DailyNewsHeadlineKallar SyedanOverseas news
نور بصیرت نے کمرشل پائلٹ کی تربیت مکمل کرکے لائسنس حاصل کر لیا

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کی ہونہار بیٹی نور بصیرت نے کمرشل پائلٹ کی تربیت مکمل کرکے لائسنس حاصل کر لیا یہ کلرسیداں و گردونواح کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ ہیں یہ سابق چیئرمین یوسی شیخ محمد ریاض کی پوتی،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،معروف معالج ڈاکٹر طارق ریاض کی بھتیجی شیخ سلیمان شمسی کی کزن اور مقامی کاروباری شیخ ظفرجاوید کی دختر اور برطانیہ میں مقیم شیخ عمر اور شیخ فہد کی ہمشیرہ ہیں جنہیں کمرشل پائلٹ کا لائسنس ملنے پر عوام علاقہ نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے کلرسیداں کے لیئے بھی ایک اعزاز قرار دیا اس طرح نور بصیرت تحصیل کلرسیداں و گردونواح کی تحصیلوں کی پہلی کمرشل پائلٹ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)سابق مشیر PIMF و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل راجہ شاھد رشید نے کہا کہ پی ایم شہباز شریف ایک محنتی اور متحرک سیاست دان ہیں لیکن اس کے باوجود حالیہ سیلاب کے باعث اتحادی حکومت کی کشتی ڈول رہی ہے، اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وزیر مشیر ماٹھے یا منافق ہیں جو اپنے اپنے مفادات مطلب کے لیے لگے ہوئے ہیں، ان کی اپنی اپنی ڈفلی اپنا اپنا راگ ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں حنیف عباسی کی سپیچ درست ہے کیوں سینئر وزیر غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی اور چوھدری نثار علی خان ن لیگ چھوڑ چکے، لیگی قیادت کو چاہیے اب پٹھوار میں راولپنڈی ڈویژن میں وہ مقام و مرتبہ حنیف عباسی کو دے جو اپنی پارٹی میں اس قدر دبنگ اور سب سے سربلند ڈیبیٹر ہیں کہ سیاست کے بڑے بڑے پردھان منتری بھی ٹی وی ٹاکروں میں ان کا سامنا کرنے سے گھبراتے اور کتراتے ہیں، میری رائے میں موصوف کو وزیر ریلوے نہیں بلکہ وزیر اطلاعات ہونا چاہیے۔



