DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
آرمی ایوی ایشن کے جوان کی نماز جنازہ لونہ سیداں میں ادا کر دی گئ
تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام -عمران ضمیر
تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی موضع لونہ سیداں سے تعلق رکھنے
والے آرمی ایوی ایشن کے جوان،راجہ محمد اختر کے بیٹے، حوالدار راجہ
جہانگیر اختر جنجوعہ چلاس کے مقام پر آرمی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو
گئے تھے۔ شہید ہو نے والے حوالدار جہانگیر اختر جنجوعہ کی نماز جنازہ ان
کے آبائی گاؤں لونہ سیداں میں ادا کر دی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں بڑی
تعداد میں سول و عسکری قیادت اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ
اور شہر یوں نے بڑی تعداد میں شکر کت کی۔ شہید جوان کو پورے فوجی اعزاز
کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔




