HeadlineKallar Syedan

حکومت بغیر کسی معاوضہ کے اراضی کی تقسیم کو یقینی بنائے گی اے سی کلرسیداں

حکومت پنجاب نے  زرعی زمین کی تقسیم اب تیز، آسان اور بالکل مفت کردی ہے

 

عوام علاقہ پلس پراجیکٹ سے بلاتاخیر فائدہ اٹھائیں۔

حکومت بغیر کسی معاوضہ کے اراضی کی تقسیم کو یقینی بنائے گی اے سی کلرسیداں شبانہ نذیر کا جائزہ اجلاس سے خطاب

https://askfortaqseem.pulse.gop.pk/

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)زرعی زمینوں کی تقسیم کے حکومتی پروگرام کے سلسلے میں ایک اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر منعقد ہوا جس میں تحصیلدار بابر اسلام،چوہدری عاشق حسین،راجہ شاہد محمود و دیگر نے شرکت کی جس میں پلس پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اے سی کلرسیداں شبانہ نذیر نے کہا کہ پلس پروگرام نہایت مفید ہے اس سے نہ خانگی جھگڑوں کا خاتمہ ہو گا  خانگی تقسیم کا طریقہ کار نہایت آسان عر مفت ہے کاشتکار اس سہولت سے فوری فائدہ اٹھائیں، حکومت پنجاب نے
زرعی زمین کی تقسیم اب تیز، آسان اور بالکل مفت کردی ہے، لوگ پلس پراجیکٹ کے ساتھ اپنی زرعی زمین کی تقسیم کے معاملات مفت فوری حل کریں اور تقسیم سے متعلق درخواست آج ہی جمع کروائیں-تمام تو تقسیم میں کوئی فیس نہیں لی جائے گی پلس پراجیکٹ میں وقت کی بچت،آسان آن لائن عمل اور محفوظ مستقبل ہے انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق، شفاف اور تیز رفتار حل لوگوں کے دروازے پر دستک دے رھا یے عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
More details on this link
https://askfortaqseem.pulse.gop.pk/
کلرسیداں پولیس نے مقدمہ قتل کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا اس کے چار ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں
 کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نےقتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا،فائرنگ سے راہگیر خاتون بھی زخمی ہوئی تھیں،واقعہ کا مقدمہ نومبر 2024 میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری کے دیگر 04 ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
22سالہ نوجوان عمر سکنہ سہر کلر دھانگلی روڈ پر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی،راولپنڈی منتقل
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں ٹریفک حادثے میں 22 سالہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ ٹریفک کا یہ حادثہ کلرسیداں دھانگلی روڈ پر کنوہا میں پیش آیا جہاں گاؤں سہر کا 22 سالہ محمد عمر موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا جسے ریسکیو 1122 کی مدد سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
کلرسیداں،سرکاری ادھار رقم کی قسط مانگنے پر شہری کو خاتوں پر حملہ شیر خوار بچہ سمیت ماں پر تشدد مقدمہ درج
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے سلسلے میں اقساط وصول کےلئے جانے والی خاتوں ملازمہ پر تشدد کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مسماۃ ظفرانہ پروین نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ میں این آر ایس پی آفس کلر سیداں میں ملازمت کرتی ہوں ۔میں نے گزشتہ روز  اقساط کی رقم لیٹ ہونے پرمسماۃ ناصر بانو اور مسماۃ بسمین رشید  سکنہ مغل بازار کلر سیداں کے پاس  گئی تو بسمین نے اپنے خاوند محمد عثمان  کی دکان واقع نیلم بازار بھیج دیا اور جب میں دکان پر گئی تو اس کا خاوند محمد عثمان مجھے دیکھتے ہی مشتعل ہو گیا  اور مجھ سے دست و گریبان ہوا اور دھکے مار ے جس کے نتیجے میں ،میں اورںمیری شیر خوار معصوم بیٹی  کوشدید چوٹیں آئیں اور بھرے بازار میں میری عزت مجروح ہوئی۔پولیس نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے میڈیکل رپورٹ وصول ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔
