DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Loader rickshaw driver killed in road accident

کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26 ستمبر 2025):– کے پی کے سے تعلق رکھنے والا لوڈر رکشہ ڈرائیور قمر خاں کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا یہ چوک پنڈوری کے قریب رھائش پزیر تھا جمعرات کے روز یہ لوڈر رکشہ پر کلرسیداں آ رھا تھا کہ رؤف آباد کے قریب سڑک پر گھومتی آوارہ بکریوں کو بچانے کی کوشش میں رکشہ بے قابو ہو کر سڑک کنارے گھر کے دروازے پر جا لگا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تدفین کے لیئے اسے ضلع مھمند منتقل کیا جا رھا یے یاد رہے کہ کلرسیداں کی تمام سڑکوں پر سینکڑوں مویشی دندناتے پھرتے ہیں جس سے آئے روز حادثات جنم لے رہے ہیں مگر انتظامیہ اور تمام دیگر ادارے بدستور تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں تمام سڑکوں پر مویشی کثیر تعداد میں مٹرگشت کرتے دکھائی دیتے ہیں کلر بار کی جنرل سیکرٹری سمیر حسن نے انتظامیہ کو درخواست بھی دی مگر کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہ ہو سکا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 26, 2025): A loader rickshaw driver, Qamar Khan, hailing from Khyber Pakhtunkhwa, lost his life in a tragic road accident near Kallar Syedan.

Qamar Khan, who had been residing near Chowk Pindori, was on his way to Kallar Syedan on Thursday when the accident occurred near Rooh Afzalabad. While trying to avoid stray goats roaming on the road, his rickshaw went out of control and crashed into the gate of a roadside house. He died on the spot. His body is being transported to Mohmand district for burial.

Locals have long been raising concerns about the presence of hundreds of stray cattle and goats on the roads of Kallar Syedan, which frequently cause such accidents. Despite repeated complaints, the administration and concerned authorities have failed to take any meaningful action. According to Sameer Hassan, General Secretary of Kallar Bar, even a formal request was submitted to the administration, but no effective measures were taken.

کلرسیداں کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد علیل، اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج

MPA Raja Sagheer Ahmed is hospitalised due to illness, under treatment in Islamabad

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26 ستمبر 2025):– کلرسیداں سے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد علیل ہو گئے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں چیرمین وزیراعلی پنجاب انسپیکشن ٹیم رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف ایڈوکیٹ،جاسم کنول راہی،مسعود احمد بھٹی، چوہدری فیصل حفیظ، شاہد گجر،شاہد جمیل عباسی،حاجی اخلاق حسین،عابد حسین زاہدی،شیخ حسن سرائیکی،صوبیدار غلام ربانی،شیخ سلیمان شمسی، چوہدری نعیم بنارس،اکرام الحق قریشی نے ہسپتال جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی۔

Sale of adulterated milk rises in Kallar Syedan, two children hospitalized

کلرسیداں میں ناقص دودھ کی فروخت عروج پر، دو بچے بیمار ہو کر ہسپتال منتقل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26 ستمبر 2025):– کلر سیداں و گردونواح میں ناقص دودھ فروخت عروج پر پہنچ گئی جس کی وجہ سے مضر صحت پینے سے سے دو بچے بیمار ہو کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچ گئے۔دانگلی سمیت کلر سیداں اور گردونواح میں مضر صحت دودھ کھلے عام فروخت ہونے لگا جس کی وجہ سے شیر خوار بچے پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ کلر سیداں میں گزشتہ روز کھلا دودھ پینے کے بعد دو کمسن بچوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر طبی امداد کےلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا ۔علاقہ مکینوں نے اس واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر اور گردونواح میں غیر معیاری دودھ کی فروخت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے مگر پنجاب فوڈ اتھارٹی ان کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ دودھ فروش بغیر کسی چیکنگ کے کھلے عام مضرِ صحت دودھ فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی معدے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ فوڈ انسپکشن ٹیمیں روزانہ کلر سیداں میں دیکھی جاتی ہیں مگر انہوں نے دودھ فروشوں کیخلاف کبھی کارروائی کو سنجیدہ نہیں لیا ۔عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دودھ فروش مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے اور شہریوں کو مضرِ صحت دودھ جیسی سنگین صورتحال سے نجات مل سکے۔

Alkhidmat Foundation Kallar Syedan announces IT training courses for youth

الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کا نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورسز شروع کرنے کا اعلان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26 ستمبر 2025):–ا لخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان نے نوجوان پر زور دیا کہ وہ بنوقابل پروگرام سے فائدہ اٹھائیں الخدمت نے نوجوانوں کو ان کے گھروں کے قریب تربیتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی کورسز شروع کیئے جا رہے ہیں ابتدا میں نو کورسز شروع کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام کلرسیداں میں بنوقابل کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مولانا قاسم عزیز،چوہدری ابرار حسین،عبدالودود عامر،محمد وقاص جاوید،شیخ برھان علی و دیگر نے بھی شرکت کی،محمد توقیر اعوان نے کہا کہ کلرسیداں میں 800 بچوں بچیوں نے بنوقابل میں اپنی رجسٹریشن کروائی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان بنوقابل کے ذریعے ہنرمند بن کر اپنے کنبوں کی کفالت کی زمہ داریاں پوری کریں انہوں نے کہا کہ صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک دو دو گھنٹوں پر مشتمل کورسز کروائے جائیں گے شجاعت خالد نے کہا کہ پندرہ سے پینتیس برس کے لوگ اس پروگرام میں شرکت کے اہل ہیں کسی تعلیم کی بھی شرط نہیں کسی قسم کی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button