کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27 ستمبر 2025): کلر سیداں میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں پانچ افراد زخمی ہو گئے،چالیس سالہ محمد سجاد نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنی موٹر سائیکل پر کلر سیداں سے دوبیرن جارہا تھا جب سدا کمال کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والی سوزوکی پک اپ نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میری دائیں ٹانگ اور دائیاں بازو فریکچر ہو گئے اور ہاتھ پر بھی چوٹ آئی،ادہر کنوہا کا نوجواں سید نعمان علی بھی موٹر سائیکل پھسل جانے سے زخمی ہو گیا،کلردھانگلی روڈ پر موہڑہ پھڈیال میں سڑک پر پڑے تعمیراتی سامان سے تین افراد زخمی ہو گئے۔مویڑہ دھیال کے قریب دو موٹر سائیکل سوار سڑک پر پڑی بجری کے ڈھیر کی وجہ سے ٹکرا گئے جس سے تین افراد زخمی ہو گئے ایک اور موٹر سائیکل سوار موہڑہ پھڈیال کی دینی درسگاہ کے سامنے پتھروں کے ڈھیر سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | September 27, 2025):
Multiple traffic accidents in Kallar Syedan left at least five people injured on Saturday.
According to a police report, 40-year-old Muhammad Sajjad filed a complaint stating that he was travelling on his motorcycle from Kallar Syedan to Doberan when a Suzuki pickup hit him near Sadda Kamal. As a result, he sustained fractures in his right leg and arm, along with additional injuries to his hand.
In another incident, a young man from Kanoha, identified as Syed Nauman Ali, was injured when his motorcycle skidded on the road.
Meanwhile, three individuals were hurt on Kallar Dhuangali Road in Mohra Phadial after colliding with construction material left on the road. Similarly, two motorcyclists near Mowra Dhayal were injured after crashing into a gravel pile, and another motorcyclist was severely injured when his bike struck a heap of stones in front of a religious seminary in Mohra Phadial.
Police have urged commuters to exercise caution, particularly on under-construction or poorly maintained roads.
نوجوان ہی قوم کا اصل سرمایہ ہیں، تعلیم و تربیت ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے، ڈاکٹر مخدوم علی سید
Sir Sooba Shah: Youth Are the True Asset of the Nation; Education and Training Ensure a Bright Future: Dr. Makhdoom Ali Syed
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27 ستمبر 2025):یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین اور چیف لائبریرئین ڈاکٹر مخدوم علی سید نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرصوبہ شاہ میں طلبہ کی تربیتی و اصلاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی قوم کا اصل سرمایہ ہیں، ان کی تعلیم و تربیت ملک و ملت کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق گزاریں، اللہ و اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کریں تو نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں انہوں نے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور مایوسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہماری سب سے بڑی کمزوری ہے۔عزت و احترام کی اقدار زوال پذیر ہیں، حلال و حرام کی پہچان ختم ہو چکی ہے۔نوجوان نسل میں خودکشیاں بڑھ رہی ہیں جو معاشرے کی شکست و ریخت کا المیہ ہیں۔آج کا انسان اپنے فرائض سے غافل ہو کر صرف پیٹ بھرنے اور دوسروں کا مال ہڑپ کرنے میں لگا ہوا ہے۔ہم درخت لگاتے نہیں بلکہ کاٹتے ہیں یہ رویہ ہماری تباہی کا سبب بن رہا ہے۔سبزہ اور فطرت کے بغیر زندگی کا توازن قائم نہیں رہ سکتا انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خودکشی کی بجائے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیئے قرآن سے رہنمائی حاصل کریں اور اپنی منزل کا تعین دین اور اخلاقی اقدار کی روشنی میں کریں، ورنہ آنے والی نسلوں کا مستقبل مزید خطرے میں پڑ جائے گا۔
Kallar Syedan Traffic Police Performance Disappointing; Shaheen School Mismanagement Causes Daily Gridlocks — Chaudhry Babar Zameer
کلر سیداں ٹریفک پولیس کی کارکردگی مایوس کن، شاہین سکول کی بدانتظامی سے روزانہ ٹریفک جام — چوہدری بابر ضمیر
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27 ستمبر 2025):سابق نائب ناظم یوسی سموٹ چوہدری بابر ضمیر نے سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کی ترجیحات میں شاہراؤں کو ٹریفک کے لیئے رواں رکھنے کی بجائے کلرسیداں بائی پاس پر کھڑے رہ کر ٹارگٹڈ آپریشن کرنے تک ہی محدود رہ گیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کلرسیداں میں چواروڈ پر واقع شاہین سکول نے انت مچا رکھی ہے چھٹی سے قبل سینکڑوں گاڑیاں کارپٹ سڑک پر کھڑی کردی جاتی ہیں جس سے نہ صرف مقامی بلکہ ازادکشمیر کے اضلاع میرہور،کوٹلی اور بھمبر سے آنے جانے والی ٹریفک کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں یہاں تک کہ اسکول کا عملہ ایمبولینس کو بھی راستہ دینے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتا روزانہ چھٹی کے وقت کلرسیداں شہر میں اس سکول کی وجہ سے کلرسیداں سے دھانگلی ازادکشمیر کی گاڑیوں کو طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس ساری صورتحال کی زمہ دار سکول انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس ہے جس کے باہنی گٹھ جوڑ کی سزا کلرسیداں،شرقی گوجرخاں اور ازادکشمیر کے ہزاروں سے بھگت رہے ہیں انہوں نے کمشنر راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی سے اس اذیت ناک صورتحال کا نوٹس لینے اور کبھی چھٹی کے اوقات میں یہاں کا دورہِ کرنے کا بھی مطالبہ کیا یے
Aisaal e aswaab dua observed for late Ch M Hussain
ریٹائرڈ تحصیدار چوہدری محمد حسین کے ایصال ثواب کی تقریب
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27 ستمبر 2025):سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کے والد محترم اسلام آباد کے ریٹائرڈ تحصیدار چوہدری محمد حسین کے ایصال ثواب کی تقریب مرکزی جامع مسجد نور کلرسیداں میں ہوئی جس سے پروفیسر ڈاکٹر طارق اعجاز نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبتِ رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ ہم صرف محافل تک محدود نہ رہیں بلکہ سیرت و سنت کو اپنی عملی زندگیوں میں بھی اپنائیں۔ یہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا راز ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں حضور ﷺ کا سچا عاشق اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے والا بنائے انہوں نے کہا کہ اگر ہم حضور کی سیرت کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کریں تو ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی دینا میں انسانیت بہت آگے ہیں مگر ہمارے اندر برداشت نہ ہونے کی وجہ سے ہم دوسروں کے حقوق کا خیال نہیں رکھ
پاتے۔