میلادالنبی کے آج درجنوں دیہات و قصبات سے جلوس نکالے جائیں گے
بڑے جلوس چواخالصہ،کلرسیداں، چوکپنڈوری،دوبیرن،سرصوبہ شاہ سے نکلیں گے
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)آج کلرسیداں،چواخالصہ، سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں،سکوٹ، دھمالی،نلہ مسلماناں،بھلاکھر، چوکپنڈوری،شای باغ سمیت درجنوں دیہات سے میلادالنبی کے جلوس نکالے جائیں گے،مرکزی جلوس  صبح نو بجے مرید چوک سے نکالا جائے گا جس کی قیادت حافظ سہیل اشرف ملک،سید حامد علی شاہ،چوہدری شفقت محمود، راجہ ازرم حمید چشتی،راجہ ظفر محمود و دیگر کریں گے جس میں جوچھہ ممدوٹ، دھمالی، چکمرزا، بھلاکھر، منگلورہ، جسوالہ، طوطا، کمبیلی، ڈریال، منگال،پھلینہ،درکالی شیرشاہی، صادق اباد،لونی کے جلوس بھی شامل ہوں گے جلوس جامعہ غوثیہ معصومیہ میں اختتام پزیر ہو گا جہاں تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد ہو گی جس سے علامہ غلام جیلانی و دیگر علمائے اکرام خطاب کریں گے اس موقع پر  قرعہ اندازی کے ذریعے تقریب میں شریک دو افراد کو عمرے کے پیکج بمعہ ٹکٹ دیئے جائیں گے جبکہ تحصیل کلرسیداں کا سب سے بڑا جلوس سیرت کمیٹی رجسٹرڈ چوآخالصہ کے زیر اہتمام سرصوبہ شاہ سے صدر سیرت کمیٹی الحاج محمد شریف نقشبندی کی قیادت میں روانہ ہو گا شرکا جلوس کا موہڑہ لنگڑیال،سہوٹ صدرہ، چواخالصہ بازار میں مقامی افراد استقبال کریں گے جلوس میں ڈہوک ہائے سنگال،چورہ، مقدم،دولعل قریشی،کنیال،بنگیال،موہڑہ ہیراں،کھناہدہ،ڈھوک بلندیاں،سہوٹ،پیر حالی، میرگالہ خالصہ،حیال پنڈورہ،پنڈ میرگالہ،حیال میرگالہ،ڈہوک کاشو، منیاندہ،بیکڑ آباد، سکرانہ،نمبل،گہدر،شاہ خاکی کی میلاد کمیٹیوں کے جلوس بھی شریک ہوں گے مرکزی جلوس دوبیرن روڈ پر واقع دارالعلوم انوار القرآن پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا جہاں علامہ فیض الحق نقشبندی و دیگر خطاب کریں گے علاؤہ ازیں نلہ مسلماناں، دوبیرن کلاں، چوکپنڈوری، شاہ باغ وغیرہ سے بھی جلوس نکالے جائیں گے۔
سٹی ٹریفک اہلکار کلرسیداں امتنان مرزا کو اعلی کارکردگی پر نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم کی طرف سے کلرسیداں میں تعینات سٹی ٹریفک پولیس  کے مرزا امتنان کو بہترین کارکردگی پر کیش انعام برائے اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا ہے یاد رہے کہ مرزا امتنان کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں کنوہا سے ہے اور یہ معروف مدرس مرزا فضل حق کے فرزند ہیں۔
راجہ صغیر احمد،سائیں امجد، ملک زبیر کی عمرے کی ادائیگی پر چوہدری عاصم گجر کو مبارکباد
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،امن کمیٹی کے رکن مسعود احمد بھثی،سابق رکن بلدیہ ملک زبیر احمد،سائیں امجد حسین،ملک عادل،ملک نعمان،چوہدری اسرار،رانا زعفران بھٹی،یاسر بھٹی و دیگر نے گاوں ادھوالہ جا کر چوہدری عاصم گجر سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

 

شاہ خاکی چیک پوسٹ کے راجہ احتشام کے والد گاؤں سلجور میں سپرد خاک
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)پٹرولنگ ہائی وے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ شاہ خاکی کے راجہ محمد احتشام کے والد محترم  صوبیدار راجہ اورنگ انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں سلجور میں ادا کی گئی جس میں
سب انسپکٹر عتیق الرحمان کیانی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد جہانگیر بھٹی،راجہ ہارون جنجوعہ،راجہ عمر ظفیر،داجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،راجہ محمد افتخار،انوار قریشی، راجہ جہانگیر سہیل جنجوعہ،خرم نگیال ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔
Show More

Related Articles

Back to top button