DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Rescue 1122 Service Temporarily Launched in Choha Khalsa for Emergency Response
چوآخالصہ میں 1122 کی سہولت عارضی بنیادوں پر فراہم کردی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16,ستمبر، 2025):—کلرسیداں کے دوسرے قانون گو حلقہ چوآخالصہ میں 1122 کی سہولت عارضی بنیادوں پر فراہم کردی گئی ہے جس کا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس کرنا ہے، چار چھ ایام میں ملنے والے رسپانس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا چوآخالصہ پوائنٹ سے دوبیرن سکرانہ سرصوبہ شاہ دھانگلی منیاندہ سموٹ ٹکال اور بیول تک کو سہولت دی جا رہی ہے ٹرائل مدت میں کامیابی کے بعد چوآخالصہ میں مستقل بنیادوں پر یہ سہولت مہیا کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 16, 2025): — The Rescue 1122 emergency service has been temporarily launched in the Choha Khalsa area, which falls under the second Qanungo circle of Kallar Syedan. The facility has been provided on a trial basis to ensure a quick response in case of emergencies.
Officials stated that after reviewing the response and effectiveness of the service over the next four to six days, a final decision will be made regarding its permanent establishment in the region.
From the Choha Khalsa point, the emergency service will also extend its coverage to surrounding areas, including Doberan Kallan, Sir Sooba Shah, Dhuangali, Manianda, Smot, Takal, and Bewal.
If the trial period proves successful, Rescue 1122 will be made available in Choha Khalsa on a permanent basis, bringing much-needed emergency relief and rapid response facilities to the residents of these areas.
“نبی کریم ﷺ، صحابہ کرام اور اہلبیت کی حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، علامہ ربنواز حنفی”
“Love and Honor of the Prophet (PBUH), Companions, and Ahl al-Bayt Are Integral to Our Faith — Allama Rabnawaz Hanafi”

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16,ستمبر، 2025):—)سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ربنواز حنفی نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد نہ صرف خاتم النبین ہیں بلکہ یہ خاتم المعصومین بھی ہیں ان کے بعد کوئی نبی آ سکتا ہے نہ ہی کوئی معصوم ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں سنی علما کونسل کلرسیداں کے زیر اہتمام یہاں سالانہ سیرت خاتم النبین و المعصومین و عظمت صحابہ و اہلیبیت کانفرنس کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مفتی قاسم چلاسی،حافظ احسان احمد،قاری عبدالحفیظ،قاری صدیق معاویہ،محمد وسیم معاویہ،سردار تاج،راجہ عاصم ریاض،شیخ شفقت محمود،محبوب صدیقی اور وقاص افضال بھی موجود تھے،مولانا ربنواز حنفی نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی محبت عزت و ناموس ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہم پیغمبر اسلام صحابہ کرام اور اہلیبیت اطہار کی حرمت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے ان کی حرمت ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے، مفتی تنویر عالم فاروقی نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ “تحفظ ناموسِ صحابہ و اہل بیت بل” کو فوری طور پر قانون کا حصہ بنایا جائے اور اس پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہو اور امن و امان قائم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ بل فرقہ واریت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، مولانا مظفر حمید وٹو نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس ہر مسلمان کے لئے بہترین نمونہ ہے آپﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہر مسلمان دنیا و آخرت میں بہترین کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے،کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن و استحکام اور اتحادِ امت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
“Two Married people Loose Lives in Kallar Syedan: Seventh Suicide in Sir Sooba Shah within a Month, Another Dies in Mirpur Road Accident”
“کلر سیداں میں دو شادی شدہ افراد جاں بحق: سرصوبہ شاہ میں ایک ماہ کے دوران ساتویں خودکشی، چوآخالصہ کا نوجوان میرپور حادثے میں جاں بحق”

