DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Landslide Blocks Narh Road, Assistant Commissioner Ayesha Zafar’s Quick Action Restores Traffic
کہوٹہ: نڑھ روڈ پر پہاڑی تودا گرنے سے سڑک بلاک، اسسٹنٹ کمشنر ایوشہ ظفر کی بروقت کارروائی سے ٹریفک بحال

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 31 اگست 2025):کہوٹہ کے نواحی علاقے نڑھ میں بارش کے باعث پہاڑی تودا گرنے سے نڑھ–کہوٹہ روڈ بلاک ہوگئی، جس سے گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی۔ واقعہ صبح سویرے پیش آیا جب بھاری پتھر اچانک سڑک پر آگرے۔
اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ بھاری مشینری کی مدد سے بڑے بڑے پتھروں کو توڑ کر سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
اس دوران ٹریفک پولیس کہوٹہ کے وارڈنز نے گاڑیوں کی روانی کو ممکن بنایا۔ شہریوں، مسافروں اور عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ایوشہ ظفر، محکمہ ہائی وے کی ٹیم اور ٹریفک وارڈنز کی بروقت کارروائی کو شاندار الفاظ میں سراہا اور کہا کہ ان کی محنت سے عوام کو بڑا ریلیف ملا۔
Kahuta (Pothwar.com — Imran Zamir | August 31, 2025):
A landslide in the outskirts of Kahuta blocked the Narh–Kahuta Road, disrupting traffic for several hours. The incident occurred early in the morning after heavy rainfall caused massive rocks to fall onto the road.
Upon receiving the report, Assistant Commissioner Kahuta Ayesha Zafar, along with officers from the Highway Department, rushed to the site. Heavy machinery was immediately deployed to break and remove the rocks, successfully clearing the road.
Meanwhile, Kahuta Traffic Police wardens managed the flow of vehicles during the operation. Citizens, travelers, and local residents praised the swift and effective response of the Assistant Commissioner, Highway Department teams, and traffic wardens, calling it a commendable effort to restore normalcy.
ویتنام کے قومی دن کی تقریب، راجہ عامر مظہر کی مختلف ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات
Vietnam National Day Reception: Raja Amir Mazhar Meets Diplomats from Multiple Countries

ہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 31 اگست 2025):–ویتنام کے قومی دن کے موقع پر ویتنام ایمبیسی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، حکومتی و کاروباری شخصیات، سماجی رہنماؤں اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔
تقریب میں ممبر اسلام آباد چیمبر آف کامرس، سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی اور چیئرمین راجہ عامر مظہر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے انڈونیشیا، نیپال، بیلاروس، ترکمانستان، قازقستان، افغانستان، تاجکستان، برما، بنگلہ دیش، مراکش، سلطنت عمان سمیت کئی ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات کی۔
متعدد ممالک کے سفیروں نے راجہ عامر مظہر کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی۔ ویتنام کے ایمبسڈر مسٹر فام انہ توان نے راجہ عامر مظہر کی تقریب میں خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ویتنام آنے کی دعوت بھی دی۔
Col (R) Waseem Ahmed Janjua Visits Constituency, Attends Martyrs’ Funerals and Offers Condolences to Families
کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کا حلقے کا دورہ، شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت اور لواحقین سے تعزیت

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 31 اگست 2025):کرین پارٹی کے ضلعی امیر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی 7 کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے اپنے حلقے کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے کہوٹہ کے رہائشی لانس نائیک محمد وسیم شہید کی نماز جنازہ میں خصوصی شرکت کی۔
بعد ازاں انہوں نے یونین کونسل دکھالی، یونین کونسل مٹور، یونین کونسل مواڑہ اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا دورہ کیا، جہاں مختلف مرحومین کے گھروں میں جا کر ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، خطیب جامع مسجد الخلیل صاحبزادہ حافظ صغیر احمد چشتی اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔
کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے تھوہا خالصہ میں سابق امیدوار برائے چیئرمین حاجی راجہ غلام نبی اور سابق کونسلر راجہ محمد اعجاز سے ملاقات کی۔ کہوٹہ گرڈ اسٹیشن میں پاک فوج کے شہید آریز ریاض کے گھر جا کر ان کے والد صوبیدار محمد ریاض سے تعزیت کی اور شہید کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہوٹہ گرڈ اسٹیشن میں ہی مرحوم اورنگزیب عباسی کے اہل خانہ سے بھی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ معروف تاجر چوہدری قیصر ریاض سے ان کے سسر کی وفات پر تعزیت اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ علاوہ ازیں کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہوٹہ کے تاجر اور پی ٹی آئی کارکن شیخ عمار غفار کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور صحت یابی کی دعا کی۔



