DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Sui Northern Gas Installs Third TBS System in UC Kanoha, Mohra Vaince

سوئی نادرن گیس نے یوسی کنوھا کے موہڑہ وینس میں تیسرا ٹی بی ایس سسٹم نصب کردیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29 ستمبر 2025):سوئی ناردرن گیس نے یوسی کنوھا میں تیسرا ٹی بی ایس سسٹم موہڑہ وینس میں نصب کردیا اس موقع پر فوکل پرسن چوہدری شاہد گجر بھی موجود تھے یاد رہے کہ سوئی گیس نے کنوہا اور چوآخالصہ میں سوئی گیس کے اگلے مرحلہ میں اپنے ترسیلی نظام کے لیئے ٹی بی ایس کی تنصیب کا کام شروع کر رکھا ہے کنوھا کے بعد چوآخالصہ اور ٹکال میں بھی ٹی بی ایس نصب کیئے جائیں گے

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 29, 2025):
Sui Northern Gas has installed the third TBS (Town Border Station) system in UC Kanoha, Mohra Vaince. On this occasion, the focal person, Chaudhry Shahid Gujjar, was also present. It is noteworthy that Sui Gas has already started work on installing TBS systems in Kanoha and Choa Khalsa as part of the next phase of its transmission network. After Kanoha, TBS systems will also be installed in Choa Khalsa and Takal.

کلرسیداں کی معروف نیاز بیکرز کے مالک صغیر احمد کے صاحبزادے اویس صغیر کی شادی کی پررونق تقریب، معزز شخصیات کی شرکت

Wedding Ceremony of Owais Sagheer, Son of Niaz Bakers Owner, Held with Distinguished Guests in Attendance

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29 ستمبر 2025):کلرسیداں کی معروف بیکری نیاز بیکرز کے مالک صغیر احمد عرف بھولا کے دبئی میں مقیم فرزند اویس صغیر کی شادی کی تقریب ہفتہ کی شب کو ہوئی جس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،سیٹھ عبد الروف بٹ،عاطف اعجاز بٹ،حاجی طارق تاج،چوہدری ابرار حسین، چوہدری توقیراسلم،راجہ شوکت،حاجی ریاست حسین،شبیر حسین،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

Inauguration of Kayani Filling Station at Chowk Pindori by Pir Khawaja Mahboob Elahi, Gen. (R) Shahid Mahmood Kayani and MPA Raja Sagheer Ahmed

چوک پنڈوری میں کیانی فلنگ اسٹیشن کا افتتاح، پیر خواجہ محبوب الٰہی، جنرل (ر) شاہد محمود کیانی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29 ستمبر 2025):مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کے چوکپنڈوری میں کاروباری مرکز (اٹک پٹرولیم )کیانی فلنگ اسٹیشن کی تقریب منعقد ہوئی جس کا افتتاح دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ میرویہ کھاریاں کے سجادہ نشین پیر خواجہ محبوب الٰہی،ریٹائرڈ جنرل شاہد محمود کیانی اور رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کیا پیر خواجہ محبوب الٰہی نے کاروبار کی ترقی و کامیابی کے لیئے خصوص دعا کی تقریب میں دربار عالیہ میرویہ کے محبان نے مسلسل کلمہ طیبہ کا ورد کرکے ماحول کو خوبصورت بنائے رکھا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی، پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،قاضی اخلاق حسین،قاضی عبدالقیوم،ریٹائرڈ ایس پی راجہ طاہر بشیر،ریٹائرڈ ایس پی سردار طیفور احمد،چوہدری ابرار حسین،ںچوہدری توقیر اسلم،چوہدری صداقت حسین،توفیق تاج کیانی،طارق تاج کیانی،ظفر عباس مغل،چوہدری طارق تاج،سید مداح حسین شاہ،شیخ حسن سرائیکی،صوبیدار غلام ربانی،مسعور احمد بھٹی،عاطف اعجاز بٹ، ماسٹر عبدالمجید،احسان الحق قریشی،عتیق الرحمان کیانی،انسپکٹر سید سبطین الحسنین،راجہ شاہد محمود،شیخ شعور قدوس، راجہ عرفان سرور،احسان الحق قریشی،توفیق تاج کیانی،ملک محمد زبیر، عابد زائدی،،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،راجہ اشتیاق حسین ،راجہ محمد صدیق راجہ شوکت دکھالی، بیرسٹر احمد صغیر راجہ، راجہ ظفر محمود،مناظر اقبال جنجوعہ،قاسم مشتاق کیانی،چوہدری زین العابدین عباس، چوہدری محمد حنیف،آصف نذیر بٹ،عثمان یوسفزئی، چوہدری یاسر ولایت،ںراجہ نعمان ظہیر،چوہدری غضنفر حسین،قاسم رضا قریشی و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

UBL Kallar Syedan Staff Donates Rs. 50,000 to Alkhidmat Foundation for Flood Victims

یو بی ایل کلر سیداں کے عملے کا متاثرین سیلاب کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کو پچاس ہزار روپے عطیہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29 ستمبر 2025):یوبی ایل کلرسیداں کے تمام عملے نے متاثرین سیلاب کی مدد کے لیئے پچاس ہزار روپے کی رقم الخدمت فاؤنڈیشن کے سپرد کی الخدمت نے ان کے جذبہ ایثار کو بیحد سراھا۔

Rescue Worker Babar Hashmi Bitten by Venomous Snake While Capturing It in Masoom Nagar, Shifted to Rawalpindi After Treatment

کلرسیداں: محلہ معصوم نگر میں سانپ پکڑتے ہوئے ریسکیو اہلکار بابر ہاشمی کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا، راولپنڈی منتقل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29 ستمبر 2025):ریسکیو اہلکار بابر ہاشمی کو ہاتھوں میں پکڑے سانپ نے ڈس لیا۔وہ محلہ معصوم نگر ایک گھر میں داخل ہونے والے سانپ کو قابو کرنے کے گئے جہاں انہوں نے زہریلے سانپ سنچورین کو قابو تو کر لیا مگر اس نے ہاتھوں پر لگے دستانے کے باوجود بابر ہاشمی کو ڈس لیا انہوں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ویکسین کرنے کے بعد راولپنڈی منتقل کردیا گیا معالجین کے مطابق سنچورین سانپ زہریلہ سانپ ہے جو کھیتوں میں پایا جاتا ہے اس کے ڈسنے سے متاثرہ شخص معزور بھی ہو سکتا ہے مگر بابر ہاشمی کی حالت خاصی بہتر ہے یاد رہے کہ بابر ہاشمی نے صرف ڈیڑھ ماہ کی مدت میں کلرسیداں کی مختلف آبادیوں سے 19 سانپ پکڑے ہیں۔

AC Kallar Syedan Shabana Nazir Condoles with Parents of 14-Year-Old Zahra Who Drowned in Phalina Dam

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر کی پھلینہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی 14 سالہ بچی کے والدین سے تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29 ستمبر 2025):اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر نے گاؤں پھلینہ جا کر پھلینہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی 14 سالہ بچی زہرا کے والدین سے ملاقات کی اور ان کی بیٹی کی حادثاتی موت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ صوبائی حکومت نے ندی نالوں پر نہانے پر پابندی عائد کر رکھی یے ندی نالوں دریاؤں اور ڈیموں کے کنارے افراد کو امدورفت میں انتہائی احتیاط کی ضرورت یے کیونکہ ذرا سی غلطی آپ کو اپنی زندگی سے محروم کر سکتی یے۔

Show More

Related Articles

Back to top button