DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Keeping Punjab’s Culture Alive is Our Collective Responsibility: Raja Pervez Ashraf

پنجاب کی ثقافت کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، راجہ پرویز اشرف

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02, اکتوبر، 2025):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت کو زندہ رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے بیل دوڑ سمیت تمام ثقافتی پروگراموں اور مختلف کی ترویج کی اشد ضرورت ہے کھیلوں اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے ہم بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کلرسیداں کے نواحی قصبہ چوآخالصہ میں معروف روحانی شخصیت پیر سید بہادر علی شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر بیل دوڑ کے مقابلوں کے بعد تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی،دربقع عالیہ بہادر علی شاہ کے سجادہ نشین پیر سید راحت علی شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،راجہ شاہ رخ پرویز،محمد اعجاز بٹ،محمد فیاض کیانی، چوہدری تصور حسین و دیگر بھی موجود تھے بعد ازاں وہ سابق رکن ضلع کونسل راجہ محمد ریاست مرحوم کی رہائشگاہ پر بھی گئے جہاں مرحوم کے پوتوں راجہ حماد کیانی اور راجہ عمیر ایڈوکیٹ نے ان کا خیرمقدم کیا راجہ پرویز اشرف نے پیپلز پارٹی کے لیئے راجہ محمد ریاست مرحوم کی خدمات کو بیحد سراہا اور کہا کہ کلرسیداں میرا پڑوسی علاؤہ ہے قانون گو حلقہ چوآخالصہ میرا حلقہ انتخاب رھا یہ شریف اور وفاشعار لوگوں کا حلقہ ہے میں ان کی وفا کو بھی فراموش نہیں کر سکتا جب بھی مجھے موقع ملا میں اس حلقے کو دوبارہ اپنے حلقہ انتخاب میں شمولیت کی کوشش کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمشہ محروم طبقات اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیئے اقدامات اٹھائے ہم نے نچلی سطع تک کے لوگوں کو شریک اقتدار کیا ہماری سیاست کا محور عوام ہے یہی ہماری جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں،راجہ غلام مرضی ستی نے کہا کہ چوآخالصہ کے ہر دور میں اپنا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں دیا یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دیرینہ مرکز ہے جس کا کریڈٹ یہاں کے لوگوں اور راجہ محمد ریاست مرحوم کو جاتا ہے تقریب کے میزبان راجہ عمیر کیانی ایڈوکیٹ نے راجہ پرویز اشرف کا کلرسیداں سے دھانگلی کارپٹ روڈ کی تعمیر کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا راجہ پرویز اشرف نے بعد ازاں دربار سید بہادر علی شاہ کے دربار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | October 2, 2025):
Pakistan Peoples Party (PPP) leader and former Prime Minister Raja Pervez Ashraf has said that preserving Punjab’s cultural heritage is a collective responsibility. He emphasised the importance of promoting traditional events such as bull races and other cultural programs, which play a vital role in strengthening brotherhood and social harmony.

He expressed these views on Wednesday while addressing the prize distribution ceremony after bull race competitions held in Choa Khalsa, a suburban town of Kalarsyedān, during the annual Urs of the renowned spiritual figure Pir Syed Bahadur Ali Shah.

The event was attended by former Member National Assembly Ghulam Murtaza Satti, Pir Syed Rahat Ali Shah (Sajjada Nashin of Darbar Bahadur Ali Shah), PPP District President Chaudhry Zaheer Mehmood, Raja Shah Rukh Pervez, Muhammad Ijaz Butt, Muhammad Fayaz Kayani, Chaudhry Tasawwar Hussain, and other notable figures.

Later, Raja Pervez Ashraf also visited the residence of late former District Council member Raja Muhammad Riasat, where he was welcomed by Raja Hammad Kayani and Advocate Raja Umair, grandsons of the deceased. He praised the services of Raja Muhammad Riasat for the PPP and acknowledged the loyalty and commitment of the people of Choa Khalsa, adding that he would make efforts to once again include this area in his electoral constituency.

