DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Stray Cattle Take Over Roads, Authorities Remain Silent
کلر سیداں میں آوارہ مویشیوں کا راج، انتظامیہ خاموش تماشائی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22,ستمبر، 2025):—کلرسیداں و گردونواح کی تمام سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کو مکمل قبضہ،سارا دن مویشی کہیں سڑکوں پر مٹرگشت کرتے دکھائی دیتے ہیں تو کہیں یہ عین سڑک کے بیچ محو استراحت ہوتے ہیں کئی ماہ سے یہ مویشی کی صرف ٹریفک کی امدورفت میں مسلسل خلل کا سبب بن رہے ہیں بلکہ حادثات کا بھی موجب بن رہے ہیں کلرسیداں کی انتظامیہ سٹی ٹریفک پولیس کے علاؤہ روات کلر دھانگلی روڈ پر قائم شاہ خاکی اور چوکپنڈوری میں پنجاب ہائی وے کی پٹرولنگ پوسٹیں بھی قانون کی عملداری میں مسلسل ناکام ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کلرسیداں میں قانون نام کی کوئی شے موجود ہی نہیں روات سے کلرسیداں دھانگلی ڈڈیال،چوکپنڈوری سے مٹور نارہ بیور ٹورازم ہائی وے،چوکپنڈوری مندرہ اور کہوٹہ،کلرسیداں سے دوبیرن کلاں، چواخالصہ سے گوجرخاں براستہ بیول تمام سڑکوں پر یہ آوارہ مویشی ہمہ وقت گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر انتظامیہ اور زمہ دار ادارے اس صورتحال کا نوٹس لینے کو تیار نہیں۔ کلرسیداں بار کے جنرل سیکرٹری سمیر حسن ایڈووکیٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کو بھی تحریری درخواست دی ہے جس میں کہا گیا کہ تمام شاہراؤں پر مویشی دندناتے پھر رہے ہیں مگر قانون پر عمل کرنے والے تمام ادارے انتہائی غیرذمہ دارانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون کی رو سے آوارہ مویشیوں کے مالکان کے خلاف کاروائی ہو سکتی ہے مویشی بھی ضبط کیئے جا سکتے ہیں بصورت دیگر عوام علاقہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 22, 2025):
Stray cattle have virtually taken over all major roads in Kallar Syedan and the surrounding areas. Throughout the day, herds of animals can be seen either wandering on the roads or resting right in the middle of traffic routes. For several months, this situation has been disrupting traffic flow and has even caused road accidents.
Despite the presence of the City Traffic Police and Punjab Highway Patrolling Posts at Shah Khaki and Chowk Pindori on the Rawat–Kallar–Dhangali Road, the administration has failed to enforce the law. Residents feel as if there is no authority left in Kallar Syedan.
From Rawat to Kallar Dhuangali-Dadyal, Chowk Pindori to Mator-Nara via the Tourism Highway, Chowk Pindori to Mandra and Kahuta, Kallar Syedan to Doberan Kallan, and Choa Khalsa to Gujar Khan via Bewal—stray animals roam freely on all these routes. Yet, officials seem unwilling to take notice of the growing problem.
General Secretary of Kallar Syedan Bar Association, Advocate Sameer Hassan, has submitted a written application to the Assistant Commissioner, warning that livestock owners can be held accountable under the law and their animals can be seized. He added that if immediate action is not taken, residents may be left with no choice but to stage protests against the authorities’ negligence.
