DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Man arrested for the murder of M Saqlain of Doberan Khurd
کہوٹہ: دوبیرن خورد کے محمد ثقلین کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اکتوبر2025)
گائے خریدنے جانے والا47سالہ شخص کی 15دن کے بعدکہوٹہ کے علاقہ سنگیاں سے بوری بند نعش برآمد،پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی گاؤں چوہڑ دو بیرن خورد میں سپرد خاک کر دیا گیا،نمازے جنازہ میں بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی، ذرائع کے مطابق محمد ثقلین کے لاپتہ ہونے پر اہل خانہ نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے تفتیش شروع کی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے اظہر نامی شخص کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ محمد ثقلین کو دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ قتل کر کے نعش بوری میں بند کر کے موضع سنگیاں کے قریب ایک مکان کے پاس گڑھا کھود کر دفن کر دی ہے، پولیس تھا نہ کہوٹہ نے ملزم کے انکشاف پر نعش سنگیاں کے علاقہ سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دی، واقعہ کی اطلاع پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی راولپنڈی کی ٹیم بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ پہنچ گئی، جس نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، پولیس تھانہ کہوٹہ کے ذرائع کے مطابق کیس میں جلد اہم انکشافات متوقع ہیں۔




