DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Protest Erupts Over Substandard Work on Mator to Sadda Kamal Road

مٹور تا سدا کمال روڈ پر ناقص کام، عوام کا محکمہ اور ٹھیکیدار کے خلاف شدید احتجاج

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13ستمبر2025)
مٹور تا سدا کمال روڈ میں ناقص اور نامکمل کام پر معززین علاقہ کے پاس عوام علاقہ کا محکمہ اور ٹھیکیدار کے خلاف شدید احتجاج،تین کلو میٹرکنکریٹ بھی نہیں ڈالی گئی، حکومت کو کرڑوں روپے کا نقصان دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب،ممبران اسمبلی،کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام،کونسلر راجہ عباس پپو،راجہ مظہر اقبال،کامران کیانی آف بگلہ راجگان،راجہ عمران جنجوعہ نے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اعلیٰ حکام کے نوٹس میں ایک اہم مسلہ لانا چاہتے ہیں کہ مٹور تا سدا کمال روڈ کی رپیرنگ کے لیے ایک بڑی خطیر رقم رکھی گی اورجوایسٹیمیٹ تھا تمام کام اس کے برعکس ہوا جو کام ہوا ہے وہ انتہائی ناقص ہوا ہے جو ایک بارش سے بجری اور لک الگ ہو گی ہے جبکہ ایسٹیمیٹ میں بھی تھا کہ تین کلو میٹر کنکریٹ بھی ڈالی جائے گی مگر وہ بھی مکمل نہیں ڈالی گی جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوام آئے روز ہمیں آ کر ان مسائل کے حل کے لیے ہمیں کہتے ہیں اس لیے ہم اہلیان علاقہ اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 13, 2025) —
Residents of the area have staged a strong protest against the department and contractor over the substandard and incomplete work on the Mator to Sadda Kamal Road. According to locals, not even three kilometers of concrete was laid despite being included in the official estimate, causing a loss of millions of rupees to the government.

Prominent political and social figures of PP-7, including Raja Shuja Janjua of Mamyam, Councilor Raja Abbas Pappu, Raja Mazhar Iqbal, Kamran Kayani of Bagla Rajgan, and Raja Imran Janjua, spoke to Kabir Ahmed Janjua, Additional General Secretary of Kahuta Press Club. They stated that a significant budget was allocated for the road’s repair, yet the work was of extremely poor quality. After just one rainfall, the gravel and sand have already separated.

They added that the public continues to approach them daily with complaints regarding the road. The residents have appealed to the Chief Minister of Punjab, assembly members, Commissioner Rawalpindi, and DC Rawalpindi to take immediate suo motu notice of the matter.

کہوٹہ: جامع مسجد الہاشم میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی پرنور محفل، علمائے کرام اور عاشقان مصطفی ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکت

Kahuta: Grand Celebration of Eid Milad-un-Nabi ﷺ at Jamia Masjid Al-Hashim with Scholars and Devotees in Attendance

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13ستمبر2025)
لاء کالج کہوٹہ سے منسلک جامع مسجدالہاشم میں معروف عالم دین، سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف صاحبزادہ ڈاکٹرساجد الرحمن کے زیر صدارت جشن عیدمیلاد النبیﷺکی خوبصورت محفل،پیر فضل ربانی زاہدی آستانہ عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیر سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام، ثنا ء خوان مصطفی ﷺ، معززین علاقہ سمیت بڑی تعداد میں عاشقان مصطفی ﷺنے شرکت کی۔محفل پاک میں صاحبزادہ عزیر ہاشم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان،علامہ حافظ عبد الصبور سیفی،تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیت، سرپر ست اعلیٰ الخلیل فلائی ادارہ، صدر مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل کہوٹہ، صدر فدایان رسول ﷺ،مسلم لیگ ن کہوٹہ کے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،ممتاز مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی سر پرست اعلیٰ ثاقی کوثر نعت کونسل پاکستان، صاحبزادہ محمد داؤد،خضر ستی ڈپٹی ڈرایکٹرسی ڈی اے،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ،راجہ طحہ عبا س جنجوعہ، سمیت بڑی تعداد میں عاشقان مصطفیﷺ نے شرکت کی اپنے خصوصی میں صاحبزادہ ڈاکٹرساجد الرحمن نے کہا کہ انشاء اللہ جلد دنیا کے کونے کونے میں اسلام کا جھنڈا لہراے گا مسلمانوں کا محور حضور ﷺ کی ذات ہے آپ ﷺ سے عشق ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے عید میلاد النبیﷺ کا دن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خوشی، اتحاد اور ایمان کی تجدید کا دن ہے رسول اکرم ﷺ کی آمد سے دنیا کو امن، محبت، عدل اور بھائی چارے کا پیغام ملا جس پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو سنوار سکتے ہیں حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ انسانیت کے لیے ایک کامل رہنمائی ہے۔ آج امت کو چاہیے کہ آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بنا کر اخوت، بھائی چارے، ایثار اور خدمت خلق کے جذبے کو فروغ دے آخر میں صاحبزادہ ڈاکٹرساجد الرحمن نے تمام امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button