DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Grand Milad Rally from Kallar Syedan to Balawra Welcomed with Great Enthusiasm

کلرسیداں سے بلاوڑہ تک میلاد ریلی کا شاندار انعقاد، راستوں میں پرتپاک استقبال

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09,ستمبر، 2025):—آستانہ کلرسیداں سے بلاوڑہ کوٹلی ستیاں تک ریکارڈ گاڑیوں کے ہمراہ بے مثال میلاد ریلی،قیادت حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کی،چوک پنڈوری میں راجہ ارسلان جنجوعہ کی قیادت میں ریلی کا زبردست استقبال کیا گیا اور شرکا پر گلپاشی کی گئی اس کے بعد شرکا ریلی کا شاہ باغ کے بعد روات میں جاسم کنول راہی کی سربراہی میں والہانہ استقبال کیا گیا جس کے بعد شرکا کا کھنہ پل اور ترامڑہ چوک میں بھی پرتپاک استقبال کیا گیا پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولادت پیغمبر اسلام اصل میں اللہ تعالیٰ کا مسلم امہ پر احسان عظیم ہے نبی کی ولادت سے تاریکیوں اور جہالتوں کا خاتمہ ہوا اور اسلام کی برکت سے ایسا نیا سویرا طلوع ہوا جس سے رنگ نسل علاقائی لسانی تعصبات کا خاتمہ ہوا اور بزرگی کا معیار تقوی اور پرہیز گاری قرار پائے اور بچیوں کو زندہ درگور کرنے کی رسم سے نجات ملی انہوں نے کہا کہ آج مختلف اطراف سے ختم نبوت پر حملے ہو رہے ہیں مگر ہم دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر دم لیں گے ہمارا جینا مرنا صرف ختم نبوت کے پہرے کے لیئے ہے انہوں نے شرکا ریلی پر زور دیا کہ وہ قرآن و سنت کو اپنی عملی زندگیوں پر نافذ کر کے خود کو اللہ تعالیٰ کا تابع فرمان بندہ ثابت کرکے دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ لیں۔شرکا ریلی کا بلاوڑہ شریف پہنچنے پر زبردست استقبال کیا گیا

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 9, 2025):
A historic Milad rally was taken out from Astana Kallar Syedan to Balawra, Kotli Sattian, accompanied by a record number of vehicles. The rally was led by Peer Haq Khateeb Hussain Ali Badshah Sarkar.

At Chowk Pandori, the rally received a warm welcome under the leadership of Raja Arsalan Janjua, where participants were showered with flowers. Later, at Shah Bagh and Rawat, Jasim Kanwal Rahi and his associates organised another heartfelt reception. Similar enthusiastic welcomes were also extended at Khanna Pul and Tramri Chowk.

Addressing the participants, Peer Hussain Ali Badshah Sarkar said that the birth of the Holy Prophet (PBUH) was a great blessing of Allah upon the Muslim Ummah. With his arrival, ignorance and darkness came to an end, and a new dawn of guidance emerged through Islam, which eradicated racial, regional, and linguistic prejudices. He emphasised that piety became the true standard of honour, and society was freed from the cruel custom of burying daughters alive.

He further stated that although attacks on the belief in the Finality of Prophethood are being made from different directions, Muslims will thwart all such conspiracies. “Our life and death are dedicated to safeguarding the sanctity of the Finality of Prophethood,” he affirmed.

He urged the rally participants to bring the teachings of the Quran and Sunnah into practice in their lives, thereby proving themselves as true obedient servants of Allah and attaining success in this world and the hereafter.

Upon reaching Blawra Sharif, the rally participants were once again accorded a rousing reception.


بھلاکھر میں میلادالنبی ﷺ کے جلسے سے مفتی غلام محی الدین ضیائی کا خطاب، ولادت مصطفی ﷺ کو انسانیت کے لیے رحمت و برکت قرار

Mufti Ghulam Mohiuddin Ziaei Calls Prophet’s Birth a Blessing for Humanity at Milad-un-Nabi Gathering in Bhalakhar

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09,ستمبر، 2025):—معروف عالم دین مفتی غلام محی الدین ضیائی نے کہا کہ ولادت مصطفی صلعم پوری انسانیت کے لیئے باعث رحمت و برکت ثابت ہوئی جس سے طویل تاریکیوں کے ادوار کا خاتمہ ممکن ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد کمیٹی بھلاکھر،دودھلی،صحی راجگان،پھگواڑی گلہ اور سکڈ کے زیر اہتمام بھلاکھر میں منعقدہ میلادالنبی کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں معروف نعت خوان احسان الحق چشتی نے بھی شرکت کی۔مولانا غلام مصطفی ضیائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیغمبر اسلام حضور صلعم تمام جہانوں کے لیئے رحمت للعالمین بن کر آئے ان کی ولادت سے دنیا بھی امن و آشتی کا دور قائم ہوا لوگوں کو بدترین جہالت سے نجات ملی اور سب نے سکھ کا سانس لیا انہوں نے کہا کہ نبی کی ولادت کی خوشیاں منانے پر کسی مسلمان کا کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے جو چاہے ذکر اذکار کرے جو چاہے چراغاں کریں نعت خوانی کی یہ سب راستے محبت پیار اور نجات کے ہیں ہمیں دوسروں پر تنقید ترک کرکے اپنے اعمال کی درستگی پر توجہ دینی چاہیے ولادت مصطفی کی خوشیاں ہر سمت منانے کا مقصد اس دن کی ولادت پر اللہ تعالی کے احسان عظیم پر اس کا شکر بجا لانا ہے۔

Govt. High School Pind Bainsu Student Faizan Qayyum Secures First Position in Divisional Seerat Speech Competition

گورنمنٹ ہائی سکول پہ نڈ بینسو کے طالب علم فیضان قیوم کا کارنامہ، ڈویژن سطح کے تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09,ستمبر، 2025):— گورنمنٹ ہائی سکول پہ نڈ بینسو کے طالب علم فیضان قیوم کا اعزاز،فیضان قیوم نے عشرہ رحمت للعالمین کے تقریری مقابلوں میں تحصیل کلرسیداں اور پھر ضلعی مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ڈویژن سطع کے مقابلوں میں بھی اول پوزیشن حاصل کرکے اپنے سکول اور کلرسیداں کا نام روشن کیا

Show More

Related Articles

Back to top button