مسلم لیگ ن نے ملکی وحدت اور مفاد کے لیے سیاسی قربانیاں دیں، وزیر راجہ محمد صدیق
PML-N Sacrificed Politics for National Unity and Interest, Says Minister Raja Muhammad Siddique

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22,ستمبر، 2025):—آزاد جموں و کشمیر حکومت کے وزیر راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی وحدت سالمیت ترقی خوشحالی کے لیئے اپنے سیاسی بیانیئے کی قربانی دی ہے مسلم لیگ ن کی سیاست اقتدار کے لیئے نہیں اقدار کی رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اتحادیوں کے ہمراہ اس وقت حکومت بنائی جب ملک معاشی طور پر تقریباً دیوالیہ ہو چکا تھا، مایوسیوں کے بادل گہرے نظر آ رہے تھےمگر نواز شریف شہباز شریف کی دن رات کوششوں کی بدولت ریاست، سیاست اور معیشت کا پہیہ چلنے لگا۔ حکومت نے ملکی مفاد میں جماعتی سیاست کی قربانی دی، مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنا پڑے،وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم متحرک رہی،سپہ سالار کے عالمی دورے کامیابیاں سمیٹنے لگے، پاکستان کے ازلی دشمن بھار ت نے بلاوجہ چڑھائی کی اور منہ کی کھائی، پاکستان کے ہر فرد کا چہرہ فتح کی نوید بنا اور مودی کے عزائم چکنا چور ہوئے،افواج پاکستان نے محدود جنگ میں تمام قرض چکا دیئے۔مسئلہ کشمیر میں اک نئی جان پڑ گئی مقبوضہ کشمیر میں شہداء کے خاندانوں کا حوصلہ مزید بڑھ گیا ،عالم میں ہر سو پاکستان کا ڈنکا بجنے لگا،پاکستان کے دوست ممالک شادماں ہوئے،دشمن حیران و پریشان ہوئے،پاکستانی سیاسی اور دفاعی لیڈرشپ کے تدبر،دانائی، حوصلہ مندی اور جارحانہ مگر دفاعی جنگی حکمت عملی پر مبنی ردعمل نے تعزویراتی گہرائی کے نئے باب رقم کیے اور دنیاجہان میں اپنا لوہا منوایا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ جیسے حلیف ملک نے بھارت کی تاریخی شکست پر مہر تصدیق ثبت کی۔انہوں نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کو گیم چینجر معائدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی معاہدہ ہماری سیاسی اور دفاعی لیڈرشپ کی دن رات محنتوں کا ثمر ہے جس سے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوا اور دنیا نے پاکستان کی نیوکلیئر حثیت کی حامل دفاعی طاقت کو تسلیم کر لیا، قوموں کی تاریخ میں ایسے مواقع بار بار نہیں آتے۔پاکستان کو اسلامی دنیا کی قیادت کے مواقع ملے ہیں۔
Pakistan-Saudi Defense Pact a Historic Honor, Pride of the Nation: Raja Qamar Masood
پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ تاریخی اعزاز ہے، قوم کا فخر ہے: راجہ قمر مسعود
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22,ستمبر، 2025):—پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ قمر مسعود نے پاکستان سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کو تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا اپنے دفاع کے لئے پاکستان پر اعتماد کرنا دراصل پاکستانی قوم کے لئےایک عظیم فخر اور بے مثال اعزاز ہے، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پاکستان کی بہادر افواج کی صلاحیتوں کا کھلا اعتراف بھی ہے پاکستان کا یہ اعزاز بلاشبہ پوری قوم کا اعزاز ہے اسے سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب اپنی افواج میں پاکستانی نوجوانوں کو بھی شامل کرے تاکہ دونوں برادر ممالک کا رشتہ مزید مضبوط ہو اور امت مسلمہ کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا جا سکے۔
Monthly Dars-e-Quran to Be Held Today After Maghrib at Jamia Ghousia Masoomia Kallar Syedan
جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں میں ماہانہ درس قرآن آج بعد نماز مغرب ہوگا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22,ستمبر، 2025):—جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں میں ماہانہ درس قرآن آج بروز پیر بعد نماز مغرب منعقد ہو رھا ہے جس سے علامہ فتح محمد علوی،پیر سرکار جی،راجہ ازرم حمید سیالوی،حافظ محمد زبیر تبسم خطاب کریں گے۔
Captain Dr. Faizan Liaqat Bhatti Ties the Knot, Wedding Reception Held in Kallar Syedan
کیپٹن ڈاکٹر فیضان لیاقت بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، دعوتِ ولیمہ کلرسیداں میں منعقد
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22,ستمبر، 2025):—نلہ مسلماناں کے ریٹائرڈ منیجر لیاقت علی بھٹی کے فرزند کیپٹن ڈاکٹر فیضان لیاقت بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس ہوئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،نیشنل ہائی ویز و موٹرویز پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری صداقت حسین،کرنل خورشید اکبر،چوہدری ابرار حسین،چوہدری عثمان خاور،چوہدری توقیراسلم، علی افسر بھٹی،ارسلان ایڈووکیٹ،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفراقبال،علامہ شبیر حسین چشتی،چوہدری تصور حسین،اعجاز کیانی،عبدالقیوم خان،محمد شبیر خان،راجہ گلستان خان،جاوید کیانی، کیپٹن منظور حسین، چوہدری انصر، ماسٹر شبیر حسین، ارشد محمود بھٹی،چوہدرہ زوہیب،راجہ داؤد اکبر، چوہدری اشفاق حسین،ماسٹر محمد اشفاق،منیر چشتی و دیگر نے شرکت کی۔
Raja Muhammad Sohail Performs Umrah
راجہ محمد سہیل نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی




