کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 25 ستمبر 2025):کلرسیداں و گردونواح میں زیر تعمیر سڑکوں کی تعمیر میں نیسپاک کی موجودگی میں خرابیوں پر عوام علاقہ سراپا احتجاج ہیں کمال حیرت کی بات یہ ہے کہ تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت نیسپاک جیسے ادارے کی موجودگی میں ہو رہی ہے اس کے باوجود تعمیراتی کام قابل اطمینان ہے نیسپاک نے ہر سڑک کی کنسلٹنگ کے لیئے لاکھوں کی رقوم حاصل کر رکھی ہیں اس کے باوجود ہر سڑک پر تعمیراتی کام سوالیہ نشان رکھے ہوئے ہیں تیس برس کی مکمل تباہ حالی کے بعد ایک ارب ستاون کروڑ کی لاگت سے کلرسیداں سے دھانگلی سڑک کی کارپٹ تعمیر مکمل کی گئی ہے اس سڑک کے فیز دو میں متعدد مقامات سے نوتعمیر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے چوکپنڈوری سے کہوٹہ ہو یا بھاٹہ روڈ، روات کلرسیداں روڈ سمیت کسی بھی سڑک پر مکمل اطمینان کا اظہار نہیں کیا جا سکتا پہلے الزام عائد کیا جاتا تھا کہ ہائی وے کے افسران کھا گئے اب تو سب کچھ نیسپاک کی چھتری تلے ہو رھا ہے اس کے باوجود کام اطمینان بخش نہیں ہے روات کلر روڈ پر بھی کئی ماہ سے جاری کام ختم ہونے کا نام نہیں لے رھا اب تو عوام علاقہ اسے چھٹا پروگرام کہہ کر طنز کرتے ہیں چشم فلک نے یہ تماشہ بھی پہلی بار دیکھا کہ ساون بھادوں میں سڑکوں کی تعمیر کی گئی یا تو تارکول بچھا رہے ہوتے تو بارش شروع ہو جاتی یا بارش تھمتی تو تارکول بچھانے کا کام شروع کردیا جاتا اس طرح لاکھوں نہیں کروڑوں روپے پانی میں بہا دیئے گئے
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | September 25, 2025):
Residents of Kallar Syedan and surrounding areas are protesting against the poor quality of ongoing road construction, despite the supervision of NESPAK. Locals expressed surprise that such substandard work is being carried out under the watch of a renowned consulting firm, which has already received millions in fees for overseeing these projects.
The long-awaited carpeting of the Kallar Syedan–Dhangali road, built at a cost of 1.57 billion rupees after three decades of neglect, has already started to deteriorate in several places during its second phase. Similarly, roads from Chowk Pandori to Kahuta, Bhata Road, and Rawat–Kallar Syedan Road have also raised serious concerns among residents.
In the past, allegations were made against highway officials for corruption, but now, people question why the work remains unsatisfactory even under NESPAK’s supervision. On the Rawat–Kallar road, construction has been dragging on for months, earning it the nickname “the never-ending program” among locals.
Citizens have also criticised the timing of the construction, as work continued during the heavy monsoon season. They lament that millions—if not billions—of rupees were wasted as asphalt was laid during rainfall, causing it to wash away.
کلر سیداں: فلٹریشن پلانٹ غیر فعال، متعدد چوریاں، عوام پریشان
Kallar Syedan: Water Filtration Plant Out of Order, Series of Thefts Trouble Locals
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 25 ستمبر 2025):گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں نمبر 2 کے باہر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ میں لگی 10 کے قریب ٹوٹیاں چوری کر لی گئی ہیں جبکہ موٹر جل جانے سے فلٹریشن پلانٹ گزشتہ تین ماہ سے غیر فعال ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سکول سمیت مقامی آبادی کے لوگوں کو صاف پانی کے حصول میں بے پناہ مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ فلٹریشن پلانٹ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں “آب پاک”اتھارٹی کی جانب سے لگایا گیا تھا جس کی ذمہ داری صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ ادھر کلر سیداں کی یوسی بشندوٹ کی ڈھوک خان زمان کی مسجد سے کار میں سوار مرد و خاتون نے رات کی تاریکی میں یو پی ایس کی بیٹری اتار لی ہے۔ شہزاد خالد سکنہ پکیاں قبراں نے مقدمہ درج کروایا کہ نامعلوم ملزمان اس کا ایک عدد بکرا اور بکری چوری کر کے لے گئے ہیں۔ادھر نقیب الرحمان نامی شخص نے پکار 15 پر کال کر کے نوٹ کروایا کہ سہوٹ حیال کرکٹ گرائونڈ میں میچ دیکھنے کیلئے گیا جہاں سے اس کا قیمتی موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔
Kallar Syedan: Hotels Fined for Poor Hygiene, Wedding Hall Sealed
کلر سیداں: ناقص صفائی پر ہوٹلوں کے چالان، شادی ہال سیل
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 25 ستمبر 2025):ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلرسیداں کی ہدایت پر راجہ عبدالجبار تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کلرسیداں اور انسپکٹر ارسلان ثانی اور ہیلتھ ٹیم کی وزٹ کے دوران ناقص صفائی کے انتظامات پر ہزارہ چپل کباب ہوٹل، بسمہ اللہ ہوٹل کے چالان کیے گئے۔ مان شادی حال کلر سیداں ناقص صفائی اور فریزر میں پڑے نا قابل استعمال گوشت برآمد ہونے پر اسے سربمہر کر دیا گیا۔
Sadda Kamal: Mehfil-e-Milad to Be Held on September 28 Under Supervision of Al-Haj Ghulam Zaheer
کلر سیداں: الحاج غلام ظہیر کی زیر اہتمام محفل میلاد 28 ستمبر کو منعقد ہوگی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 25 ستمبر 2025):سابق ناظم یوسی کنوھا الحاج غلام ظہیر کے زیر اہتمام محفل میلاد 28 ستمبر بروز اتوار دن ایک بجے جامعہ مسجد انوار مدینہ سدہ کمال میں منعقد ہو رہی ہے جس سے پروفیسر ڈاکٹر صاحب زادہ ساجد الرحمان،علامہ دیدار حسین شاہ،ارسلان مدنی،محمد فیاض عباسی و دیگر خطاب کریں گے
Nalla Muslimana: Mehfil-e-Milad to Be Held at Jamia Masjid Umar Farooq on September 28
کلر سیداں: جامعہ مسجد عمر فاروق میں محفل میلاد 28 ستمبر کو منعقد ہوگی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 25 ستمبر 2025):محفل میلاد کی تقریب 28 ستمبر بروز اتوار دن گیارہ بجے جامعہ مسجد عمر فاروق موہڑہ لمیاں نلہ مسلماناں میں ہو رہی ہے جس سے علامہ عبد الشکور نقشبندی،علامہ عبدالسلام،فاروق الحسن چشتی،علامہ عبدالباسط،چوہدری جمیل اختر خطاب کریں گے۔