DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Inspector Raja Aqib Razaq Appointed as New SHO of Kallar Syedan Police Station

کلرسیداں تھانہ کے نئے ایس ایچ او انسپکٹر راجہ عاقب رازق تعینات

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12,ستمبر، 2025):—سی پی او راولپنڈی نے انسپکٹر راجہ عاقب رازق کو پولیس اسٹیشن کا نیا ایس ایچ او تعینات کیا ہے ان کا تعلق تحصیل گوجرخاں سے ہے ان کے پیشرو سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین کو چار ماہ قبل ہی یہاں بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا تھا یہ بھی ان کی کلرسیداں میں بطور ایس ایچ او دوسری تعیناتی تھی انہوں نے مختصر وقت میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کیا شہریوں نے نئے ایس ایچ او انسپکٹر راجہ عاقب رازق سے بھی اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ عوام اور پولیس کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل میں کمی کا موجب بنیں گے

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 12, 2025): The CPO Rawalpindi has appointed Inspector Raja Aqib Raziq as the new Station House Officer (SHO) of Kallar Syedan Police Station. Inspector Raziq hails from Tehsil Gujar Khan.

His predecessor, Sub-Inspector Syed Sibtain-ul-Hasnain, had been posted to the same position just four months ago. This was his second tenure as SHO in Kallar Syedan. During his short service, he demonstrated excellent performance, enhancing the reputation of the Punjab Police.

Local citizens have expressed high expectations for the newly appointed SHO, Inspector Raja Aqib Raziq. They hope he will act as a bridge between the public and the police, helping to address citizens’ issues more effectively.

کلرسیداں پولیس نے فتح جنگ کی خواتین جیب تراش گروہ گرفتار کر لیا، مسروقہ رقم و سامان برآمد

Kallar Syedan Police Arrest Three Women Pickpockets from Fateh Jang, Stolen Cash and Items Recovered

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12,ستمبر، 2025):— کلر سیداں پولیس نے دوران سفر خواتین کی جیبوں اور پرس کا صفایا کرنے کی وارداتوں میں ملوث فتح جنگ کی خواتین کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرکے دوران تفتیش مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں رفعت بی بی، نازیہ بی بی اور شاہین بی بی شامل ہیں۔ منگلورہ کی (ک) نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ وہ کلر سیداں بازار میں خریداری کےلئے آئی تھی جہاں پر تین مستورات اس کے آگے پیچھے ہوتی رہیں ۔میرے پاس اور بھی سامان تھا ،اس دوران ایک نے میرا پرس جس میں چالیس ہزار روپے کی رقم تھی کو غائب کر دیا بیگ میں اصل شناختی کارڈ، موبائل کی سم اور مختلف وزٹنگ کارڈز بھی تھے۔میں اپنے بھائی محمد شہباز کیساتھ راولپنڈی سے ٹیوٹا ہائی ایس میں بیٹھ کر کلر سیداں آ رہی تھی کہ وہی تین خواتین روات سے ٹیوٹا ہائی ایس پر بیٹھیں جنہیں میں نے شناخت کر لیا اور 15 پر کال کر دی جس پر پولیس نے گاڑی روک کر انہیں گرفتار کر لیا۔

Rawalpindi Court Sentences Drug Supplier to 10 Years in Prison, Fines Rs. 200,000

راولپنڈی عدالت نے منشیات فروش کو 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12,ستمبر، 2025):—راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو 10 سال قید کی سزا سنا دی،مجرم محمد نثار کو 2 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی،مجرم سے 1 کلو 750 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر تھانہ روات پولیس نے جولائی 2024 میں گرفتار کیا تھا۔

Businessman Chaudhry Tauqir Aslam Donates Rs. 1 Lakh to Alkhidmat Foundation for Flood and Palestine Relief

معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم کا الخدمت فاؤنڈیشن کو سیلاب و فلسطین متاثرین کے لیے ایک لاکھ روپے کا عطیہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12,ستمبر، 2025):—معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم نے متاثرین سیلاب کے لیئے پچاس ہزار اور فلسطین کےلیئےپچاس ہزار کی رقم الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے اکرام الحق قریشی کے حوالے کی انہوں نے چوہدری توقیر اسلم اف تل خالصہ کے جزبہ کے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت متاثرین سیلاب و غزہ کی امداد اشد ضروری ہے

Show More

Related Articles

Back to top button