DailyNews
خودکشی…. چند ایام کے اندر تیسرا واقعہ

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)27 سالہ شادی شدہ نوجوان انجم زرداد نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی سرصوبہ شاہ کے علاقے میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرنے والا چند ایام کے اندر یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل بھی خودکشی کرنے والے دونوں افراد نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تھی پولیس کے مطابق حالیہ واقعہ الف چوک میں پیش آیا جہاں نوجوان انجم زرداد
برطانیہ میں مقیم حافظ مظہر حسین کے پالتو بکریوں کی دیکھ بھال کرتا ہے اس کا اپنی اہلیہ سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اس نے ہر روز کے جھگڑوں سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی کلرسیداں پولیس کاروائی نے کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کے دو نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے، سہیل رشید نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی کہ اس کا 35 سالہ بھائی تصور حیات مرغ شاپ پر کام کے لیے گیا اور شام تک واپس نہ آیا،تلاش و پتہ جوئی کی تو معلوم ہوا کہ بھائی تصور حیات کامران عرف کامی المعروف اکرام بٹ کے ساتھ موہڑہ لنگڑیال سے شام پونے پانچ بجے اسکی گاڑی میں بیٹھ کر گیا تھا جو ابھی تک واپس آیا نہ ہی اس کا سراغ مل سکا۔جبکہ کلر سیداں کا 30 سالہ سلیمان بٹ گھر سے نکلا اور پانچ ایام گزر جانے کے باوجود وہ گھر نہ لوٹا،کلرسیداں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)سب ڈویژن کنسٹرکشن نے 14 الیکٹرک پولز چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈرائیور سمیت چھ افراد کو موقع پر ہی قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ سب ڈویژن کنسٹرکشن نمبر 1 راولپنڈی کے لائن سپرنٹنڈنٹ بختیار علی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ کلر سیداں کے علاقے نئی آبادی چوکپنڈوری میں کم وولٹیج کے ازالے کےلئے 14 عدد الیکٹرک پولز کی منظوری حاصل کرنے کے بعد انہیں مسلم لیگ ن کے فوکل پرسن یاسر ولایت کی موجودگی میں سائیڈ پر شفٹ کر دہئے ۔کئی دفعہ کام کو شروع کیا گیا مگر ایک شخص کی مداخلت پر پولز کی تنصیب کا عمل مکمل نہ ہو سکا ۔ گزشتہ روز مقامی افراد کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ چند اشخاص پولز اٹھا گاڑی میں لوڈ کر رہے ہیں جس پر ہماری ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولز کی لوڈنگ رکوا دی اور گاڑی کے ڈرائیور امداد حسین سکنہ لیہ ، کلینر اور چار مزدوروں کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)معروف عالم دین مفتی زبیر احمد غفاری نے کہا ہے کہ ربیع الاول مقدس مہینہ ہے جس میں نبی اکرم ص تشریف لائے بھی اور اسی مہینے گئے بھی ہیں،اللہ کی عطا کسی شمار میں نہیں لائی جا سکتیں مگر اللہ نےان پر کبھی احسان نہیں جتلایا مگر اللہ نے نبی صلعم کو مبعوث فرما کر بڑا احسان فرمایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد عثمان غنی ڈھوک صابری کلرسیداں شہر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،شیخ حسن سرائیکی، حاجی طارق تاج بھی موجود تھے مفتی زبیر احمد غفاری نے کہا کہ
قرآن دستور عمل ہے قرآن و احادیث نجات کی کنجی ہیں،انہوں نے کہا کہ
باقی احسانات سب کے لیئے ہیں مگر ایمان والوں کی رہنمائی کے لیئے نبی کو مبعوث فرمایا یہ اللہ کا مومنین پر بڑا احسان ہے پوری کائنات کی نعمتیں ایک طرف مگر نبی کی نعمت ان سے کہیں زیادہ ہے اسی لیئے اللہ نے اسے اہل اسلام پر احسان فرمایا، آقا کو تمام انبیا کا امام بنایا یہ جو حسن و جمال نبی صلعم کو ملا یہ کسی اور کے حصے میں نہ ایا،انہوں نے زور دیا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان مساجد کو آباد کریں جو لوگ مساجد کی تعمیر اور اسے آباد کرتے ہیں وہ اللہ کو بہت عزیز ہیں،مفتی سلیم محمود ربانی اور مفتی محمد قاسم چلاسی نے بھی خطاب کیا۔
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)گورنمنٹ ہائی سکول بھکڑال کے طالب علم جواد علی نے تحصیل،ضلع کے بعد جمعرات کو منعقدہ راولپنڈی ڈویژن کے طلبہ کے درمیان نعت خوانی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے سکول اور تحصیل کلرسیداں کا نام روشن کیا ہے ڈویژنل مقابلے میں راولپنڈی مری اٹک تلہ گنگ چکوال اور جہلم کے طلبہ نے حصہ لیا تھا جس میں کامیابی بھکڑال کلرسیداں کے جواد علی کے حصہ میں آئی۔
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن سموٹ کے رہنما راجہ محمد احسان کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ سموٹ کے قریب کھوئی لس میں ادا کی گئی جس میں معروف روحانی پیشوا پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان،مسلم لیگ ن کہوٹہ کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، چوہدری محمد ایوب،راجہ ندیم احمد،چوہدری حسن اختر،دلپزیر احمد و دیگر نے شرکت کی۔



