DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Police Arrest Two Suspects Involved in Robbery

کلر سیداں پولیس نے ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 24 ستمبر 2025):– کلر سیداں پولیس نے کلر بائی پاس سمیت ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا،گرفتار ہونے والوں میں فیصل محمود سکنہ خیابان سر سید اور شاجہان عرف پدو سکنہ لونی جندراں شامل ہیں۔دو رکنی گروہ نے اسلحہ کی نوک پر گاڑیوں کے مکینک عمر سے سات ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور 20000 ہزار روپے کی نقدی جبکہ محمد تائب سے موبائل فون اور 22000 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی تھی۔ ادھر تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی نشاط امجد نے دوران جسمانی ریمانڈ ملزمان کے قبضے سے دو عدد موبائل فون اور 4600 روپے کی رقم برآمد کر لی تا ہم پولیس نے وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور اور چار روند بھی برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا یے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 24, 2025) – Kallar Syedan police arrested two suspects involved in separate robbery incidents near Kallar Bypass and recovered stolen valuables from their possession.

The arrested suspects were identified as Faisal Mehmood, a resident of Khayaban-e-Sir Syed, and Shahjahan alias Padu, a resident of Loni Jandran.

According to police, the two-member gang had looted a car mechanic named Umer at gunpoint, snatching a mobile phone worth Rs. 7,000 and Rs. 20,000 in cash. They also robbed another citizen, Muhammad Taib, of his mobile phone and Rs. 22,000 in cash.

ASI Nishat Amjad of Kallar Syedan Police recovered two mobile phones and Rs. 4,600 from the suspects during physical remand. Police also recovered a 30-bore pistol along with four rounds used in the crimes. The accused have been sent to jail.

راجہ عبداللہ سرور کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، تین سو خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

Raja Abdullah Sarwar Visits Flood-Hit Areas, Provides Aid to 300 Families

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 24 ستمبر 2025):–مسلم لیگ ن کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور کی ہدایت پر ان کے بھائی راجہ عبداللہ سرور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے پانچ روزہ دورے کے بعد واپس لوٹ آئے وفد میں راجہ یحیی،شیخ سلیمان شمسی،رائے حمزہ علی،ملک ابراہیم خانی،احمد اسامہ اور منان عباسی بھی شامل تھے وفد نے مریم اورنگزیب اور خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ ملتان اور مظفرگڑھ کے سیلاب کے شدید علاقوں کا دورہِ کیا،انہوں نے تحصیل علی پور کے گاؤں عظمت پورہ میں ڈیڑھ ملین مالیت کے امدادی پیکجز تین سو خاندانوں میں تقسیم کیئے جس کے لیئے مری اور کوٹلی ستیاں کے مخیر حضرات نے بھی حصہ لیا کلرسیداں سے راجہ ندیم احمد،چوہدری فیصل حفیظ،شیخ شعور قدوس اور بھی معین لیاقت نے نقد رقوم دیں۔جبکہ دوسرے مرحلے میں آئندہ چند ایام میں ظفروال پیروالہ میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے راجہ اسامہ سرور کی متاثرین سیلاب کی بروقت امداد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تاریخ کے بدترین سیلاب سے کسی بیرونی امداد کی بجائے اپنے وسائل سے نمٹ رہی ہے لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا لوگوں کو ریسکیو کے بعد اب ان کی بحالی کے لیئے مختلف منصوبے حتمی مراحل میں ہیں کسی ایک متاثرہ شخص کو بھی بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے پنجاب حکومت کو لوگوں کی مشکلات کا بھرپور احساس ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعلی مریم نواز خود تمام متاثرین تک پہنچ رہی ہیں۔

Kallar Syedan: Firdous Found Shot Dead, Police Launch Investigation

کلر سیداں: فائرنگ سے فردوس قتل، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 24 ستمبر 2025):–اسد محمود ولد مکھن خان سکنہ پھلینہ نے مقدمہ درج کروایا کہ ہمارا بھائی فردوس دو بچوں کا باپ تھا۔جمعہ بتاریخ 19 ستمبر کو شام کے وقت گھر سے نکلا جو واپس نہ آیا گزشتہ روز میں محمد سفیر کے ہمراہ گھر سے ملحقہ جنگل اور ڈیم میں اسے تلاش کر رہے تھے کہ درختوں کے نیچے میرے بھائی فردوس کی نعش پڑی ہوئی تھی جس کے سینے اور دائیں ٹانگ پر فائر لگنے کے نشانات تھے۔میرے مقتول بھائی کے مختلف لوگوں کیساتھ نتازعات چل رہے تھے اور مقدمات بھی درج تھے جبکہ قمر ولد گلفراز سکنہ پھلینہ ہر وقت اس کیساتھ رہتا تھا جو ان دنوں غائب ہے جس سے تفتیش کی جائے تو میرے بھائی کے قتل کے محرکات اور وجوہات کا پتہ چل سکتا ہے کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Milad-e-Mustafa ﷺ Gathering to be Held in Shah Bagh After Maghrib Today

شاہ باغ میں میلاد مصطفی ﷺ کی پرنور محفل آج بعد نماز مغرب منعقد ہوگی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 24 ستمبر 2025):–میلاد مصطفی کی ایک تقریب آج بروز بدھ بعد نماز مغرب شاہ باغ میں محمد سعید قادری کی رہائشگاہ پر منعقد ہو رہی ہے جس سے مفتی محمد حنیف قریشی،پیر شعبان فرید سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف،مفتی چمن زمان،پیر سید انعام الحق شاہ،پیر سید علی شاہ،علامہ جنید اختر ضیائی،سید فیضان شاہ کاظمی،علامہ محمد اویس،سائیں قلب حسین،علامہ عارف قریشی و دیگر خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button