He further stated that the PPP has always worked for the development of underprivileged communities and backward areas, empowering people at the grassroots level. “The people are the core of our politics, and they are our true asset,” he said.

On this occasion, Ghulam Murtaza Satti noted that Choa Khalsa has always remained a stronghold of the PPP, crediting this legacy to the people of the area and the late Raja Muhammad Riasat.

Host Advocate Raja Umair Kayani thanked Raja Pervez Ashraf for his role in constructing the Dhāngli Carpet Road from Kalarsyedān. Raja Pervez Ashraf also visited the shrine of Pir Syed Bahadur Ali Shah, where he offered prayers and recited the Fatiha.

کلر سیداں میں پیشہ ور بھکاریوں اور خواجہ سراؤں کے روپ میں مردوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

Professional Beggars and Men Disguised as Transgenders Create Disturbance in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02, اکتوبر، 2025):کلرسیداں میں پیشہ ور بھکاریوں اور خواجہ سراؤں کے روپ میں مردوں نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے کلرسیداں میں کچھ بھکاری جمعرات اور کچھ پیر کے روز آتے ہیں جب کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بھکاریوں نے سالہا سالہا سے یہاں خیمہ بستی قائم کر رکھی یے جن کے مرد حضرات خیمہ نشین رہتے ہیں دیگر خواتین اور ہر عمر کے بچے بچیاں صبح سے شام گئے تک تمام بازاروں میں بھیک مانگنے میں مصروف رہتے ہیں بازاروں میں گاہکوں سے بھی زیادہ بھکاری ہمہ وقت موجود رہتے ہیں پنجاب پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مختلف شہروں میں آپریشن شروع کر رکھا ہے مگر کلرسیداں میں ابھی تک اس طرز کا کوئی آپریشن نہیں کیا گیا جس سے پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جا رھا ہے ان کے علاؤہ مرد حضرات خواجہ سراؤں کے روپ میں سرشام سڑکوں پر نکل آتے ہیں جو اخلاقی برائیوں میں ملوث ہیں شہریوں نے پیشہ ور بھکاریوں اور خواجہ سراؤں کا روپ دھارے مردوں کے خلاف سخت آپریشن کا مطالبہ کیا یے۔

Kallar Syedan–Dhuangali Carpet Road Completed, But Encroachments Remain Untouched

کلر سیداں دھانگلی کارپٹ روڈ مکمل، مگر ناجائز تجاوزات برقرار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02, اکتوبر، 2025):پنجاب ہائی وے نے نیسپاک کے اشتراک سے کلرسیداں سے دھانگلی کارپٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی مگر ناجائز تجاوزات کو ہٹانے پر بااکل بھی توجہ نہ دی ہائی وے نے نہ صرف ناجائز تجاوزات منہدم نہ کیں بلکہ نوتعمیر سڑک کے شولڈرز پر قابض لوگوں کے خلاف بھی کسی قسم کی کوئی کاروائی نہ کی حتکہ موہڑہ دھیال میں ایک مقام ایسا بھی ہے جہاں سڑک کے شولڈرز کے لئے جگہ نہ تھی تو قریبی قابضین کو وہاں سے بے دخل ہی نہ کیا گیا اور اس جگہ رن رات گندا پانی کارپٹ سڑک پر بہتا رھتا ہے قبضہ مافیاز کے خلاف ہائی وے کوئی کاروائی کرتا ہے نہ ہی انتظامیہ اس کے زمہ داران کے خلاف آپریشن کے لیئے تیار ہے۔مقامی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی سے روات کلرسیداں روڈ کو ناجائز تجاوزات کے مرتکب افراد سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan Police Recover Drugs and Alcohol in Separate Operations

کلر سیداں پولیس کی کارروائی، منشیات اور شراب برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02, اکتوبر، 2025):کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ندیم احمد سکنہ سردار مارکیٹ کے قبضے سے ایک کلو 650 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے ایک اور کارروائی میں نظارب حسین سکنہ ساگری اور لیاقت علی سکنہ پیر ودہائی کے قبضے سے دس دس لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button