کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 14 ستمبر 2025):
سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے مرکزی رہنماؤں حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کے ہمراہ کہوٹہ کا دورہ کیا اور سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ عباسی نے کہا کہ ملک کا نظام تب تک درست نہیں ہو سکتا جب تک ووٹ کی عزت نہیں کی جاتی۔ انہوں نے مہنگائی اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، شوگر مافیا کی برتری، اور 80 شوگر ملز کے انتظام پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہوٹہ بائی پاس، سہالہ اوور ہیڈ برج، اور کہوٹہ پنڈی روڈ کے منصوبوں میں آٹھ سالوں سے تاخیر کو بھی نشاندہی کی اور اس سے متاثرہ عوام کی مشکلات کا ذکر کیا۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ خواتین کالج کہوٹہ کے سپورٹس گراؤنڈ پر سبزی منڈی کے قیام کو بھی افسوسناک قرار دیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت بڑھ رہی ہے اور یہ پارٹی ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اپوزیشن نام کی کوئی چیز موجود نہیں، جبکہ کرپشن، رشوت اور لوٹ مار جاری ہے، جس سے معیشت تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے۔
دورے کے دوران عباسی نے گزشتہ روز وفات پانے والے افراد کے گھروں جا کر تعزیت اور فاتحہ کی، جن میں معروف رہنما عبدالقدوس عباسی کی ہمشیرہ، ناظر عباسی، عابد عباسی کی والدہ، راشد عباسی کی چچی اور محکمہ تعلیم کے بابو ذاہد عباسی کی خوشدامن شامل تھیں۔
Kahuta (Pothwar.com – Imran Zamir | September 14, 2025):
Former Prime Minister and Pakistan Awam Party (PAP) leader Shahid Khaqan Abbasi, along with central leaders Hafiz Usman Abbasi and Shaukat Janjua, visited Kahuta to meet political and social leaders. During the visit, Abbasi highlighted that the country’s system cannot improve unless the sanctity of votes is respected. He criticized rising inflation and soaring prices of daily essentials like sugar, flour, and tomatoes, and condemned the dominance of the sugar mafia, noting that around 35 personalities operate 80 sugar mills in the country.
He also raised concerns over the delay of projects such as the Kahuta Bypass, Sihala Overhead Bridge, and Kahuta-Pindi Road for the past eight years, which has caused suffering to the affected citizens. Abbasi criticised the establishment of a vegetable market on the sports ground of the Government Associate Women’s College, Kahuta, calling it regrettable.
Abbasi expressed that people are increasingly joining the Pakistan Awam Party, which he believes is the only force capable of rescuing the country from the ongoing crisis. He emphasized that currently, there is neither a functional government nor a proper opposition, while corruption, bribery, and looting continue unabated, pushing the national economy toward destruction.
During his visit, Shahid Khaqan Abbasi, accompanied by leaders Raja Tanveer Banaras, Raja Naeem Akbar, Sheikh Khalid, and party workers, also visited the homes of recently deceased individuals to offer condolences. He paid respects at the residences of prominent local figures, including the family members of Abdul Qudoos Abbasi, Nazar Abbasi, Abid Abbasi, Rashid Abbasi, and others, offering prayers and support to the bereaved families.
Kahuta-Pindi Bypass Victims Protest, Demand Compensation at Market Rates
کہوٹہ پنڈی بائی پاس متاثرین کا شدید احتجاج، مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ دینے کا مطالبہ
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14ستمبر2025)
تین حکومتیں بدلنے کے باجود متاثرین بائی پاس کہوٹہ پنڈی روڈکو معاوضہ نہ مل سکا کہوٹہ پنڈی روڈ بائی پاس جگہوں اور مکانوں کا معاضہ نہ دینے پر متاثرین بائی پاس سراپا احتجاج ہم غریب لوگ ہیں ہمارے مکانات گرا دیے گئے جگہیں لے لی لیکن تا حال معاضہ ادا نہ کیا گیا ہمیں مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ دیا جائے متاثرین کا مطالبہ اگر فلفور مطالبہ پورا نہ کیا تو بھرپور احتجاج کریں گے تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پنڈی بائی پاس میں متاثرین بائی پاس کو معاضوں کی ادائیگی نہ کرنے پر متاثرین کی پرہجوم پریس کانفرنس فلفور مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ دیا جائے قانونی اور اخلاقی طور پر کسی بھی منصوبے میں پہلے متاثرین کو معاوضہ ادا کر کے پھر منصوبہ مکمل کیا جاتا ہے کتنی بیوائیں کتنے غریب لوگ بے گھر ہو چکے ہیں کتنے لوگوں کی جگہوں پر مشینیں لگا دی گئی لیکن معاوضہ نہ دیا گیا جس سے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں متاثرین میں سابق چیئرمین راجہ شوکت، راہنما عوامی ایکشن کمیٹی حاجی ملک عبدالراوف،راجہ رومان سعید، راجہ گلزار گلزاری سمیت نتھوٹ، سہالی، ادوالہ، دھپری، نواز کالونی سمیت دیگر متاثرین بائی پاس نے پرہجوم پریس کانفرنس میں شرکت کی اور وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، منتخب نمائندوں NHA کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ فلفور مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہمیں معاضہ ادا کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed Pays Tribute to Kulsoom Nawaz on Her Death Anniversary
پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد کا کلثوم نواز شریف کے یوم وفات پر خراجِ عقیدت
ٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14ستمبر2025)
پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے کلثوم نواز شریف کے یوم وفات کے موقع پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ کلثوم نواز شریف نے جمہوریت کی بحالی میں تاریخی کردار ادا کیا اور بے شمار خواتین کو سیاست اور قومی خدمت میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دی انہوں نے اس موقع پر کلثوم نواز شریف کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد، جرات اور ثابت قدمی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی حیثیت ایک باہمت رہنما، باوفا خاتونِ اول اور جمہوریت کی مضبوط آواز کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ان کا ورثہ آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگا۔مادرِ جمہوریت،آمریت شکن،ایک عہد ساز شخصیت بیگم کلثوم نواز کی وفات جن حالات میں ہوئی انہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین اور اخلاقی اقداروں کی پامالی کا بدترین دور قرار دیا جاسکتا ہے کبھی اس کی بیماری کو ڈھونگ قرار دیا جاتا اور کبھی سیاسی ہمدردی حاصل کرنے کا بہانہ۔ ایک جانب کلثوم نواز کی بیماری کوایک سیاسی جماعت نے تماشا بنائے رکھا تھا، جبکہ دوسری جانب اس کے خاوند نوازشریف اور ان کی دختر موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز عدالتی فیصلے کے نتیجے میں پاکستان میں پابند سلاسل کیا گیا تھامسلم لیگ ن کے تمام کارکنان کلثوم نواز شریف کی اعلیٰ سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