DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Police Crack Down on Notorious Land Grabber Group; Two Arrested

پولیس کی بڑی کارروائی، قبضہ گروپ شکنجے میں آگیا

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 16 ستمبر 2025):
اسلام آباد پولیس نے مشہور زمانہ قبضہ گروپ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ کا سرغنہ زاہد خان عدالت سے فرار ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فہیم خان اور ناظم محمود آف تمیر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ کرپا میں مقدمہ نمبر 263/25 درج کیا گیا ہے، جس میں دفعات 506-7، 452، 354 اور 382 شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹھنڈا پانی (تحصیل کہوٹہ) کی رہائشی عریشہ عروج اپنے بھائیوں ربنان امجد، حمزہ فاروق اور آشنا زاہد اسلام المعروف زاہد خان کے ساتھ سابق شوہر کے گھر داخل ہوئی، جہاں مسلح ساتھیوں نے قتل کی دھمکیاں دیں، توڑ پھوڑ کی اور 20 تولہ سونا بھی لے گئے۔

آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ایس پی سواں سرکل خرم اشرف نے مفرور زاہد اسلام کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شفاف تفتیش کے ذریعے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ زاہد خان تھانہ دھمیال (پنجاب) کے مقدمہ نمبر 384/25میں بھی اشتہاری ہے۔

Kahuta (Pothwar.com— Imran Zamir | September 16, 2025):
Islamabad Police launched a major operation against a notorious land grabber group, arresting key suspects while the group’s ringleader, Zahid Khan, managed to escape from the court premises.

According to details, Faheem Khan and Nazim Mehmood of Tamir were arrested from within the court, while Zahid Khan fled. A case (FIR No. 263/25) has been registered at Karpa Police Station under sections 506-7, 452, 354, and 382.

The FIR states that Arisha Arooj, a resident of Thanda Pani, along with her brothers Rubnan Amjad and Hamza Farooq, and her associate Zahid Islam alias Zahid Khan, forcibly entered her ex-husband’s house. The armed group allegedly issued death threats, vandalised the property, and looted 20 tolas of gold.

On the directions of the IG Islamabad, SP Swan Circle Khurram Ashraf has formed a special team to track down and arrest Zahid Islam alias Zahid Khan. Police officials affirmed that a transparent investigation will be ensured and the accused will be brought to justice. It was also revealed that Zahid Khan is wanted in another case (FIR No. 384/25) registered at Dhameyal Police Station in Punjab.

کہوٹہ: بھلوٹ میں کوسٹر اور رکشے کا خوفناک تصادم، دو جاں بحق، ایک شدید زخمی

Kahuta: Deadly collision between coaster and rickshaw in Bhalot, two killed, one critically injured

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 16 ستمبر 2025):
تحصیل کہوٹہ کے گاؤں بھلوٹ میں کوسٹر اور رکشے کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت علی اکبر ولد غلام الدین اور تیمور ولد ایوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمی شخص عبدالواسع ولد شکور، سکنہ مٹور، کو تشویشناک حالت کے باعث ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

 

“جنگلات کی کٹائی اور زرعی زمینوں پر سوسائٹیاں بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، راجہ طاہر جنجوعہ”

“Action Must Be Taken Against Deforestation and Housing Schemes on Agricultural Land, Says Raja Tahir Janjua”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16ستمبر2025)
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر جنجوعہ آف ٹپیالی حال مقیم یو کے نے اپنے بیان میں کہا کہکہو جنگلات کی کٹائی میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کی جائے زرعی پالیسی بناوں اور زرعی زمینوں پر سوسائٹی بنانا بند کرو کیونکہ ملتان میں آموں کے باغات کو کاٹ کر گوجرانوالہ میں چاول کی کاشت والی زمینوں پر پنڈی کے علاقوں میں چنے اور مونگ پھلی کی کاشت کاری والی زمینوں پر سوسائٹی بن رہی ہے اور پاکستان کو سوچی سمجھی سازش کے تحت کنکریٹ کا بلاک بتایا جا رہا ہے جب اس ملک میں کھانے کے لیے خوراک نہیں ہو گی توبڑی بڑی سوسائٹی میں کون رہیں کا کوئی مستقل کی پلاننگ نہیں ہی پوری دنیا میں زرعی زمینوں پر سوسائٹی اور مکان بنانے پر پابندی عائد ہے اور کاشتکاری والی زمینوں کو گرین بلٹ کرار دیا گیا ہے ہم اپنی آنے والی نسلوں کو کون سا پاکستان دیے کے جا رہیں ہیں یہاں پر کھانے کو خوراک نہیں ہو گی آپس میں نفرتیں ہو گی اللہ تعالی ہی رحم فرمائے انہوں نے کہا کہ میں اللہ سے دعا گو ہو ں کہ وہ ہمارے لوگوں کو اور پاکستان کے سیاستدانوں،بیورو کریٹ اور افسران اور ملک کے دیگر اعلی حکام کو دل سے ملک کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button