DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Hundreds attend funeral in Luton for Pakistani students killed in Hitchin accident

ہیچن میں حادثے کا شکار پاکستانی طلبہ کی لتن میں نمازِ جنازہ، سیکڑوں افراد کی شرکت

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ – 19 ستمبر 2025): ہیچن فٹبال کلب، ہارٹ فورڈ شائر میں پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو پاکستانی طلبہ کی نمازِ جنازہ کل لتن میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

جاں بحق طلبہ میں 34 سالہ یاسر علی اور 33 سالہ محمد ظفر شامل ہیں، جو یونیورسٹی آف ہارٹ فورڈ شائر میں زیرِ تعلیم تھے۔ دونوں طلبہ حال ہی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ پہنچے تھے۔

اطلاعات کے مطابق یہ دونوں طلبہ اُس وقت حادثے کا شکار ہوئے جب وہ ایک لاری سے شیشہ اُتارنے کے عمل میں مصروف تھے۔ اسی دوران بھاری شیشہ گرنے سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

نمازِ جنازہ سے قبل جامعہ اسلامیہ غوثیہ کے امام قاضی عبدالعزیز چشتی نے اجتماع سے خطاب کیا اور اس المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومین کے اہلِ خانہ شدید صدمے سے دوچار ہیں اور پوری کمیونٹی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مرحومین کی میتیں بعد ازاں پاکستان روانہ کر دی گئیں جہاں انہیں ان کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja – September 19, 2025): Hundreds of people attended the janazah in Luton yesterday of two Pakistani students who died in a tragic work accident at Hitchin Football Club in Hertfordshire.

Yasir Ali, 34, and Muhammad Zafar, 33, were students at the University of Hertfordshire and had only recently arrived in the country.

They are thought to have been killed while unloading glass from a lorry.

Imam Qazi Abdul Aziz Chisti of Jamia Islamia Ghousia addressed the congregation prior to the janazah and spoke about the pain the families are enduring. The bodies of both men have been flown back to Pakistan.

Show More

Related Articles

Back to top button