Kallar Syedan; Inflation Spirals Out of Control, Butchers and Shopkeepers Charging Arbitrary Prices
کلر سیداں میں مہنگائی بے قابو، قصابوں اور دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر دیے
Ikram Ul Haq QureshiSeptember 20, 2025
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21 ستمبر 2025):–کلر سیداں اور گردونواح میں مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہو گیا ہے،قصابوں سمیت سبزی و فروٹ فروشوں نے گاہکوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔ کلر سیداں میں تاجروں اور قصابوں سمیت دیگر دکانداروں نے سرکاری نرخ ناموں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے اور من مانے ریٹ لگا کر گاہکوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ بڑا گوشت 1200 روپے فی کلو اور چھوٹا گوشت 2500 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ بیشتر قصاب لاغر جانوروں کو ذبحہ کر کے فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ اسی طرح سبزی و فروٹ شاپس پر بھی دکاندار اپنے مرضی کے ریٹ لگا کر گاہکوں کو لوٹ رہے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | September 21, 2025): The wave of inflation has gone out of control in Kallar Syedan and its surrounding areas, where butchers, vegetable, and fruit sellers have started exploiting customers with exorbitant prices.
Traders, including butchers, have completely disregarded the official price lists, throwing them aside and selling goods at self-imposed rates. Beef is being sold at Rs. 1,200 per kilogram, while mutton has reached as high as Rs. 2,500 per kilogram.
Reports also indicate that many butchers are slaughtering undernourished animals, raising concerns of potential health risks and the spread of diseases. Similarly, shopkeepers at vegetable and fruit stalls are also charging inflated prices at will, leaving customers burdened under skyrocketing living costs.
کلر سیداں پولیس کی کارروائی، تین غیر قانونی افغانی گرفتار اور ریفیوجی کیمپ راولپنڈی منتقل
Kallar Syedan Police Arrest Three Illegal Afghan Nationals, Transfer Them to Rawalpindi Refugee Camp
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21 ستمبر 2025):–کلر سیداں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مزید تین افغانیوں کو گرفتار کر کے رفیوجی کیمپ راولپنڈی منتقل کر دیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں لال خان ولد نیاز محمد سکنہ 7 مرلہ اسکیم کلر سیداں، عظمت اللہ ولد فرید اللہ اور سمیع اللہ ولد فرید اللہ سکنائے قاسم مارکیٹ کلر سیداں شامل ہیں ۔گرفتار ہونے والوں میں ایک پی او آر دوسرا کارڈ ہولڈر جبکہ تیسرا بدون کاغذات تھا۔پولیس کے مطابق غیر قانونی افغانیوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر اپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
Kallar Syedan: Mother Alleges Daughter Missing, Accuses Son-in-Law of Assault and Possible Abduction
کلر سیداں: بیٹی کی گمشدگی کی شکایت، والدہ نے داماد پر تشدد اور اغوا کا الزام عائد کر دیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21 ستمبر 2025):–مسماۃ امتیاز بیگم زوجہ اجمل علی سکنہ موہڑہ روپیال چوکپنڈوری نے اپنی ابتدائی بیان میں بتایا کہ میری بیٹی مسماۃ زارا بی بی گاؤں صاحب دھمیال میں شادی شدہ ہے جس کا خاوند ضمیر اختر آئے روز اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا رہتا ہے ۔19ستمبر بوقت قریب دن 2 بجے،میں اپنی بیٹی کو ملنے صاحب دھمیال گئی تو میرے داماد مسمی ضمیر اختر نے مجھے گھر میں گھسنے نہ دیا اور مجھے باہر سے ہی واپس بھیج دیا ،میں گھر واپس آ گئی اور کسی کو کچھ نہ بتایا ۔اس وقت سے اب تک میرا بیٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا اورفون بھی مسلسل بند مل رہا ہے ،مجھے یقین ہے کہ مسمی ضمیر اختر نے اپنی بیوی کو یا تو گھر یا کسی اور جگہ پر قید میں رکھا ہوا ہے یا پھر اسے جان سے مار دیا ہے ۔