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16,ستمبر، 2025):—کلرسیداں میں دو واقعات میں دو شادی شدہ افراد جاں بحق ہو گئے پہلا واقعہ سرصوبہ شاہ کے ملحقہ علاقہ میں ایک ماہ کے اندر خودکشی کا ساتواں واقعہ پیش آیا جہاں 37 سالہ چار بچوں کے باپ نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یہ افسوسناک واقعہ سرصوبہ شاہ کے قریب ڈھوک کھڈ داخلی سکرانہ یوسی منیاندہ میں پیش آیا جہاں ڈرائیور راجہ شاہد محمود نے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا متوفی چار بچوں کا باپ تھا اور چند ماہ قبل اس کی بیوی کا بھی انتقال ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار رہتا تھا۔ پیر کے روز وہ پستول لے کر قریبی جنگل میں چلا گیا اور پسٹل کنپٹی پر رکھ کر گولی چلا دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں روانہ کر دی۔یاد رہے سرصوبہ شاہ میں ایک ماہ میں خودکشی کے ساتویں واقعہ نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے ہر شخص ششدر ہے کہ ایک ہی علاقہ میں مسلسل سات نوجوانوں کی خودکشی وسیع پیمانے پر تفتیش کی متقاضی ہے پے در پے ایسے واقعات کو ڈیپریشن قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا مختلف اداروں کو اس کے تمام پہلوؤں پر مفصل غور کرکے اصلاح احوال کرنا ہو گی۔ادہر دوسرے واقعہ میں چوآخالصہ کا شادی شدہ نوجوان چوہدری محمد زبیر گجر میرپور آزاد کشمیر میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا متوفی چوہدری غفور، چوہدری منظور اور چوہدری فاروق کا تایا زاد بھائی تھا جو پیر کے روز میرپور میں سڑک پار کر رھا تھا کہ اسے تیزرفتار گاڑی نے ٹکر مار دی اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔نمازجنازہ محلہ اکبری چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
“People of PP-7 Are Fortunate to Have Me as Their MPA, Says Raja Sagheer Ahmed at Inauguration of PML-N Office in Chauk Pindori”
“حلقہ پی پی 7 کے لوگ خوش نصیب ہیں جنہیں میرا ساتھ ملا، راجہ صغیر احمد کا چوکپنڈوری میں مسلم لیگ ن دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب”

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16,ستمبر، 2025):—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی سات کے لوگ خوش نصیب ہیں جنہیں میرے جیسا ایم پی اے ملا ہے آپ ہمیشہ مجھے یاد رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوکپنڈوری میں مسلم لیگ ن گکھڑ ادمال کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام آصف نذیر بٹ نے کیا تھا اس موقع پر راجہ عبداللہ سرور،عثمان خان سدوزئی و دیگر بھی موجود تھے،راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میں حلقے کی خدمت ایم پی اے کی حیثیت سے نہیں خادم کی حیثیت سے کر رھا ہوں، آپ مجھے یاد کریں گے آپ میری بات یاد رکھنا آپ کو راجہ صغیر نہیں ملے گا میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں ہر وقت حلقے کی لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مصروف رھتا ہوں انہوں نے دفتر کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں خود یہاں بیٹھوں گا محکمہ مال پولیس سمیت تمام مسائل تیزی سے حل ہوں گے میں خود مانیٹرنگ کروں گا انہوں نے وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے جس تندہی اور محنت سے متاثرین سیلاب کی دلجوئی کی ماضی میں اس کی مشال نہیں ملتی اتنی تندہی اور محنت سے کوئی مرد بھی متاثرہ علاقوں کے دورے نہیں کر سکتا جس طرح وہ خاتون ہونے کے باوجود کشتی میں بیٹھ کر متاثرین تک پہنچ رہی ہیں۔سابق نائب ناظم غزن آباد ظفر عباس مغل نے کہا کہ ارکان اسمبلی ترقیاتی کاموں پر توجہ دے کر لوگوں میں پائی جانے والی مایوسی کو ختم کریں اس موقع پر عابد زاھدی،نعمان ظہیر اور آصف نذیر بٹ نے بھی خطاب کیا۔
“Newly-Elected Senator Rana Sanaullah Stresses National Unity to Tackle Country’s Challenges”
“نو منتخب سینیٹر رانا ثناء اللہ کا ملکی مسائل سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد پر زور”




