DailyNews
کلر سیداں میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ نواحی علاقہ کنوہا کا رہائشی شاہد محمود اپنی اہلیہ اور بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ چوآ روڈ پر موٹر سائیکل بے قابو ہو جانے سے سووزکی گاڑی کیساتھ ٹکرا گیا جس سے وہ روڈ پر گر گئے اور پیچھے سے آنے والی مسافر بس کا اگلا ٹائر اس کی ٹانگ پر چڑھ گیا جس سے اس کی ٹانگ فریکچر ہو گئی۔ حادثے میں اس کی اہلیہ اور بیٹے کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔ ٹریفک کا دوسرا حادثہ کلر سیداں بائی پاس پر پیش آیا جہاں حساس ادارے کے ملازم کا موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ چڑھ گیا جس اس کی بھی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے شاپنگ مال میں سودا سلف خریدنے کےلئے جانے والی متعدد خواتین نقدی اور دیگر اشیائ سے محروم ہو گئی ہیں۔پرویز اختر سکنہ صادق آباد کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز میں بیٹی مہر النسا کے ہمراہ کلر سیداں میں شاپنگ کرنے کےلئے گیا۔میری بیٹی اپنا پرس لے کر شاپنگ کےلئے گاڑی سے اتر گئی اور میں باہر گاڑی میں اس کا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران بیٹی نے واپس آ کر بتایا کہ دوران شاپنگ اس کا پرس جس میں پاکستانی شناختی کارڈ،ہانگ کانگ شناختی کارڈ،بنک آف چائنہ اوربنک آف ہانگ کانگ کے اے ٹی ایم کارڈزکو کسی نامعلوم مرد و خاتون نے چوری کر لئے ہیں ۔دریں اثنائ منگل کے روز بھی شاپنگ کےلئے جانے والی خواتین کے پرس سے پیسے ادر دیگر اشیائ نکال لی گئی ہیں۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)صغیرہ بی بی سکنہ دوبیرن کلاں نے مقدمہ درج کروایا کہ چند ماہ قبل میرے بھائی مظہر حسین کو قتل کر دیا گیا تھا اور میں نے نجیب اللہ، محمد الیاس، محمد عدنان ،توقیر اور وقار کو اس مقدمے میں ملزمان نامزد کر رکھا ہے ۔نجیب اللہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ہے۔ملزم کا والد عبدالمجید اور بھائی عبدالمنان2/3 یوم قبل میری غیر موجودگی میں میرے گھر داخل ہو گئے ،گھر میں کوئی مرد نہ تھا میری ہمیشرہ جو کہ مریضہ ہے گھر پر موجود تھی۔ملزمان نے اسے راضی نامہ کرنے کی بابت کہا اور دھمکیاں دیں کہ اگر راضی نامہ نہ کیا تو تمہارے ساتھ بھی تمہارے بھائی جیسا سلول کیا جائے گا۔مجید خان اور اس کے بیٹے نے ہمارا جینا حرام کر رکھا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔



