لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ — 01 اکتوبر 2025):
نذیر احمد، جو جمعہ کے روز ٹیسکو کے قریب پیش آنے والے سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے، ایک ماہ قبل پاکستان سے اپنی نومولود نواسی سے ملنے کے لیے برطانیہ آئے تھے۔
نذیر احمد، جو ماضی میں سلاو کے رہائشی رہے ہیں، جمعہ کی دوپہر رسکوٹ ایونیو میں اپنی گاڑی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث حادثے کا شکار ہوئے۔ ٹیسکو کے عملے نے دل کی دھڑکن بحال کرنے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے۔
پولیس نے علاقے کو بند کر دیا جبکہ ایئر ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ شام کو جانبر نہ ہو سکے۔
مرحوم نذیر احمد اپنی نواسی ایمان ایاز کے لیے فارمولہ دودھ لے کر جا رہے تھے۔ وہ ایک ماہ قبل ہی پاکستان سے اپنی نواسی کی پیدائش پر خوشی منانے کے لیے برطانیہ آئے تھے۔
London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja – October 01, 2025): Nazir Ahmed, the 73-year-old man who died after a road accident near Tesco on Friday, had travelled from Pakistan a month before to meet his newborn granddaughter.
Ahmed Nazir, formerly of Slough, suffered a heart attack in his car on Friday afternoon in Ruscote Avenue. Staff from Tesco performed CPR in vain.
The area was closed by the police, and the air ambulance attended. He was taken to the hospital but sadly died later that evening.
Mr Nazir was on the way to take formula milk to his newborn granddaughter, Iman Ayyaz, whom he had travelled from Pakistan to meet a month before the accident.