DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Rawalpindi Police inaugurates welfare filling station to support martyrs’ families and veterans

راولپنڈی پولیس ویلفئیر فلنگ اسٹیشن کا افتتاح، شہداء و غازیوں کی مالی معاونت کیلئے بڑا قدم

روات(پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28 ستمبر 2025):– سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کی تارِیخ میں سب سے بڑے ویلفئیر پراجیکٹس کی تکمیل،پولیس ویلفئیر فلنگ اسٹیشن ائرپورٹ روڈ کا افتتاح کردیا گیا، سعودی ایمبیسی کے کمرشل اتاشی نائف الحربی نے پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن کا افتتاح کیا، پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن اولڈ ائیرپورٹ روڈ پر پولیس ہیڈکوارٹرز سے ملحقہ ہے،افتتاحی تقریب میں سعودی ایمبیسی کے عہدیداران، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، اوگرا کے عہدیداران، وافی پاکستان لمیٹڈ کے عہدیداران اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی،تقریب میں سینئر پولیس افسران اور سول سوسائٹی کے افسران بھی شریک تھے،قبل ازیں اپریل میں راجہ بازار میں بھی ایک پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن کا افتتاح کیا جا چکا ہے، رواں سال دوسرے پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن کا افتتاح باعث فخر اور باعث اطمینان ہے، سی پی او،پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشنز سے حاصل ہونے والی رقم سے راولپنڈی پولیس کے 122 شہداء فیمیلیز کو 15 ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گئے، سی پی او، ڈس ایبلڈ، شدید زخمی یا مستقل ادوایات لینے اور علاج کروانے والے غازیوں کو ہر ماہ 10ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، سی پی او، راولپنڈی پولیس ایک فیملی کی طرح ہے، ہر افسر ہر اہلکار کی ویلفئیر ہمارا فرض ہے جسے ہمیشہ بہترین طور نبھائیں گے، سی پی اوسید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کی تارِیخ میں سب سے بڑے ویلفئیر پراجیکٹس کی تکمیل،پولیس ویلفئیر فلنگ اسٹیشن ائرپورٹ روڈ کا افتتاح کردیا گیا، سعودی ایمبیسی کے کمرشل اتاشی نائف الحربی نے پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن کا افتتاح کیا، پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن اولڈ ائیرپورٹ روڈ پر پولیس ہیڈکوارٹرز سے ملحقہ ہے،افتتاحی تقریب میں سعودی ایمبیسی کے عہدیداران، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، اوگرا کے عہدیداران، وافی پاکستان لمیٹڈ کے عہدیداران اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی،تقریب میں سینئر پولیس افسران اور سول سوسائٹی کے افسران بھی شریک تھے،قبل ازیں اپریل میں راجہ بازار میں بھی ایک پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن کا افتتاح کیا جا چکا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ رواں سال دوسرے پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن کا افتتاح باعث فخر اور باعث اطمینان ہے، فلنگ سٹیشن سے حاصل ہونے والی آمدنی پولیس فورس بالخصوص شہداء کی فیمیلیز اور غازیوں کی ویلفئیر کے لیے استعمال ہو گی، پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشنز سے حاصل ہونے والی رقم سے راولپنڈی پولیس کے 122 شہداء فیمیلیز کو 15 ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گئے، فرض کی راہ میں غازی کا اعزاز حاصل کرنے والے افسران و جوانوں کی ویلفئیر بھی کی جائے گی، ڈس ایبلڈ، شدید زخمی یا مستقل ادوایات لینے اور علاج کروانے والے غازیوں کو ہر ماہ 10ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، شہداء فیمیلیز و غازیوں کے لیے یہ رقوم پہلے سے حاصل ہونے والی مراعات کے علاوہ ہوں گی، سعودی کمرشل اتاشی نائف الحربی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ویلفئیر کے اس پراجیکٹ کو اعزاز بخشا، ہمارے لیے یہ باعث فخر ہے کہ سعودی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کی صورت میں ہم اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گئے، یہ پراجیکٹ پاک سعودی برادرانہ تعلقات کی ایک خوشگوار مثال ہے، میں وافی پاکستان لمیٹڈ، پولیس افسران و اہلکاروں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس پراجیکٹ کی تکمیل میں دن رات ایک کیا، راولپنڈی پولیس ایک فیملی کی طرح ہے، ہر افسر ہر اہلکار کی ویلفئیر ہمارا فرض ہے جسے ہمیشہ بہترین طور نبھائیں گے۔

Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 28, 2025): Under the leadership of CPO Rawalpindi Syed Khalid Hamdani, the city police inaugurated the largest welfare project in its history — a Police Welfare Filling Station on Old Airport Road, adjacent to the police headquarters. The inauguration was carried out by Naif Al-Harbi, Commercial Attaché of the Saudi Embassy.

Senior police officials, representatives of OGRA, Wafi Pakistan Ltd., Saudi Embassy officials, and civil society members attended the ceremony. The revenue generated from the station will provide financial assistance to the families of 122 police martyrs, who will receive Rs. 15,000 monthly, while disabled and injured officers will get Rs. 10,000 monthly.

CPO Khalid Hamdani said the initiative reflects the police’s commitment to the welfare of its officers and their families and also strengthens Pakistan-Saudi relations.

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائر کو 10 سال 6 ماہ قید اور 90 ہزار روپے جرمانہ

Rawalpindi Police action: Drug supplier sentenced to 10 years 6 months in prison with Rs. 90,000 fine

روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28 ستمبر 2025):– راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو 10 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی، مجرم محمد ندیم کو 90 ہزار روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو 10 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی، مجرم محمد ندیم کو 90 ہزار روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی، مجرم سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ ریس کورس پولیس نے دسمبر 2023 میں گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹیگیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button