DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Pakistan Railways Restores Thal Express from Rawalpindi to Multan

پاکستان ریلوے نے تھل ایکسپریس کو راولپنڈی تا ملتان بحال کر دیا

روات(پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,ستمبر، 2025):—پاکستان ریلوے نے راولپنڈی سے ملتان براستہ میانوالی مظفرگڑھ چلنے والی تھل ایکسپریس کو بحال کردیا ہے جو راولپنڈی سے روانہ ہو کر براستہ گولڑہ شریف، ٹیکسلا،اٹک سٹی،جنڈ، میانوالی،کندیاں،دریا خاں،بھکر،کروڑ لعل عیسن،لیہ،کوٹ سلطان،کوٹ ادو،مظفر گڑھ،شیر شاہ ملتان جائے گی۔

Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 17, 2025):
Pakistan Railways has restored the Thal Express, which will operate between Rawalpindi and Multan via Mianwali and Muzaffargarh.

The train will depart from Rawalpindi and travel through Golra Sharif, Taxila, Attock City, Jand, Mianwali, Kundian, Darya Khan, Bhakkar, Karor Lal Esan, Layyah, Kot Sultan, Kot Addu, Muzaffargarh, and Shershah before reaching Multan.

The restoration of this route is expected to provide significant convenience for passengers travelling across northern and southern Punjab.

راولپنڈی: پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، دو گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

Police Crack Down on Drugs, Two Arrested with Large Quantity of Hashish

روات(پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,ستمبر، 2025):— راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،2 افراد گرفتار، 2 کلو 680 گرام چرس برآمد،چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 480 گرام چرس برآمد کی،ٹیکسلا پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کی،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،

Ratta Amral Police Arrest Prime Suspect in Revenge Killing After Six Years

رتہ امرال پولیس کی کارروائی، سابقہ رنجش پر قتل کا مرکزی اشتہاری چھ سال بعد گرفتار

روات(پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,ستمبر، 2025):—رتہ امرال پولیس کی کارروائی،سابقہ رنجش پر شہری کو قتل کرنے والا (مرکزی) اشتہاری گرفتار،اشتہاری نے ساتھیوں کے ہمراہ چھری کے وار سے شہری کو قتل کیا تھا، اشتہاری نومبر 2019 سے رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا،رتہ امرال پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا،اشتہاری کے دو ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے،زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی راول سعد ارشد

Banni Police Arrest Prime Suspect Who Injured Neighbors Over Minor Dispute

تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، معمولی تنازعہ پر محلے داروں کو زخمی کرنے والا مرکزی اشتہاری گرفتار

روات(پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,ستمبر، 2025):—تھانہ بنی پولیس کی کارروائی،معمولی تنازعہ پر محلے داروں کو زخمی کرنے والا مرکزی اشتہاری گرفتار،اشتہاری نے ساتھیوں کے ہمراہ خنجر اور لوہے کے راڈ سے محلے داروں کو زخمی کیا تھا، اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا،جسے بنی پولیس نے ٹریس کر کے گرفتار کیا،اشتہاری کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں،اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی راول سعد ارشد

SSP Investigation Raza Tanvir Supra Holds Open Court at Police Lines, Orders Immediate Resolution of Citizens’ Issues


پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت

روات(پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,ستمبر، 2025):—ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری،ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرانے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کاا نعقاد کیا،ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس ایس پی انوسٹیگیشن کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

SP Rawal Saad Arshad Holds Open Court at Police Lines, Directs Officers to Resolve Citizens’ Issues

پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایس پی راول سعد ارشد کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے حل کی ہدایت

روات(پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,ستمبر، 2025):—ایس پی راول سعد ارشد کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری،ایس پی راول نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی راول سعد ارشد انے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کاا نعقاد کیا،ایس پی راول نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانون کے مطابق کاروائی کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسا ئل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Ratta Amral Police Arrest Two for Illegal Gas Refilling, Seize Cylinders and Electric Counter

رتہ امرال پولیس کی کارروائی، غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے دو افراد گرفتار

روات(پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,ستمبر، 2025):—رتہ امرال پولیس کی کارروائیاں، غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے دو افراد گرفتار،زیر حراست افراد سے 2 سلنڈر اور ایک الیکٹرک کانٹا برآمد۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا،زیر حراست افراد سے 2 سلنڈر اور ایک الیکٹرک کانٹا برآمدہوا،رتہ امرال پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Rawalpindi Police Seize 83 Litres of Liquor and Weapons, 12 Arrested

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 12 گرفتار، 83 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد

روات(پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,ستمبر، 2025):— راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،12افراد کو حراست میں لے کر83لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق صدرواہ پولیس نےپانچ افراد کو حراست میں لے کر 33لیٹرشراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا، بنی پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 30لیٹر شراب برآمد کی، سول لائن پولیس نے دوافراد کو حراست میں لے کر 20لیٹر شراب برآمد کی، صادق آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن،جاتلی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Rawalpindi Police Action: Two Drug Suppliers Sentenced to 19 Years in Prison and Fines

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، دو منشیات سپلائرز کو مجموعی طور پر 19 سال قید اور جرمانے کی سزا

روات(پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,ستمبر، 2025):—راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نے دو منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں،مجرمان کو مجموعی طور پر 19 سال قید اور 2 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالتوں نے دو منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں،مجرم قیصر نصیر کو 10سال قید اور 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 440 گرام چرس برآمد ہونے پر پیرودہائی پولیس نے ستمبر 2023 میں گرفتار کیا تھا، مجرم واحد ثمر کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 230گرام چرس برآمد ہونے پر نیوٹاؤن پولیس نے اپریل2022 میں گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹیگیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button