Knot — Political and Social Figures Attend Walima


کلر سیداں: نیاز بیکرز کے مالک صغیر احمد بھولا کے صاحبزادے اویس صغیر کی شادی، دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03, اکتوبر، 2025)نیاز بیکرز کلرسیداں کے مالک صغیر احمد بھولا کے دبئی میں مقیم فرزند اویس صغیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،محمد اعجاز بٹ،شیخ ساجد الرحمان،،راجہ عبداللہ سرور،شیخ حسن ریاض،راجہ طلال خلیل، بیرسٹر احمد صغیر راجہ،مولانا احسان اللہ چکیالوی،حاجی اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،مسعود احمد بھثی، حاجی طارق تاج،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی، ںسردار وسیم خان،حاجی ریاست حسین،دوست محمد مہمند،عاطف اعجاز، ماسثر محمد ظہیر،مولانا سلیم محمود ربانی،شیخ خورشید احمد،سیٹھ عبد الروف بٹ،شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،صوفی محمد سلیمان،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،راجہ امجد بگھاروی،لطیف عباسی، شیخ شجاع الرحمان،قاسم رضا،احسان الحق قریشی، عابد زاھدی،حاجی محمد اسحاق،مرزا اظہر محمود، صافی ضابر حسین،جاوید کیانی،راجہ جاوید اشرف، احمد زاھد،چوہدری نعیم بنارس و دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan: Mufti Abdul Rehman to Deliver Khatab Today at Jamia Masjid Muhammadi Sahot Hayal

کلر سیداں: مفتی عبدالرحمان آج جامع مسجد محمدی سہوٹ حیال میں خطاب کریں گے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03, اکتوبر، 2025): معروف عالم دین شیخ الحدیث مفتی عبد الرحمان آج بروز جمعہ دن بارہ بجے جامعہ مسجد محمدی ماہلی روڈ سہوٹ حیال میں خطاب کریں گے ان کا خطاب بارہ بجے شروع ہو گا اس موقع پر حافظ محمد احسان بھی خطاب کریں گے۔

Kallar Syedan: Pir Mujtaba Farooq Gul Says True Success Lies in Following Quran, Sunnah and Serving Parents

کلر سیداں: پیر مجتبیٰ فاروق گل کا خطاب، کامیابی قرآن و سنت کی پیروی اور والدین کی خدمت میں ہے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03, اکتوبر، 2025): دربار عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل نے کہا ہے کہ کامیابی و کامرانی کا واحد اور یقینی راستہ صرف اللہ تبارک و تعالیٰ اور اُس کے محبوب، تاجدارِ مدینہ، رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی کامل اطاعت اور پیروی میں ہے۔ انہوں نے جامعہ مسجد لونی جندراں کلرسیداں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اللہ کے احکامات اور رسولِ کریم ﷺ کی سنتوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیتا ہے، وہی دنیا و آخرت میں سرخرو اور کامیاب ہوتا ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ماں باپ کی فرمانبرداری کرین،والدین کا احترام اور خدمت جنت کے دروازے کھولنے کا سبب بنتی ہے جو لوگ اپنے والدین کی عزت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں کشادگی، عمر میں برکت اور دل میں روحانی سکون عطا فرماتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ امت اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے تابع بنا کر، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی کامل اطاعت کو اپنا شعار بنائیں، اور والدین کی دعاؤں سے دنیا و آخرت کی فلاح حاصل کریں انہوں نے بعد ازاں بزرگ لیگی رہنما الحاج اسلم بانی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیئے خصوصی دعا کی۔

Aunt of Political Leader Raja Zahid Akbar Passes Away, Funeral Attended by Political and Social Figures

کلر سیداں: راجہ زاہد اکبر کی چچی کا انتقال، نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03, اکتوبر، 2025): گاؤں پنڈ بینسو کے سیاسی رہنما راجہ زاہد اکبر کی چچی انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں راجہ علی اصغر کیانی،خورشید احمد ہاشمی،چوہدری توقیر اسلم،صوفی محمد حنیف، اکرام الحق قریشی، ارشد بھٹی،صوبیدار محمود حسین،راجہ ظفراقبال، چوہدری أصف نورانی،خان شبیر خان، ٹھیکیدار بشارت اعوان،زبیر افسر بھٹی،تنویر ہاشمی، منیر چشتی،راجہ أصف محمود، راجہ القاب۔راجہ انصر، راجہ زاہد قاسمی،ماسٹر قمر زمان،بابواظہر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button