DailyNews

سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری مشتاق حسین بگا کے جوان سالہ فرزند انتقال کر گئے

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری مشتاق حسین بگا کے جوان سالہ فرزند نمبردار جہانگیر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ نلہ مسلماناں میں ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمور،مسلم لیگ ن کے راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،چوہدری صداقت حسین،کیپٹن منظور حسین،ٹھیکیدار بشارت اعوان،ملک قمر سلیم،الحاج غلام ظہیر،چوہدری ابرار حسین،چوہدری محمد اشفاق،چوہدری جمیل اختر،علی اصغر کیانی، چوہدری توقیر اسلم،علی افسر بھٹی،چوھدری ظفراقبال،ماسٹر محمد شفیق،ماسٹر محمد شبیر،صوفی بشیر خان،محبوب بھٹی، صوفی منیر حسین و دیگر نے بھی شرکت کی

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)موہڑہ بگھو کے اجتماع میں محمود قادری نامی شخص نے سادات کے بارے مغللظات اور ہرزہ سرائی کی جس پر اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی جسے بزمِ مہریہ نصیریہ تحصیل کلرسیداں کے رہنماؤں سردار محمد صلاح الدین احمد، احسان الحق قریشی، راجہ نعمان ظفر، راجہ محمد نوید، سردار محمد کبیر نے سراہا مگر اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجتماع میں محمود قادری وقفہ وقفہ سے سادات اور دیگر کے بارے میں توہین آمیز گفتگو کرتے رہے حتیٰ کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پروگراموں کو سبوتاژ کرنے کے لئے شرکاء اجتماع میں انتشار اور اشتعال کی ترغیب دیتے رہے مگر اجتماع میں موجود درجنوں علماء اور مشائخ میں سے کسی ایک نے کسی ایک موقع پر بھی سادات بارے غلیظ زبان استعمال کرنے سے انہیں نہیں روکا بلکہ داد دے کر ان کا جوش بڑھاتے رہے واہ واہ کر کے سر ہلاتے رہے جس سے وہ شریک جرم ہیں اور محمود قادری کی طرح اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی کے فتویٰ کی زد میں وہ بھی آتے ہیں اور انہیں بھی قانون کی گرفت میں لانا چاہیے انہوں نے اہلسنت سے اپیل کی کہ وہ اہلیبیت اطہار اور صحابہ کرام سے اپنے فکری اور قلبی تعلق کو مضبوط رکھیں انتشار اور بد امنی سے دور رہیں
 کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)بیان مجلس ذکر کی تقریب آج بروز بدھ بعد نماز مغرب جامعہ مسجد عثمان غنی ڈھوک صابری کلرسیداں شہر میں منعقد ہو رہی ہے جس میں مفتی زبیر احمد غفاری، مفتی سلیم محمود ربانی،مفتی محمد قاسم چلاسی خطاب کریں گے مسجد کے متولی اور صدر انجمن تاجراں چوہدری طارق تاج نے اہل علاقہ کو باالخصوص شرکت کی دعوت دی ہے
Show More

Related Articles

Back to top button